شمارہ نمبر 26

پاکستان کا نام جنوری 1933مین چوہدری رحمت علی خاں نے تجویز کیا تھا ۔ ​

پاکستان کے قیام کا اعلان 3جون 1947کو ہواتھا ​

پاکستان اقوامِ متحدہ کا رکن 30ستمبر 1947 کو بنا تھا ۔ ​

پاکستان کا پہلا سکہ 3جون 1947 کو جاری ہوا تھا ۔ ​

پاکستان کا پہلا ڈاک ٹکٹ 9جولائی 1948 کو جاری ہوا تھا ۔ ​

 

اسلام آباد کو پاکستان کا دارالحکومت 1960 میں کیا تھا ۔ ​

پاکستان کا پہلا ٹی وی سٹیشن 24 نومبر 1964 کو قائم ہوا ۔ ​

پاکستان ریڈ کراس سِوسائٹی کا نام بدل کر 1974 میں ہلالِ احمر رکھا گیا ۔ ​

پاکستان نے 28مئی 1998 کو چاغی بلوچستان کے مقام پر چھ ایٹمی دھماکے کئے ۔ ​​

پاکستان ان چند ممالک میں سے ایک ہے جہاں موسم کی نوعیت بدلتی رہتی ہے ​۔یہان چاروں موسموں کا لطف لیا جا سکتا ہے ۔ اگر گرمی کی حدت 55ڈگری تک جاتی ہے تو سردی کی شدت ّ22 تک ہو جاتی ہے ۔جب کراچی اور میدانی علاقوں  میں شدید گرمی کا موسم ہوتا ہے تو لوگ مری اور کاغان ناران کی سیر کرنے چلے جاتے ہیں جہاں موسم سرد اور خوشگوار ہو تا ہے۔ ​

ہمارے پاس ضلع جہلم میں دنیا کی سب سے بڑی نمک کی کان ہے جو تقریبا 20 کلو میٹر تک پھیلی ہوئی ہے ۔ اور یہ نمک بھی خالص ترین نمک ہے ۔ کھیوڑہ کے نام سے یہ جگہ دنیا میں جانی پہچانی جاتی ہے ۔ ​

جدید ترین جائزے کے مطابق ہمارے پیارے صوبہ بلوچستان میں کوئلے کے سب سے بڑے ذخائر پائے جاتے ہیں ۔ ​

ہماری سرزمین سے چونے کا پتھر جو سیمنٹ بنانے کے کام آتا ہے ،سب سے زیادہ نکلتا ہے ۔ اس سے بننے والا سیمنٹ کسی بھی طرح معیار میں کم نہیں ۔ ​

صوبہ بلوچستان کے جنگلات میں صنوبر اور چیڑ کے درختوں کی ایسی اقسام ہیں جو دنیا میں اور کہیں نہیں مِلتیں ۔ ​

سندھی ڈولفن مچھلی صرف سندھ میں پائی جاتی ہے ۔ ​

مارکو پولو نامی بھیڑ صرف شمالی علاقوں میں ملتی ہے ۔ ​​

سنگ چور نامی دنیا کا سب سے زیادہ زہریلا سانپ صرف پاکستان میں ہی پایا جاتا ہے ۔ ​

دنیا میں سب سے میٹھے اور لذیذ آم شجاع آباد پاکستان کے مانے جاتے ہیں ۔ ​

دنیا کی سب سے بڑی مصنوعی جھیل تربیلا جھیل ہے ۔ ​

دنیا میں کھیلوں کا سامان بنانے میں وطنِ عزیز کے شہر سیالکوٹ کا کوئی ثانی نہیں ۔ ​

پنکھوں کی سب سے بڑی صنعت گوجرانوالہ اور گجرات ہے ۔ ​

لکڑی کے مشہور و معروف فرنیچر کیلئے ہشہر چنیوٹ مشہور ہے ۔ ​

دنیا کا سب سے بڑا قبرستان ٹھٹھہ میں ہے ۔ ​

موہنجو ڈاڑو کی کھدائی سے حاصل ہونے والی تختیوں کی تحریر آج تک پڑھی نہیں جا سکیں جبکہ اور جتنی بھی تہذیبیں دریافت ہوئیں انکی تحریریں پڑھی گئیں ۔ ​

دنیا کا سب سے بڑا فٹبال سیالکوٹ میں بنایا گیا 2002 میں اسکا قطر 4 میٹر تھا۔