القرآن

القرآن

’’اور ان چیزوں کو بھی (بنایا) جن کو تمہارے لیے اس طور پرپیدا کیا کہ ان کے اقسام مختلف ہیں بے شک اس میں (بھی) سمجھدار لوگوں کے لیے دلیل (توحیدموجود) ہے۔ (۱۳)اور وہ ایسا ہے کہ اس نے دریا کو (بھی) مسخر بنایا کہ اس میں سے تازہ تازہ گوشت کھاؤ اور اس میں سے (موتیوں کا) گہنا نکالو جس کو تم پہنتے ہو اورتو کشتیوں کو دیکھتا ہے کہ اس (دریا) میں (اس کا) پانی چیرتی ہوئی چلی جا رہی ہیں اورتاکہ تم خدا کی روزی تلاش کرو اور شکر کرو۔ (۱۴)‘‘[سورۃ النحل]


 

الحدیث

القرآن

حضرت ابی ثعلبہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا : ’’بلاشبہ قیامت کے دن تم میں سے سب سے زیادہ مجھے محبوب اور سب سے زیادہ میرے نزدیک وہ لوگ ہو نگے جو تم میں سے سب سے اچھے اخلاق کے مالک ہونگے اور میرے نزدیک سب سے زیادہ نفرت کے قابل اور مجھ سے بہت دور وہ لوگ ہونگے جن کے اخلاق برے ، جو فضول باتیں زیادہ بنانے والے ،گفتگو میں احتیاط نہ کرنے والے اور جو تکبر کرتے ہوئے منہ پھیر کر باتیں کرنے والے ہونگے ۔‘‘ (بیقہی)


 

حرفِ اوّل : ہمارا پاکستان

 حرفِ اول

14اگست 1947ء کو کروڑوں مسلمانوں کے خوابوں کی تعبیر بن کرپاکستان وجود میں آیا، جس کے لئے لاکھوں مردو زن شہید ہوئے ، جس کو پانے کے لئے لاکھوں مسلمان اپنا گھر بار چھوڑ کر نکلے مگر وہ منزل تک نہ پہنچ سکے ،غلامی کی رات گزر گئی مگر اندھیرا باقی رہا۔ صبح کی روشنی دیکھنے کے منتظر، کروڑوں پاکستانی عوام آج تک اس حقیقی پاکستان کو دیکھنے کا انتظار کررہے ہیں۔
اہلِ پاکستان! غورکامقام ہے ۔آج ۶۹سال گزرگئے آزادی حاصل کیے مگرہم اپنی منزل سے ہنوزدور ہیں۔بدعنوانی ،اقرباپروری،سستی، ضیاعِ وقت ،بددیانتی اوربے ایمانی جیسے امراض ہماری سرشت بن چکے ہیں۔ آج بھی یہاں ہر مسئلہ فائل کی نذر ہوتا ہے۔یہاں بجلی کے ہر تار پر کنڈے ڈالے جاتے ہیں ، سرکاری...

مزید پڑھیے۔۔۔

آپ سے کچھ کہنا ہے

آپ سے کچھ کہنا ہے

آزادی کسے کہتے ہیں؟ یہ کوئی ان سے پوچھے جو اس نعمت ِ بے کراں کے حصول میں مر مٹے۔ اس دن وہ فوٹوز نظر سے گزریں جس میں ایک امریکی فوٹو گرافر نے 1947ء کے مناظر عکس بند کیے ہیں۔ آہ!دل پارہ پارہ ہو گیا۔  ایک الگ وطن کی قیمت کیسے کیسے نہ چکائی گئی۔کسی سڑک پر جا بجا بکھری ہوئی بے گور و کفن لاشیں ہیں۔ ایک لاش کو بھیڑیا بڑے اطمینان کےساتھ بھنبھوڑنے میں مصروف ہے۔ دریا میں پورے خاندان کی پھولی ہوئی میتیں تیر رہی ہیں۔ٹوٹی ہوئی  دیوار پر گدھوں کی لمبی قطار ہے جبکہ نیچے پوری گلی میں انسانی ڈھانچے  ہر طرف بکھرے پڑے ہیں۔کسی جگہ سیاہ رنگ کا  دھواں دیتا ہوا ڈھیر سا ہے جس میں سے ایک آدھ پیر یا بازو بھی نظر آجاتا ہے۔ کیمپ کے فرش پر ....

