ہلال عید، حرف اول بہت اچھا پیغام دے گیا۔ کہانیاں خوب تھیں۔ ’’میری مثالی پھپھو‘‘ زبردست تحریر تھی۔ ’’دیکھو ذرا!‘‘ میں ہم سب کے لیے پیغام پوشیدہ ہے۔ میں بھی ایک کہانی بھیجنا چاہتی ہوں۔ کمپوز کرنا ضروری ہے؟ مجھے ٹائپنگ نہیں آتی۔
(نورالعین ، جامعہ سیدہ خدیجہ، راولپنڈی)
جواب: کمپوزنگ ضروری نہیں ہے...
میری پیاری بہن۔ ایک صفحے پر صاف لکھائی میں لکھ کر فوٹو کھینچیں اور اس ای میل پر بھیج دیں۔
This e-mail address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.
’’عید کو مکد ر نہ کیجیے‘‘ میں مفتی صاحب نے بہت اچھا سبق دیا۔ دیکھیں اور سیکھیں فائدہ مند سیکشن ہے۔ اسے جاری رہنا چاہیے۔ سیرت کوئز کے جواب بھیج رہی ہوں۔ (مریم خان، کراچی)
جواب: جی انشاء اللہ جاری رہے گا۔ کچھ آپ بھی بھیجیں اس سیکشن کے لیے ۔ جواب مل گئے ہیں۔ بہت شکریہ!
*****************
آپ بھی رسالے سے متعلق اپنی رائے بھیج سکتی ہیں۔
ای میل ایڈریس ہے:
This e-mail address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.
یا یہ فارم پُر کر کے Submit کے بٹن پر کلک کریں: رائے دیجیے