شمارہ نمبر 23

القرآن

Al Quran

’’ہم نے زمین پر کی چیزوں کو اس کے لیے باعث رونق بنایا تاکہ ہم لوگوں کی آزمائش کریں کہ ان میں زیادہ اچھا عمل کون کرتا ہے۔اور ہم زمین پر کی تمام چیزوں کو ایک صاف میدان (یعنی فنا) کر دیں گے۔ ‘‘ (سورۃ الکہف ۔7 ) 

 


الحدیث

Al Hadith

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان فرماتے ہیں کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ۔’’ شہداء جنت کے دروازے پر دریا کے کنارے ایک محل میں رہتے ہیں اور ان کے لیے صبح شام جنت سے رزق لایا جاتا ہے ۔‘‘  (مسنداحمد)

 


 

 

حرفِ اوّل - اکابر کی رحلتِ فاجعہ

Harf e awwal

دنیا دارِ فانی ہے،ہرکوئی جانے کے لیے آیا ہے،یہاں کسی کوقرارنہیں،ایک آتا ہے اورایک جاتاہے، لاکھوں انسان روزانہ رخصت ہوتے ہیں مگر ایسا کوئی کوئی ہوتاہے جس کے جانے کا غم بھی لاکھوں کروڑوں کومحسوس ہو۔یہ سعادت انہی کونصیب ہوتی ہے جنہوں نے اپنی زندگی دوسروں کی بھلائی کے لیے وقف کی ہوتی ہے۔ایسی خو ش نصیب ہستیوں کاجانا ان کے لیے تو یوم عید مگرہم جیسے پس ماندگان کے لیے یوم حسرت وفغاں ہوتاہے۔اس وقت حال یہ ہے کہ اہل اللہ کی جماعت رختِ سفر باندھ کریکے بعد دیگرے کوچ کررہی ہے۔
اتوار۱۵جنوری۲۰۱۷ء کو وفاق المدارس کے صدر،شیوخ الحدیث کے استاذگرامی،جامعہ فاروقیہ کے بانی ،شیخ الحدیث حضرت مولانا سلیم اللہ خان صاحب دنیا سے چلے گئے۔ ان کی رحلت سے مجھ جیسے طالب علم سے لے کر بڑے بڑے جید علماء بھی یتیم ہوگئے۔ آنکھیں اشک بار ہیں اوردل غمزدہ۔مگر حضرت مولاناسلیم اللہ خان صاحب کی مرقد کی مٹی ابھی تر تھی کہ دودن بعد اچانک حضرت مولاناشیخ عبدالحفیظ مکی بھی،جنوبی افریقہ کے سفر کے دوران دنیا سے رحلت فرما گئے۔

مزید پڑھیے۔۔۔

ہدایت کے سنگِ میل: عائشہ (رضی اللہ عنہا) سے محبت کرو

اللہ عزوجل کی بارگاہ میں حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کا بڑا مرتبہ ہے ۔ جب آپ رضی اللہ عنہا پر  منافقوں نے بہتان باندھا تو اس وقت اللہ جل شانہٗ نے برأت کے لیے قرآنِ کریم کی سترہ آیتیں اتار دیں ۔ جو قرآن مجید کا حصہ ہیں اور ان شآء اللہ ہمیشہ آپ کی عظمت و بزرگی اور عزت و عصمت کا اظہار کرتی رہیں گی۔

اسی طرح اللہ تعالیٰ کی اجازت سے نبیِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں حضرت جبریلِ امین علیہ السلام نے آپ کی شبیہ لائی اور عرض کیا کہ :’’یارسول اللہ! یہ آپ کی دنیا و آخرت میں بیوی ہوں گی۔ ‘‘ اور تین مرتبہ خواب میں نبیِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا دکھائی گئی تھیں ۔ چناں چہ نبیِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ فرمایا:’’ اے عائشہ! تم مجھے تین مرتبہ خواب میں دکھائی گئی تھیں کہ جبریل امین تمہاری تصویر ریشم کے ایک کپڑے میں لپیٹ کر لائے اور مجھ سے کہا یہ تمہاری بیوی ہے ، مَیں وہ کپڑا کھول کر دیکھتا اور کہتا کہ یہ اگر اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے تو ہو کر رہے گی۔‘‘

مزید پڑھیے۔۔۔

پرورش کا حق

گھر میں داخل ہوتے ہی شاہدہ بیگم کا پارہ ہائی ہوگیا۔

’’ زینب، زینب ادھر آؤ ۔‘‘

 زینب بھاگتی ہوئی کچن سے آئی۔’’ جی اماں کیا ہوا۔۔۔ ؟‘‘

’’میں نے ہزار دفعہ منع کیا ہے تمہیں، سعد کو موبائل مت دیا کرو۔‘‘

’’اماں! پھر آخر میں کیا کروں۔ روتا ہے تنگ کرتا ہے کام نہیں کرنے دیتا۔  کیا اسی کو لےکر بیٹھی رہوں؟آپ تو صبح صبح چلی گئیں اپنی پرانی سہیلی سے ملنے۔  مجھے گھر کے سارے کام کرنے تھے اور سعد اتنا تنگ کررہا تھا تو میں نے موبائل پر کارٹون لگا کر دے دیے۔‘‘