مزید پڑھیے۔۔۔

ہدایت کے سنگِ میل: ’’تم امّ عبداللہ ہو!‘‘

ہدایت کے سنگِ میل: ’’تم امّ   عبداللہ ہو!‘‘

سیدہ ساجدہ طیبہ طاہرہ حضرت ام المومنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا ،تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کی دوسری مقدس زوجہ محترمہ ہیں ۔آپ کا نام عائشہ اور کنیت ام عبداللہ ہے آپ رضی اللہ عنہا کی کنیت ام عبداللہ ،تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وسلم نے ہی رکھی تھی جبکہ آپ کے بھانجے حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کو بغرض تحنیک بحضور نبوی پیش  کیا گیا تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فر مایا، یہ عبداللہ ہے اور تم ام عبداللہ ہو۔(فتح الباری)
آپ کے والد ماجد کا نام امیر المومنین حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ...

مزید پڑھیے۔۔۔

امیدوں کے چراغ

امیدوں کے چراغ

’’دیکھنا آج چودہ اگست ہے۔ ہر طرف سبز رنگ کے پرچم ہی پرچم ہوں گے۔ ‘‘ بی  چڑیا نے اپنی پڑوسن ، چھوٹی مینا سے کہا۔

’’ہاں۔ مجھے معلوم ہے۔ آج یوم آزادی ہے۔  میں بڑی مایوس ہوں۔ مجھے نہیں لگتا کہ یہ لوگ اس کو صحیح معنوں میں منائیں گے۔ مجھے یقین ہے آج بھی سب لوگ   چھٹی کا دن مناتے ہوئے سستی اور کاہلی سے اپنے بستروں پر پڑے ہوں گے۔  ‘‘ چھوٹی سی  مینا نے اداسی سے کہا۔

’’ہاہ! یہ کیا بات ہوئی ۔ بھلا تم ایسے کیسے کہ سکتی ہو؟‘‘ بی چڑیا ناگواری  سے پر پھڑپھڑاتے ہوئے بولی۔’’آؤ! میرے ساتھ۔ میں تمھیں کچھ دکھانا چاہتی ہوں...

مزید پڑھیے۔۔۔

کانٹوں کے بیج - قسط نمبر 6

دیکھو ذرا!

اس دن زرینہ خالہ کے جیٹھ، اظہر کے تایا جان  ان سے ملنے آئے ۔ چوھری داور صاحب بڑی دبنگ اور رعب دار شخصیت کے مالک تھے۔ اظہر سے تو ان سے بات بھی نہیں کی جاتی تھی۔بس ہوں ہاں میں گزارا کرتا تھا۔ ابھی بھی وہ بڑے احترام سے ان کے سامنے والے صوفے پر بیٹھا تھا۔  خودزرینہ بیگم بھی دبی دبی سی بیٹھی  ان کی گفتگو سن رہی تھیں۔

 عائشہ کچن میں تھی۔ اس کو آوازیں آرہی تھیں اور اسے معلوم تھا اس کو کیا کرنا تھا۔ لیکن پھر بھی اندر ہی اندر اس کا دل کانپ رہا تھا۔

’’عائشہ چائے لے آؤ اور مہمانوں سے مل بھی لو۔ ‘‘ زرینہ خالہ نے آواز لگائی۔

عائشہ نے ٹرے سیٹ کی۔ بڑی سی چادرٹھیک طرح سے اورڑھ کر گھونگھٹ نکالااور کمرے میں چلی آئی...

مزید پڑھیے۔۔۔

آ بیل مجھے مار! قسط نمبر 3

آ بیل !مجھے مار!

ہم جلدی سے اٹھ کر ثناکے سامنے آئے اوراسے دونوں ہاتھ ہلاہلاکر’’اسٹاپ ‘‘کا اشارہ کیامگروہ کچھ اورہی سمجھی ،ہمارے ہاتھوں کی انگلیوں کو گن کر بولی:
’’
نہیں ،بلکہ دس قسطیں اورکردیں۔اچھاشکریہ ۔‘‘
اس نے فون بند کیا اورہم نے سرپکڑلیا۔خاصی دیر ثنا پر برستے رہے مگرا س کاکہناتھا:
’’
آپ نے ہی مجھے دس دس کااشارہ کیاتھاجوبیس

قسطیں بن رہی تھیں۔وہ تومیں نے احتیاطاً کم کرکے دس قسطوں کاکہاہے۔‘‘
وہ منہ پھلاکرایک طرف بیٹھ گئی اورہم سرکھجلاتے ہوئے مزید خطوط پڑھنے لگے۔
’’
آپ کے میگزین کی کیابات ہے ،آپ کاساراعملہ سورج چاند کی طرح چمکتارہے ،بادل کی طرح گرجتا،بارش کی طرح برستااوربجلی...

