- ’’السلام علیکم! میں ام شفاء ہوں۔ اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہمارے ملک کو ہر قسم کی مشکلات سے بچائیں۔ آمین!‘‘ (ام شفاء، راولپنڈی)
- ’’وہ قانون چاہیے جس میں غریب بھی کھل کر جی سکے، اسے کسی کا ڈر نہ ہو،عدل و انصاف کا بول بالا ہو، عورت کو عزت ملے، گستاخی کرنے والے کو قانون کے مطابق سزا دی جائے، مکمل شرعی پردہ ہو، ہر نماز کے لیے دکانیں بند ہوں، جمعہ کو چھٹی ہو۔اللہ اس میں خلافت راشدہ والا نظام نافذ کر دے۔اے اللہ، اے اللہ میرے ملک کی حفاظت فرما ۔آمین ثم آمین یا رب العالمین!‘‘ (پیارے حیدری، المملکۃ السعودیۃ العربیہ)
- ’’خدا کرے کے میری ارض پاک پہ اترے
وہ فصل گل جسے اندیشۂ زوال نہ ہو‘‘
(فیصل مغل ،کوٹ ادو)
- ’’اے پاکستان تم جیتے رہو، آزاد رہو۔شکریہ پاکستان ۔‘‘ (ارسل، گجرات)
- ’’اللہ پاکستان کو حفظ و امان میں رکھے۔‘‘ (سیف ، کرک)
- ’’میری دعا ہے کہ اللہ پاکستان کو ترقی یافتہ اور کامیاب ملک بنائے، امن کا گہوارہ بنائے۔‘‘ (شہباز نیازی، حیدر آباد)
- ’’1947 کاوعدہ پورانہ ہونے پرہم شرمندہ ہیں۔مگر ہم پر امید ہیں انشاءالله ایک دن ضرور آئے گا جب حقیقت میں پاکستان کامطلب کیا۔۔۔ لا الہ الا الله ھوگا! ‘‘(فراست علی گل، اسلام آباد)
- ’’یااللہ! ہمارے پاک وطن میں اللہ اور اس کے رسول کا قانون نافذ فرما کر ’’لا الہ الا اللہ‘‘ کا مطلب بلند فرما! آمین۔ ‘‘ (ام حسن، کراچی)
- ’’اللہ پاکستان کو قائم رکھیں اور پاکستان خوب ترقی کرے۔ آمین‘‘ (عذرا غفار، نیو یارک)
- ’’میرا نام عامر سہیل خان ولد فرزندعلی خان ہے ۔میں قوم غیرت خیل غوریولا بنوں سے تعلق رکھتا ہوں۔ میرا پیغام اپنے پیارے ملک پاکستان کیلئے۔۔اے میرے وطن ! جس طرح ہمارے باپ اور ماؤں کے خون سے اللہ نے آپ کو آزاد کیا تھا۔ اسی طرح جب تک میں زندہ رہوں گا۔ آپکی مٹی کو ناپاک نہیں ہونے دوں گا۔ میری دُعا ہے کہ آپ کی مٹی پر قیامت تک ہمارے مومن مسلمان سجدہ کرے اور آپ کی فضا قیامت تک اذانوں کی آوازوں سے گونجتی رہے۔ ‘‘(عامر سہیل خان قوم غیرت خیل غوریوالا بنوں)
- ’’اے وطن تو نے پکارا تو لہو بول اٹھا۔۔ تیرے بیٹے تیرے جانباز چلے آتے ہیں۔‘‘ (فاروق کنبھر، سندھ)
- ’’اللہ تعالی ہمارے اس اسم بامسمی وطن عزیز ملک پاکستان کو تمام داخلی و خارجی فتنوں سے محفوظ فرمائے اور اسے دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔آمین‘‘ (مفتی محمد وقاص ، رفیع فتح جنگ)
- ’’یا اللہ میرے پیارے وطن پاکستان کو ہمیشہ قائم و دائم رکھنا ۔یا اللہ میرے پیارے وطن پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانا۔شروروں کے شر حاسدین کے حسد سے محفوظ رکھنا ۔ یا اللہ میرے پیارے وطن پاکستا ن کو اسلام کا قلعہ بنانا۔ سارے عالم کے لیے ہدایت کا ذریعہ بنانا ۔اے میرے پیارے وطن پاک وطن پاک چمن ! ‘‘ (ابرار سلطان ، کوہاٹ )
- ’’اللہ سے دعا ہے کہ میرے ملک کے لوگون میی سیاسی شعور اور ایمانداری ودیانتداری کا جذبہ پیدا ہوجائے۔‘‘ (جاوید،دیر ۔کے پی کے)
- ’’؎وطن کےدشمنوں کوہم کبھی ہمدم نہیں رکھتے
ہم اپنےملک سےاونچا کوئی پرچم نہیں رکھتے
تلاشی شوق سے لےلو ہمارے گھر مدرسوں کی
جہاں قرآن رکھتے ہیں وہاں ہم بم نہیں رکھتے‘‘
(عفان قریشی، کراچی) - ’’اللہ پاک میرے ملک کوکوئی ایساحاکم دےجوشرعی نظام قائم فرمائےاورنوجوانوںمیں غیرت وجذبۂ ايمان پيدافرمائے۔آمين!‘‘ (مولانامحمدطارق، مانسهره )
’’؎خدا کرے میری ارض پاک پر اترے
وہ فصلِ گل جسے اندیشہء زوال نہ ہو
یہاں جو پھول کھلے وہ کِھلا رہے برسوں
یہاں خزاں کو گزرنے کی بھی مجال نہ ہو