مزید پڑھیے۔۔۔

بچوں کے نفسیاتی مسائل

بچے جہاں والدین کے لیے باعث مسرت ہوتے ہیں وہیں ان کے مسائل والدین کو پریشانیوں کے گرداب میں پھنسادیتے ہیں اور بچوں کی محبت میں گم والدین رہنمائی کے اصولوں کو محبت اور دوستی میں ضم کردیتے ہیں اور اس چکر میں بچوں کی صحیح تربیت ممکن نہیں ہو پاتی اور وہ اپنے صحیح مدار سے ہٹ جاتے ہیں۔ اس میں شک وشبہے کی گنجائش نہیں کہ بچوں کے نفسیاتی مسائل میں زیادہ حصہ والدین کا عطا کردہ ہوتا ہے۔
دیکھا جاتا ہے بچے ضدی ہوجاتے ہیں۔ غصہ کرتے ہیں محفلوں سے یا لوگوں سے گھبراتے ہیں اکثر خاموش رہتے ہیں۔ روتے ہیں۔ والدین پر عدم اعتماد ظاہر کرتے ہیں۔

مزید پڑھیے۔۔۔

ذرا سی بات - قسط 1

Al Hadith

’’زری بیٹا! آپ بوا جی کی بات کیوں نہیں سن رہیں؟‘‘

شمائلہ بیگم کافی متفکر   نظر آرہی تھیں۔ زری کی بد تمیزی اور ضد یں بڑھتی جارہی تھیں۔یہ سب انکی سمجھ سے بالا تر تھا۔

’’مما آپ کو  میرے بارے میں  کچھ نہیں معلوم نہ ہی آپ کے پاس اتنا وقت ہے۔ بس مجھے  نہیں پسند۔ اس سے آگے کچھ نہیں سننا۔‘‘ زری نروٹھے پن  کےساتھ بولی۔

’’بوا جی ! ابھی کہ ابھی ایک گلاس دودھ اور میری پسند کا آملیٹ ، ٹوسٹ کے ساتھ میرے روم میں لائیں۔ اب میں وہیں ناشتہ کروں گی۔سارا موڈ آف کر دیا۔‘‘ اس کے ساتھ ہی وہ کرسی دھکیل کر اٹھ کھڑی ہو ئی۔

مزید پڑھیے۔۔۔

کانٹوں کے بیج ۔ آخری قسط

Kahani Kanton ky beej

آج چاند رات تھی۔ پورا رمضان عائشہ کا دعائیں مانگتا گزرا تھا۔ اس نے ایسی غلطی کی سزا پائی تھی جس اس نے کی ہی نہیں تھی۔ بھائی اور بھابھی کا رویہ بہت اچھا تھا لیکن کب تک؟ الفت خاتون اس کے اداس چہرے کو دیکھ کر متفکر ہوتی رہتیں۔

 آج بھی وہ دوپہر کے کھانے کے بعد  عبداللہ کو سلانے کے لیے لیٹی  تھی۔ اچانک بیرونی  دروازے کی بیل بجی۔ تھوڑی دیر بعد اس نے سنا الفت خاتون کسی کو اندر لا رہی تھیں ۔ خوشی ان کی آواز سے چھلک رہی تھی۔ کون آیا ہے؟

عائشہ حیرانی سے سوچتی ہوئی دوپٹہ ٹھیک کرتی ہوئی باہر آگئی۔

مزید پڑھیے۔۔۔

سیرت النبی ﷺ کوئز

Seerat un Nabi Quiz

پچھلے کوئزکے جوابات:

1۔ حضرت ابو عبیدہ بن الجراح رضی اللہ عنہ، 2۔ حضرت فاطمہ  رضی اللہ عنہا بنت خطاب، حضرت ام الفضل رضی اللہ عنہا، حضرت اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہما،  3۔ حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ،  4۔ حضرت شرجیل بن حسنہ رضی اللہ عنہ،  5۔ مسجد بنو سلمہ  (مسجد ذو قبلتین، نماز ظہر)

صحیح جوابات بھیجنے والی خواتین کے نام:

بنت صدیق ۔ کبیر والہ،  ام محمد سعد ۔ یوکے، شازیہ عبدالقدیر ۔ کراچی، اخت عبداللہ ۔ کراچی،  عائشہ صدیقہ۔ لاہور، زوجہ ثناء اللہ، اسلام آباد، صائمہ اکرم، فیصل آباد

