شمارہ نمبر 26

باورچی خانہ کے بغیر کسی مکان یا گھر کا تصور نہیں کیا جاتا۔ یہ گھر کا اہم اور مرکزی گوشہ ہے۔ گھر میں کچن کو وہی مقام حاصل ہے جو جسم میں دل کو حاصل ہے۔ ہر خاتون اپنے کچن کو صاف ستھرا رکھنے اور اسے خوبصورت بنانے کی دلی تمنا رکھتی ہے۔فی زمانہ کچن کی سجاوٹ پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے یا یوں کہاں جائے تو غلط نہیں ہوگا کہ اب کچن کی سجاوٹ ایک آرٹ بن گیا ہے۔ اس کی تعمیر و مرمت، اس کے ڈیکوریشن کیلئے مختلف آئیڈیاز اپنائے جارہے ہیں۔ حالات اور موسم کی مناسبت سے آج کچن کہ ڈیکوریشن پر بھی بھرپور توجہ دی جارہی ہے۔کچن کو بارونق بنانے کے لیے کچن کی سیٹنگ پر توجہ دی جا رہی ہے۔

      آج کل خواتین اوپن کچن کو پسند کرنے لگی ہیں جو لانگ روم کے ساتھ بنائے جارہے ہیں۔ اوپن اور لانگ کچن میں آپ اپنی پسندیدہ اشیاء کو سیٹ کرسکتی ہیں۔ نفاست پسند خواتین سیاہ گرینائیٹ کو ہی ترجیح دیتی ہیں کیونکہ اس کی

 

صفائی آسان رہتی ہے۔ جدید طرز کے کچن میں سیاہ و سفید چیک والا فرش تعمیر کیا جارہا ہے۔سنک بھی کچن کی سیٹنگ کا

لازمی حصہ ہوتا ہے اور یہی حصہ سب سے زیادہ استعمال میں رہتا ہے۔ خوشنما اور پائیدار سنک ہی خریدیں۔ کچن کے ڈیکوریشن میں رنگ اور خوشبو کا بھی بڑا دخل ہے۔

 گرمیوں کے ایام میں سفید رنگ مناسب رہے گا کیونکہ سفید رنگ کو سکون کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ہلکا نیلا رنگ، زرد اور سمندری گہرے رنگ بھی کچن کی آرائش میں اضافہ ہوتا ہے۔

باورچی خانہ میں مسالحے اور پکوان کی خوشبو ہمیشہ رہتی ہے یا پھر اشیاء کے خراب ہوجانے کی بدبو بھی پھیل جاتی ہے۔کچن کے ماحول کو خوشگوار اور معطر بنانے کیلئے آپ گلاب، چنبیلی، لیونڈریا، یا دیگر ہلکی خوشبو کا برتن رکھ سکتی ہیں۔

کچن میں احتیاطی تدابیر:

کچن گھر کا بارونق گوشہ ہوتا ہے- خواتین کو کچن میں زیادہ وقت گزارنا پڑتا ہے تب ہی گھر کے ہر افراد پیٹ کی آگ بجھا سکتے ہیں۔خواتین روزانہ کم وبیش 6 سے 7 گھنٹے کچن میں گزارتی ہیں۔مگر رسوئی گھر میں احتیاطی تدابیر کو نظر انداز کردیتی ہیں۔

      خواتین کو کچن میں احتیاط کے ساتھ پکانا کرنے کی ضرورت ہے۔ سب سے پہلے ان کی توجہ کچن کی صفائی پر مرکوز رہنی چاہیے۔ پکوان کے وقت سوتی کپڑا استعمال کریں اور اپرن پہن کر پکوان کریں۔

      سیلنڈر کی ٹیوب کو روزانہ چیک کرتے رہیں اور یہ دیکھتے رہیں کہ گیس لیکیج تو نہیں ہورہی ہے۔ چاقو اور درانتی کو صحیح جگہ پر رکھیں۔ مسطح پتھر یا چوبینہ ٹکڑے پر رکھ کر سبزیاں کاٹیں۔ مسالحہ جات ایک طرف رکھیں- چولہے کے قریب ٹھہر کر اونچائی سے کوئی چیز نہ نکالیں اگر توازن بگڑ جائے تو آپ چولہے پر گر پڑیں گی جس سے آپ کی جان کو خطرہ بھی ہوسکتا ہے۔ سیدھے/ کھڑے ہوکر پکوان کریں۔

      موسم گرما میں اگزاسٹ فین آن کریں اس سے اندر کی گرمی نکل جائے گی۔ دوران پکوان پسینے سے چہرے کی جلد متاثر ہونے کا امکان رہتا ہے۔ وقفہ وقفہ سے چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھوتے رہیں۔ اس سے آپ کو راحت و سکون ملے گا۔ برتنوں کی صفائی میں تاخیر نہ کریں۔ پکوان اور برتنوں کی صفائی کے وقت پیروں کے نیچے پیڈ استعمال کریں- اس پر کھڑے رہنے سے ایڑیاں متاثر نہیں ہوگی۔