مزید پڑھیے۔۔۔

ہلکی پھلکی باتیں: جتانا ہر گز نہیں!

ہلکی پھلکی باتیں: جتانا ہر گز نہیں!

انسان فطرتا نیک اور شریف النفس ہو تو ماحول ملتے ہی نیکی پر آمادہ ہو جاتا ہے ،گیارہ ماہ جو نیکیاں چل کر کیا کرتا تھا رمضان میں دوڑ دوڑ کر کرتا ہے تھکتا ہے فنا ہوتا ہے لیکن اسی سے جلا پاتا ہے واہ واہ روح کو وہ غذا ملتی ہے کہ لطف آجاتا ہے .......لیکن پھر کہیں سے ہماری زندگی میں ایک آدھا احسان فراموش آن دھمکتا ہے اور آن کی آن میں ہماری جان ہماری نیکیاں سمیٹ کر لے جاتا ہے۔احسان فراموش کہیں کا !!!!! پہلے تو خود "ہمارے کیے " ہوے احسان کو بھول جاتا ہے ،جب دوبارہ مصیبت پڑے تو پھر مونہہ اٹھائے چلا آتا ہے...

مزید پڑھیے۔۔۔

چھوٹی کہانی بڑا سبق

چھوٹی کہانی بڑا سبق

کچے رنگ:

سر پہ سکارف لپیٹے تیرہ سالہ طوبی نے سلیقے سے چائے کے ساتھ بسکٹ کی ٹرے خالہ زاہدہ کے سامنے رکھی۔

اس سے پہلے وہ انہیں مودب سلام کر گئی تھی۔

خالہ زاہدہ بولیں۔ ’’ما شاء اللہ ، بھئی آمنہ تمہاری بیٹی تو بہت ادب لحاظ والی بچی ہے دیکھ کے جی خوش ہو جاتا ہے۔ ورنہ آج کل کے بچے کہاں ہم بوڑھوں کو ملتے ہیں ..اور ما شاء اللہ اس پہ سلیقہ بھی اتنی سی عمر میں!‘‘

انہوں نے چائے کا گھونٹ بھرا۔ ’’ چائے بھی بہت اچھی ہے...

مزید پڑھیے۔۔۔

پاکستان سے متعلق دلچسپ معلومات

چھوٹی کہانی بڑا سبق کچے رنگ

ہم دوسرے ممالک کے بارے میں تو بہت کچھ جانتے ہیں یا پھر ان سے متعلق آئے روز ہماری معلومات میں اضافہ ہوتا رہتا ہے لیکن اپنے پیارے ملک پاکستان کے حوالے سے آج بھی ہم کم ہی جانتے ہیں- آج کے آرٹیکل میں ہم آپ کو پاکستان سے متعلق چند اہم معلومات فراہم کریں گے- ممکن ہے کہ اس میں سے کئی باتیں آپ پہلے سے جاتنے ہوں لیکن بعض ایسی بھی ہیں جو یقیناً آپ کے لیے نئی ثابت ہوں گی...

مزید پڑھیے۔۔۔

گوشۂ ادب

درسِ قرآن ڈاٹ کام اپ ڈیٹ

چوبیس گھنٹے:

ہمیں نرم خوئی کا حکم ہے۔ بسا اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ کسی شخص کے فعل پر ہمیں بہت غصہ آ رہا ہوتا ہے۔ لیکن آپ اس کے باوجود کہ اس پہ غصہ کیا جانا چائے آپ غصہ نہیں کرتے ہیں۔ یہ ان کا کمال فن ہوتا ہے یا پھر وہ نان ڈگری ماہر نفسیات ہوتے ہیں۔ ایک بار ایسا ہی ایک واقعہ میرے ساتھ بھی پیش آیا۔ میں ایک ضروری میٹنگ کے سلسلے میں مری گیا۔ وہ بارشوں کا موسم تھا۔ اب میں جلدی میں تھا اور میں نے دو جوڑے ہی کپڑوں کے ساتھ لیے تھے۔ راستے میں موسلا دھار بارش ہوئی اور خوب برسی - اس شدید بارش میں باوجود بچنے کے میں شدید بھیگ گیا۔ میں شام کو مری پہنچا۔ میں خود بھیگ چکا تھا جب کہ دوسرا جوڑا میرے پاس تھا ، پانی اس میں بھی گھس گیا۔ اب میں سخت پریشان...