اس مہینے کے سوال:

مزید پڑھیے۔۔۔

واٹس ایپ کے 10 اہم فیچرز​

جانئے اس سمیت واٹس ایپ کے وہ 10 اہم  فیچرز:

 واٹس ایپ کی ایپلی کیشن میں 10 ایسے انتہائی کارآمد فیچرز ہیں جن کے بارے میں زیادہ لوگ نہیں جانتے۔ انگریزی اخبار ایکسپریس ٹربیون کی رپورٹ میں یہ فیچرز بیان کیے گئے جو ذیل میں ہم اپنے قارئین کے لیے پیش کر رہے ہیں۔

بولڈ، اٹیلک ، سٹرائیک تھرو
چیٹنگ میں کسی لفظ کو بولڈ کرنے کے لیے اس کے اول و آخر میں سٹار (*) شامل کر دیں۔ 
اگر کسی لفظ کو اٹیلک فانٹ میں لکھنا چاہتے ہیں تو اس کے شروع اور آخر میں انڈرسکور (_) ڈال دیں اور 
اگر آپ کسی لفظ کے درمیان میں لکیر کھینچنا چاہتے ہیں تو اس کے آگے اور پیچھے ٹلڈا (~) شامل کر دیں۔

مزید پڑھیے۔۔۔

روضۂ رسول ﷺ کی حفاظت کا حیرت انگیز واقعہ

Al Hadith

 یہ ۵۵۷ھ کا زمانہ ہے ،سردیوں کی ٹھٹھرتی رات ہے ۔عالم اسلام کے فرماں روا امیرالموٴمنین سارا دن امورمملکت میں مصروفیت کے باعث شام چڑھے تھک چکے ہیں ،رعایا بھی میٹھی نیند کی آغوش میں جاچکی ہے ؛مگر امیر الموٴمنین شدید تکان اور تھکن سے چکنا چور ہونے کے باوجود اپنے پروردگار کی خوشنودی اوراُسے دن بھر کی روئیداد سنانے کے لیے مصلے پر سجدہ ریز ہیں ۔عبادت ومناجات سے فراغت کے بعد کچھ دیر اتباع سنت صلی اللہ علیہ وسلم میںآ رام کرنے کے لیے لیٹے ہی ہیں کہ اچانک رحمت دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت نصیب ہوتی ہے ،جو ایک مسلمان کے لیے ہفت اقلیم کی سلطنت سے بھی زیادہ حیثیت رکھتی ہے ۔اللہ تعالیٰ ہر مسلمان کو موت سے پہلے یہ دولت ضرور نصیب فرمائے ۔آمین

مزید پڑھیے۔۔۔

کہانی: آ بیل مجھے مار: قسط نمبر 7

’’جی کون؟‘‘
’’
میں ہوں سمیعہ خاور!بھکرسے ۔آپ نے میری کہانی ’اٹوٹ رشتے‘کا نام ناقابل اشا عت میں لگایاہے۔وجہ؟‘‘اس نے یکدم حملہ کیا،ہم نے بمشکل اپنی حواس کومجتمع کیااورکہا:
’’
سمیعہ صاحبہ ! ہر وقت یہ یاد نہیں رکھا جاسکتا کہ کون سی کہانی کس وجہ سے ناقابلِ اشاعت قرار دی گئی تھی،بس معیارمیں کوئی کمی ضرور ہوگی۔‘‘
’’
میں وہی جاننا چاہتی ہوں۔کیا کمی تھی میری تحریر میں۔‘‘وہ پیچھاچھوڑنے والی نہیں تھی۔
’’
بھئی سینکڑوں تحریریں ہوتی ہیں،کیسے یاد رہ سکتا ہے‘‘
’’
یہ اچھابہانہ ہے کہ یادنہیں رہ سکتا۔‘‘

مزید پڑھیے۔۔۔

مونگ پھلی کے فوائد

خشک میوہ جات میں مونگ پھلی ہر دلعزیز میوہ ہے ۔ مونگ پھلی میں ایسے antioxidants جو غذائیت کے اعتبار سے سیب اور چقندر سے بھی زیادہ ہوتے ہیں۔ مونگ پھلی طبی نقبہ نظر سے بھی بہت اہمیت کی حامل ہے۔ اس میں پایا جانے والا وٹامن ’ ای‘ کینسر جیسے موذی مرض سے لڑنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے۔ تحقیق کے مطابق مونگ پھلی ذیا بطیس کے اامراض میں بہت مفید ہے۔ ڈاکٹر حضرات کے مطابق مونگ پھلی جسم میں انسولین کی سطح برقرار رکھتا ہے ۔ مونگ پھلی میں موجود تیل آپ کا وزن بڑھتے نہیں دیتا چاہے آپ کتنی ہی کھاجائیں باڈی بلڈنگ کرنے والوں کے لیے نہایت مفید ہے کیونکہ اس میں موجود قدتی فولاد خون کے نئے خلیے بناتے ہیں۔

