Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 

خشک میوہ جات میں مونگ پھلی ہر دلعزیز میوہ ہے ۔ مونگ پھلی میں ایسے antioxidants جو غذائیت کے اعتبار سے سیب اور چقندر سے بھی زیادہ ہوتے ہیں۔ مونگ پھلی طبی نقبہ نظر سے بھی بہت اہمیت کی حامل ہے۔ اس میں پایا جانے والا وٹامن ’ ای‘ کینسر جیسے موذی مرض سے لڑنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے۔ تحقیق کے مطابق مونگ پھلی ذیا بطیس کے اامراض میں بہت مفید ہے۔ ڈاکٹر حضرات کے مطابق مونگ پھلی جسم میں انسولین کی سطح برقرار رکھتا ہے ۔ مونگ پھلی میں موجود تیل آپ کا وزن بڑھتے نہیں دیتا چاہے آپ کتنی ہی کھاجائیں باڈی بلڈنگ کرنے والوں کے لیے نہایت مفید ہے کیونکہ اس میں موجود قدتی فولاد خون کے نئے خلیے بناتے ہیں۔


مونگ پھلی کھانے سے دل کے امراض سے بچاؤ بھی ممکن ہے اور یہ خون میں بڑھتے ہوئے کو لیسٹرول کو بھی کم کرتی ہے اس طرح دل کے مریضوں میں بھی مونگ پھلی کا استعمال بہت مفید ہے۔ 
مونگ پھلی کے بیجوں میں بہت غذائیت ہوتی ہے ۔ مونگ پھلی کا تیل روغن زیتون کا عمدہ نعم البدل ہے۔ مونگ پھلی کو ڈبل روٹی، کیک، بٹر، چاکلیٹ میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ 
مونگ پھلی کو غریبوں کا بادام کہا جاتا ہے کیونکہ اس میں وٹامن ’ ای ‘ ، ’ ڈی‘ اور ’ بی‘ اور کیلشیم بھر پور مقدار میں پایاجاتا ہے۔ 
غرض یہ کہ مونگ پھلی قدرت کا وہ عطیہ ہے جس میں بے شمار فوائدہیں اور جس کے استعمال سے ہم تندرست اور توانا رہ سکتے ہیں۔