مزید پڑھیے۔۔۔

دیکھیں اور سیکھیں

دیکھیں اور سیکھیں

تخلیقی صلاحیتوں سے مراد کسی انسان کی وہ صلاحیتیں ہیں جن کی بدولت وہ نئے نئے آئیڈیاز تخلیق کر تا ہے اور ان کی بنیاد پر عملی زندگی میں نئی نئی اختراعات کرتا ہے۔ تخلیقی صلاحیتیں رکھنے والے افراد کی کچھ ایسی خصوصیات ہوتی ہیں جو انہیں دوسروں سے نمایاں کرتی ہیں۔ ماہرین نفسیات کی تحقیقات کے مطابق یہ لوگ انفرادیت پسند ہوتے ہیں اور روایتی سوچ اور کردار کے مقابلے میں اپنی ذات اور سوچ کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔ یہ دوسروں پر کم انحصار کرتے ہیں...

مزید پڑھیے۔۔۔

نظم: دل سے محسوس کر

دل سے محسوس کر

(امریکی قید میں پاکستان کی بیٹی ، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے غم میں  لکھی گئی)

 

اپنی بہنا کی آہ و فغاں سن ذرا

ایک اجڑے سے دل کی صدا سن ذرا

میں نے تجھ کو پکارا یہاں ہر گھڑی

تیری بہنا یہاں قید میں ہے پڑی

دل سے محسوس کر داستان الم

مجھ پہ کیا کیا نہ ڈھالے گئے ہیں ستم

آکے دیکھو کبھی میرے لیل و نہار

دل شکستہ ہے آنکھیں بھی ہیں اشکبار

مزید پڑھیے۔۔۔

ٹیکنالوجی : آپ کے بچوں کے لیے یو ٹیوب کِڈز ایپ

ٹیکنالوجی : انٹرنیٹ کو بچوں کے لیے محفوظ بنائیں

آج کے اس جدید دور میں یوٹیوب پر وڈیوز دیکھنا بچوں کے لیے معمولی بات ہے۔ اسکول کے لیے مختلف نظمیں یاد کرنے کا یہ اچھا طریقہ ہے کہ بچوں کو یوٹیوب پر وہ نظم چلا کر دے دیں، وہ مزے سے دیکھتے بھی رہتے ہیں اور یاد بھی کر لیتے ہیں۔ لیکن مسئلہ اس وقت آتا ہے جب بچے مزید وڈیوز کی تلاش میں لگ جاتے ہیں، ایسی صورت حال میں والدین پریشان رہتے ہیں کہ کہیں کوئی نامناسب مواد نہ ان کے ہاتھ لگ جائے۔
جس طرح اخبارات میں بچوں کے صفحے ہوتے ہیں، جس طرح بچوں کے لیے الگ ٹی وی پروگرامز ہوتے ہیں بالکل اُسی طرح یوٹیوب نے بھی بچوں کے لیے الگ ایپلی کیشن بنا رکھی ہے اور اس کا نام بھی ’’یوٹیوب کڈز‘‘ ہے...

مزید پڑھیے۔۔۔

پکوان: حیدرآبادی بریانی

پکوان

حیدر آبادی بریانی

اجزاء:

چاول : 1 کیلو(باسمتی) صاف کر کے دس منٹ کے لئے پانی میں بھگو دیں
گوشت : 1 کیلو ( بکری کا)
کچا پپیتا پیسٹ : 2 چائے کے چمچے 
ادرک لہسن پیسٹ : دو بڑے چمچے
تیل : 2 پیالی درمیانے سائز کی 
پیاز : 4 عدد درمیانی سائزکے

