- محنت اتنی خاموشی اور استقامت سے کرو کہ تمھاری کامیابی شور مچادے۔
- چھوٹی چھوٹی باتیں دل میں رکھنے سے رشتے کمزور ہو جاتے ہیں۔
- گلاب کی ان پتوں کی طرح بنو جو مسلنے والے کے ہاتھوں میں بھی خوشبو دے جاتی ہیں۔
- جو بندہ وقت پر فرائض ادا نہیں کرتا اس سے عبادت کی لذت چھن جاتی ہے۔
- اللہ تعالیٰ سے جب بھی مانگو بھروسے اور یقین کے ساتھ مانگو۔
- رشتوں کی خوبصورتی خامیوں کو برداشتکرنے میں ہے۔ بے عیب انسان تلاش کرو گے تو اکیلے رہ جاؤ گے۔
- اپنے نام کی بجائے اپنا کردار زندہ اور یادگار بنانے کی کوشش کرو۔
- نیک کام صرف اللہ کے لیے کرو۔ دنیا فانی ہے۔ لوگوں کے لیے کرو گے تو دنیا کےساتھ لوگوں کا دیا ہوا بدلہ بھی ختم ہو جائے گا۔ جبکہ اللہ کا دیا ہوا انعام ہمیشہ باقی رہے گا۔
- اپنے استاد کا ادب کرو۔ میں نے لائق ترین شاگروں کو بے ادبی کی وجہ سے زندگی میں ناکام ہوتے دیکھا ہے۔
- بچوں کی تربیت میں نرمی اور سختی موقع بموقع استعما ل کرو۔ زیادہ سختی کرو گے تو باغی اور زیادہ نرمی کرو گے تو شریر ہو جائیں گے۔
- محبت ہر ایک سے کرو۔ کسی سے دل برا نہ رکھو۔
- غیبت سے بچو۔ گھر میں برکت اور سکون میں کمی غیبت سے آتی ہے۔
- والدین کی قدر کرو۔ یہ وہ درخت ہے جو اکھڑ جائے تو پھر کبھی نہیں لگتا۔ان کی خدمت کر کے دعاؤں کے پھل سمیٹ لو۔
- عیب تلاش کرنے کی بجائے چھپانے کی کوشش کرو۔ ہو سکتا ہے کل روز قیامت تمھارے عیب بھی لوگوں سے چھپا دیے جائیں۔
15 مال کو غریبوں پر خرچ کرو ۔ جتنا خرچ کرو گے سمجھو وہی محفوظ ہوا۔