Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 

جلد ہمارے جسم کا اہم ترین حصہ ہے  جلد میں کسی قدر نمی ہوتی ہے یہ جلد کی توانائی کے لیے ضروری ہے۔

اگر ہم انہیں متوازن غذا پہنچاتے رہیں تو ہمارا نظام بدن ٹھیک اصول صحت کے مطابق چلتا رہے گا لیکن اب اس جلد کی حفاظت کیسے کی جائے۔

جلد کی حفاظت کا پہلا اصول یہ ہے کہ جلد کو کم سے کم چھیڑا جائے اور اس کی صفائی کی جائے۔

آپ کی جلد خشک ہے تو ایسا صابن استعمال کریں جن میں گلیسرین زیادہ ہو تاکہ جلد کو چکنائی مل سکے۔

صابن کو جھاگ بناکر چہرے پہ نہیں ملنا چاہیے۔ اس سے جلد متاثر ہوتی ہے۔

جو لوگ پانچ وقت وضو کرتے ہیں ان کی جلد صاف رہتی ہے۔

اپنی غذا میں شہد انڈے سبزی پھل شامل کریں صرف گوشت کھانے سے صحت نہیں بنتی۔

اسی طرح دھوپ سے بچنا چاہیے۔

 بغیر چھنے آٹے کی روٹی غذا میں شامل کریں گھی کا استعمال کم کریں۔

مچھلی بھی جلد کے لئے اچھی چیز ہے جو لوگ سردی میں مچھلی کھاتے ہیں ان کی جلد چمک دار رہتی ہے۔

چہرے کی جلد کی حفاظت:

حساس اور خشک جلد کے لیے زیتون کا تیل بہت مفید ہے۔اس کا ہلکا مساج آنکھوں کے حصے کو چھوڑ کر کرنے سے جلد میں چمک آجاتی ہے۔

کھیرے کے بلکل باریک ٹکڑے کاٹ کر آنکھوں پر رکھ لیا کریں اور جب وہ خشک ہو جائیں تو انہیں ہٹا دیں اس سے حلقے ختم ہوجاتے ہیں۔

منہ دھونے کے لیے سادہ پانی یا ٹھنڈا پانی استعمال کریں سردیوں میں‌ کیونکہ گرم یا نیم گرم پانی جلد کی چکنائی کو ختم کر دیتا ہے۔

انار روز ایک اکیس دن کھانے سے جسم میں سے خون کی کمی دور ہوتی ہے اور چہرے ہر سرخی اور چمک آجاتی ہے۔

خشک جلد کے لئے دودھ اور شہد کا محلول بنا کر اس میں پسے ہوئے بادام شامل کر کے لیپ تیار کریں یہ لیپ چہرے پر آدھا گھنٹہ لگا رہنے دیں اس لیپ سے جلد چکنی اور نرم ہو جاتی ہے۔

چہرے کی رنگت صاف کرنے کے لیے پودینہ کو پانی میں ابال کر ٹھنڈا کرکے صبح نہار منہ ایک چوتھائی کپ پینے سے دانے بھی کم ہو جاتے ہیں اور رنگت بھی صاف ہو جاتی ہے۔

چہرے پر جھائیاں وٹامن بی اور آئرن کی کمی وجہ سے نمودار ہوتی ہیں۔ جس کا علاج ممکن ہے ذرا سی توجہ سے ہم انہیں ختم کر سکتے ہیں۔ ان کیلئے پھل ، اور دودھ بہت مفید ہیں اور متوازن غذا کا استعمال بھی اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ پانی کا زیادہ استعمال صحت کیلئے نہ صرف ضروری ہے بلکہ چہرے کو شاداب رکھنے میں بھی اہم ہے۔

صبح ناشتے سے قبل ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایک عدد لیموں کا رس ملا کر پینے سے چہرے پر جھائیاں ختم ہو جاتی ہیں۔ رنگت نکھرتی ہے اور معدہ ٹھیک کام کرتا ہے۔

سونف کو رات بھرگرم پانی میں بھگو کر رکھیں صبح نہار منہ شہد ملا کر ڈیڑھ ماہ تک استعمال کریں چہرے سے جھائیاں ختم ہو جائیں گی۔

چہرے کی چمک کے لیے بھینس کے دودھ میں بادام خوب باریک پیس لیں رات سوتے وقت پورے چہرے پہ ملیے صبح اٹھ کے منہ دھولیں اس سے چہرے میں چمک پیدا ہوگی اور رنگ بھی صاف ہوجائے گا۔