Al Hadith

 * جس پر نصیحت اثر نہ کرے وہ جان لے کہ اس کا دل ایمان سے خالی ہے۔ 
*
جو شخص میرے عیب مجھے بتاتاہے ، وہ مجھے سب سے زیادہ عزیز ہے۔ 
*
گناہ کسی نہ کسی صورت دل کو بے چین رکھتاہے۔ 
*
مصیبت میں گھبرانا کمال درجے کی مصیبت ہے۔ 
*
جس بات کا علم ہو وہ ہی بیان کرو، جس کا علم نہ ہو خاموش رہو۔ 
*
رات کو سونے سے پہلے استغفار کر کے سوؤ نہ جانے یہ زندگی کی آخری رات ہو۔

*  اچھا دوست وہ ہوتا ہے جو آپ کی بُرائی آپ کے منہ پر کرے۔

* اپنا گمان ہمیشہ اچھا رکھو کیونکہ اللہ پاک گمان کے مطابق ہی فیصلہ کرتے ہیں۔
*
برا وقت وہ شفاف آئینہ ہے جو بہت سے چہرے واضح کردیتا ہے۔ 
*
اگر خوش رہنا ہے تو دوسروں کو خوش کرنا سیکھو۔
*
بد ترین ہے وہ شخص جس کے ڈر کی وجہ سے لوگ اسکی عزت کریں۔ 
*
موت ایک بے خبر ساتھی ہے۔ 
*
عقلمند ہمیشہ غم و فکر میں مبتلا رہتا ہے۔ 
*
غریب پراحسان کرو کیونکہ غریب ہونے میں وقت نہیں لگتا۔