یہاں جو سبزہ اُگے وہ ہمیشہ سبز رہے
اور ایسا سبز کہ جس کی کوئی مثال نہ ہو
گھنی گھٹائیں یہاں ایسی بارشیں برسائیں
کہ پتھروں کو بھی روئیدگی محال نہ ہو‘‘ (محمد بلال معاویہ سرگودھا) - ’’اے وطن عزیز تو رہتی دنیا تک قائم و دائم رہے۔ تو اسلام کی خدمت کے لیے صدا زندہ رہے ۔ تیری سرحدیں تیری فوج تیرے لوگ ، تیرے علماء ، تیرے دریا ،تیرے سمندر ،تیرے کھیت ،تیرا گاوٴں گاوٴں شہر شہر صدا آباد رہیں۔آمین !‘‘ (سعدیہ رشید ، لاہور)
- ’’اللہ پاک وطن کو ہمیشہ پاک و سلامت اور دشمن کی بری نگاہ سے محفوظ رکھے اور اللہ کرے وطن عزیز دن دگنی رات چگنی ترقی کے راہ پر گامزن ہو۔‘‘ ( سعید مہر مینگل، چاغی بلوچستان)
- ’’70 سال پہلے ہم انگرىز کے غلام تهے لىکن ہمارے ذہن آزاد تهے اور آج ہم انگرىز کے ذہنى غلام ہىں۔ اس ذہنى غلامى کو اپنے
اندر سے ختم کرنا ہوگا ۔ پهر ہى ہم حقىقت مىں آزاد ہو سکتے ہىں۔‘‘(رافع علی ، چکوال ) - ’’پاکستان! ہم رہیں نہ رہیں۔۔ تو سدا رہے!‘‘ (محمد امجد، مردان)
- اور جو کہتے ہیں پاکستان نہ بنتا تو بہتر تھا کم از کم ہم سیکیولر ملک میں رہتے تو ان کیلیے اتنا کافی ہے کہ ہاں میں پاکستانی ہوں اور مجھے پاکستانی ہونے پر نہ صرف فخر ہے بلکہ یہ پاکستان میرا غرور ہے اور میں اس غرور کا مان ہوں۔
بازو میرا توحید کی قوت سے قوی ہے
اسلام میرا دیس ہے میں مصطفوی ہوں‘‘ (سمیع اللہ بن ظہیر، چترال) - ’’وطن سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ اللہ ہمارے پیارے وطن پاکستان کو شریرو کے شر سے، فتنہ بازو کے فتنوں سے امان دے اور ہمیں صحیح معنوں میں اپنے پیارے وطن پاکست ان کی خدمت کرنے کی توفیق دے۔ آمین!‘‘ ( یاسر فواد،پشاور)
- ’’ابھی تک پاؤں سے چمٹی ہیں زنجیریں غلامی کی
دن آجاتا ہے آزادی کا ۔ آزادی نہیں آتی!‘‘ (محمد صادق، کراچی) - ’’الله تعالى ہمار ے وطن کی حفاظت فرمائے۔ آمین ثم آمين !‘‘ (لطيف ، حیدر آباد)
- پاکستانیوں یہ ملک اسلام کے نام پہ بنا تھا ۔سنی ،شیعہ کے نام پر نہیں۔اللہ کا وا سطہ ہے تفرقہ پھیلانا چھوڑ دو۔‘‘ (ارم، سیالکوٹ)
- ’’؎ہم لائے ہیں طوفان سے کشتی نکال کے
اس ملک کو رکھنا میرے بچوں سنبھال کے‘‘ (ضیاء الحق، شہدا ء پور)
’’میری طرف سے ان لوگوں کی قربانیوں کو سلام جنہوں نے اس ملک کے لیے قربانی دی اللہ ان کی قربانیوں کو قبول کرے۔ آمین! نوجوانوں سے درخواست ہے کے اپنی توانائی اس کی ترقی کے لیے وقف کریں۔ اور نظام تعلیم بدلنا ہو گا جب تک یہ ٹھیک نہیں ہوگا ملک میں ترقی ہونا مشکل ہے۔‘‘ ( حافظ محمد حنظلہ ، بہاولپور) - ’’یہ وطن ہمارا ہے ہم ہیں پاسباں اس کے۔ یہ چمن ہمارا ہے ہم ہیں نغمہ خواں اس کے۔۔پاکستان زندہ باد!‘‘ (صدف بنت عبدالقیوم، اورنگی ٹاؤن کراچی)
- ’’اگر ہم نے اپنی آنے والی نسلوں کو اپنے وطن کی محبت منتقل نہ کی ،پاکستان کی قدر نہ سکھائی تو یقین جانیے میں ،آپ اور ہم سب مجرم ہوں گے نہ صرف رب کے ،بلکہ ان کے بھی جنہوں نے اس وطن کے لئے خون کے دریا عبور کئے اور نسلوں کی نسلوں کو قربان کر ڈالا۔
- تجھ پہ گر جان ہو فدا ۔۔ میں یہ سمجھوں گا ٹھکانے لگا سرمایہء تن! ‘‘ (ثناء الٰہی)
- پاکستان ایک عظیم نعمت ہے۔ اس کو تفرقے سے بچانا ہمارا فرض ہے۔ ہمارے بزرگوں نے اس کو حاصل کرنے میں اپنی جانیں قربانی کی تھیں۔ یہ قربانیاں کسی خاص فرقے کی برتری کے لیے تو نہ تھیں۔شکریہ پاکستان!‘‘ (سید عابد ، مردان)
- ’’اللہ پاک پاکستان کو اسلام کا قلعہ بنادیں۔ ہمارے اس عزم کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمالیں۔ آزادی کی نعمت ہمیں اچھے طریقے سے سمجھا دیں۔‘‘ ( فبیحہ ناز، کراچی)