مزید پڑھیے۔۔۔

سنہری باتیں

Al Hadith

 * جس پر نصیحت اثر نہ کرے وہ جان لے کہ اس کا دل ایمان سے خالی ہے۔ 
*
جو شخص میرے عیب مجھے بتاتاہے ، وہ مجھے سب سے زیادہ عزیز ہے۔ 
*
گناہ کسی نہ کسی صورت دل کو بے چین رکھتاہے۔ 
*
مصیبت میں گھبرانا کمال درجے کی مصیبت ہے۔ 
*
جس بات کا علم ہو وہ ہی بیان کرو، جس کا علم نہ ہو خاموش رہو۔ 
*
رات کو سونے سے پہلے استغفار کر کے سوؤ نہ جانے یہ زندگی کی آخری رات ہو۔

*  اچھا دوست وہ ہوتا ہے جو آپ کی بُرائی آپ کے منہ پر کرے۔

مزید پڑھیے۔۔۔

خوبصورت رہیں

جلد ہمارے جسم کا اہم ترین حصہ ہے  جلد میں کسی قدر نمی ہوتی ہے یہ جلد کی توانائی کے لیے ضروری ہے۔

اگر ہم انہیں متوازن غذا پہنچاتے رہیں تو ہمارا نظام بدن ٹھیک اصول صحت کے مطابق چلتا رہے گا لیکن اب اس جلد کی حفاظت کیسے کی جائے۔

جلد کی حفاظت کا پہلا اصول یہ ہے کہ جلد کو کم سے کم چھیڑا جائے اور اس کی صفائی کی جائے۔

آپ کی جلد خشک ہے تو ایسا صابن استعمال کریں جن میں گلیسرین زیادہ ہو تاکہ جلد کو چکنائی مل سکے۔

مزید پڑھیے۔۔۔

کلاسک کافی

طبی ماہرین  مختلف  بیماریوں سے محفوظ رہنے کےلئے خوراک اور ورزش  پر انحصار کرنے کا مشورہ  دیتے ہے۔اس ضمن  میں دنیا بھر میں جاری تحقیقات کا سلسلہ  بتاتا ہےکہ عام طور پر مضر صحت سمجھی جانے والی "کافی" کا استعمال  کئی بیماریوں  سے محفوظ  رکھنے  کا سبب ہے۔اس وجہ سے کافی پینے والوں کو اپنی عادت کے پختہ  رکھنے اور جڑے رہنے کا ایک نیا و دلچسپ بہانہ مل گیا۔تو جانیے کیا فوائد ہیں

گردے میں پتھر ی کا خطرہ کم کرتی ہے

دمہ اور سر درد کو بھتر کرتی ہے

جگر کی بیماریوں سے محفوظ کرتی ہے۔

مزید پڑھیے۔۔۔

اصلی شہد کی پہچان

Al Hadith

آج کل مارکیٹ اور بازاروں میں جعلی اور دونمبر شہد کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے،کیوں کہ ہمارے لوگوں کی اکثریت شہد کے اصلی یا نقلی ہونے کی پہچان ہی نہیں رکھتی، تو یہاں ہم آپ کو خالص شہد کی پہچان کے چند طریقے بتائے دیتے ہیں۔

سب سے پہلے شہد کی بوتل پر لگے لیبل کو چیک کریں، جس پر اجزائے ترکیبی درج ہوں۔ شہد بنانے والی کمپنی کی طرف سے ایمانداری کے ساتھ اجزائے ترکیبی کا اندراج قانونی اور اخلاقی طور پر لازم ہے۔ ان اجزاءمیں اگر additives یعنی ایسے مادے جو تیل میں اس لئے ملائے جاتے ہیں کہ اس میں کوئی غیرمعمولی خصوصیت پیدا ہو جائے، نہ ہو تو بے فکر ہو کر یہ شہد خرید لیں۔

آج کل عموماً مارکیٹس میں جو شہد کھلے عام مل رہا وہ مصنوعی ہے۔

مزید پڑھیے۔۔۔

اہم لنکس

.1’’حقیقی سنتوں کا اہتمام نہیں‘‘

بیان: مولانا طارق جمیل صاحب

پراثر بیان سننے کے لئے کلک کریں:

.2’’جسمانی صحت کے لئے اکسیر نسخہ‘‘

بیان: مولانا پیر ذوالفقار نقشبندی

مکمل بیان سننے کے لئے  کلک کریں:

.3’’حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سخاوت‘‘

بیان: مفتی تقی عثمانی صاحب

مزید پڑھیے۔۔۔