*ہر بات پر ہاں ملانا منافقوں کی نشانی ہے۔
* خوشی انسان کو اتنانہیں سکھاتی جتنا غم سکھاتا ہے۔
* جو شخص سجدوں میں روتا ہے اُسے تقدیر پر رونا نہیں پڑتا۔
* جو تمہاری خاموشی سے تمہاری تکلیف کا اندازہ نہ کرسکے اس کے سامنے زبان سے اظہار کرنا صرف لفظوں کو ضائع کرنا ہے۔
* جو شخص تمہارا غصہ برداشت کرے اور ثابت قدم رہے تو وہ تمہارا سچا دوست ہے۔
* لوگوں کو اُسی طرح معاف کرو جیسے تم خدا سے اُمید رکھتے ہو کہ وہ تمہیں معاف کردے گا۔
* اللہ کی مخلوق پر رحم کرو اللہ تم پر رحم کرے گا۔
* صبح کا آغاز اللہ کے کلام پاک سے کرو اللہ دن میں برکت ڈال دے گا۔
* وقت ایسی زمین ہے جس پر بغیر محبت کا کچھ نہیں پیدا ہوتا۔
* اچھے اور مثبت خیالات کسی دولت سے کم نہیں ۔
* نیک کام وہ ہوتا ہے جو دوسرے کے چہرے پر خوشی بکھیر دے۔
* سونے کو آگ پر کھتی ہے اور انسان کو مصائب ۔
* دعا سے دوری انسان کو دوا کے قریب لے آتی ہے۔
* خاموشی دانا کا زیور اور احمق کا بھرم ہے۔
* روشنی کی امید رکھو مگر امیدوں پر زندگی مت گزارو۔
* آرزو نصف زندگی ہے اور بے حسی نصف موت۔
* پرخلوص دعاؤں جیسا کوئی تحفہ نہیں ۔
* کسی کو اُس کی ذات اور لباس کی وجہ سے حقیر نہ سمجھنا کیونکہ تمہیں دینے والا اور اُسے دینے والاایک اللہ ہی ہے۔a