سب سے پہلے میرے پیارے تمام پڑھنے والوں کو *جشن آزادی مبارک* ہو کیونکہ 14 اگست ہمارایوم آزادی ہے۔اور ایک نئی اسلامی ریاست کے وجود میں آنے کا دن ہے۔14 اگست 1947 ءکو پاکستان کے نام سے مسلماناں برصغیر نے نئے سفر کا آغاز کیا تھا۔ اس خوب صورت اور عظیم دن کی خوشیوں کے ساتھ آپ کی خدمت میں پیش ہے گرما گرم گلاب جامن کی میٹھی و لذیذ ریسپی تو دیر کس بات کی! لے جائیں تشریف اپنے باورچی خانہ کی طرف اور بنائیں گلاب جامن !
اشیاء:
خشک دودھ :1کپ
میدہ: آدھا کپ(چھنی سے چھان لیں)
بیکنگ پاؤڈر: 1چائے کا چمچہ
سوجی: آدھا کپ
پھیکا کھویا: آدھا کپ
ہری الائچی: 8 سے 10 عدد دانے نکال کر باریک پیس لیں
انڈا: 1 عدد پھینٹا ہوا
تیل: دو کھانے کے چمچے
سب سے پہلے کھوئے کو ہاتھ سے اچھی طرح مسل لیں پھر اس میں الائچی،میدہ،سوجی،خشک دودھ،بیکنگ پاؤڈرمکس کرکے تیل اور انڈے سے اس آمیزےکو گوندھ کر مسل لیں تاکہ گھٹلی اں ختم ہو جائے۔پھر چھوٹی چھوٹی ڈو بنائیں ۔اسکے بعد فرائی کرنے کے لئے 2 کپ تیل درمیانی آنچ میں گرم کرکے احتیاط کے ساتھ گلاب جامن ڈال کر فرائی کریں۔ایک ساتھ بہت زیادہ ڈو نہ ڈالیں اوپر سے ہلکا ہلکا چمچہ سے ہلاتے رہے جب ہر طرف سے گہرے براون ہوجائے تو نکالیں۔
شیرا بنانے کے لئے:
چینی: 2کپ
پانی : 1 1/2کپ
پانی میں چینی ملا کر ہلکی آنچ پر شیرے کو گاڑھاہونے تک پکائیں
چاھیے تو زعفران کے چند قطرے شامل کریں۔
پھر گلاب جامن کو شیرے میں ڈال کر ہلکی آنچ میں دم پر رکھ دیں۔جب نرم ہوجائے تو شیرے سے نکال لیں اور چاندی کے ورق لگا کر مزے دا ر گلاب جامن کو سروکرکے لطف اندوز ہو ۔اور ہاں مجھے دعاؤں میں یاد رکھیں۔