مزید پڑھیے۔۔۔

سنہری بات

سنہری باتیں
  1. محنت اتنی خاموشی  اور استقامت سے کرو کہ تمھاری کامیابی شور مچادے۔
  2. چھوٹی چھوٹی باتیں دل میں رکھنے سے رشتے کمزور ہو جاتے ہیں۔
  3. گلاب کی ان پتوں کی طرح بنو جو مسلنے والے کے ہاتھوں میں بھی خوشبو دے جاتی ہیں۔
  4. جو بندہ وقت پر فرائض ادا نہیں کرتا اس سے عبادت کی لذت چھن جاتی ہے۔
  5. اللہ تعالیٰ سے جب بھی مانگو بھروسے اور یقین کے ساتھ مانگو۔
  6. رشتوں کی خوبصورتی خامیوں کو برداشتکرنے میں ہے۔ بے عیب انسان تلاش کرو گے تو اکیلے رہ جاؤ گے۔
  7. اپنے نام کی بجائے اپنا کردار زندہ  اور یادگار بنانے کی کوشش کرو۔
  8. نیک کام صرف  اللہ کے لیے کرو۔ دنیا فانی ہے۔ لوگوں کے لیے کرو گے تو دنیا کےساتھ لوگوں کا دیا ہوا  بدلہ بھی ختم ہو جائے گا۔ جبکہ اللہ کا دیا ہوا انعام ہمیشہ باقی رہے گا۔
  9. مزید پڑھیے۔۔۔

سیرت کوئز

پکوان

پچھلے کوئز کے صحیح جواب بھیجنے والی خواتین کے نام:

(عادلہ شہریار۔لاہور، ام محمد عبد المتین۔ راولپنڈی، بنت حوا۔ کراچی، مریم خان۔ کراچی، نادیہ چودھری۔ ملتان،  عائشہ خان تنولی۔ اسلام آباد، بنت عبدالخالق ۔ آکسفورڈ یوکے، مریم احمد۔ نیو جرسی ، روبینہ خاور۔ ناروے)

اس مہینے کے سوال:

  1. پیارے نبی کریم ﷺ کے دودھ شریک بہن بھائیوں کے نام بتائیے:
  2. پیارے نبی کریم ﷺ نے نبوت سے پہلے کن جنگوں میں شرکت کی؟
  3. حجرِ اسود کو نصب کرنے پر جھگڑا ہوا تو کس نے مشورہ دیا کہ جو حرم کے دروازے سے سب سے پہلے داخل ہو گاجو مسئلے کا فیصلہ کرے گا؟
  4. دوسری وحی جو نازل ہوئی ، اس کے الفاظ کیا تھے؟
  5. پیارے نبی کریم ﷺ کن میلوں میں جا کر اسلام کی تبلیغ کیا کرتے تھے؟

مزید پڑھیے۔۔۔

تندرست رہیں

تندرست رہیں

کریلا ایک جانی پہچانی سبزی ہے جو پورے برصغیر میں لگائی اوربڑے شوق سے کھائی جاتی ہے۔ شفاءبخش اور طبی استعمال کریلا اعلیٰ قسم کی طبی خوبیوں سے مالا مال ہے۔ یہ دافع زہر، دافع بخار، اشتہا ءانگیز، مقوی معدہ، دافع صفر اور مسہل ہے۔ عام جسمانی امراض میں بھی کریلے بطور غذائے دوائی مستعمل ہیں۔ ان کا پابندی سے کھانا وجع المفاصل کے مریضوں کیلئے بہت فائدہ مند ہے۔ اسی طرح نقرس اور گنٹھیا کے مریض بھی اس سے بہت استفادہ حاصل کرتے ہیں۔ ان امراض میں کریلوں کا سالن بہت مفید ہے۔ علاوہ ازیں فالج اور لقوہ اور دیگر اعصابی امراض میں بھی کریلے کے فوائد بہت نمایاں ہوتے ہیں۔کریلوں کے استعمال سے اعصاب میں تحریک ہوتی ہے...

مزید پڑھیے۔۔۔

جو آپ نے کہا

جو آپ نے کہا

ہلال عید، حرف اول بہت اچھا پیغام دے گیا۔ کہانیاں خوب تھیں۔ ’’میری مثالی پھپھو‘‘ زبردست تحریر تھی۔ ’’دیکھو ذرا!‘‘ میں ہم سب کے لیے پیغام پوشیدہ ہے۔ میں بھی ایک کہانی بھیجنا چاہتی ہوں۔ کمپوز کرنا ضروری ہے؟ مجھے ٹائپنگ نہیں آتی۔

(نورالعین ، جامعہ سیدہ خدیجہ، راولپنڈی)

جواب: کمپوزنگ ضروری نہیں ہے...

مزید پڑھیے۔۔۔