چھوٹی کہانی بڑا سبق کچے رنگ

ہم دوسرے ممالک کے بارے میں تو بہت کچھ جانتے ہیں یا پھر ان سے متعلق آئے روز ہماری معلومات میں اضافہ ہوتا رہتا ہے لیکن اپنے پیارے ملک پاکستان کے حوالے سے آج بھی ہم کم ہی جانتے ہیں- آج کے آرٹیکل میں ہم آپ کو پاکستان سے متعلق چند اہم معلومات فراہم کریں گے- ممکن ہے کہ اس میں سے کئی باتیں آپ پہلے سے جاتنے ہوں لیکن بعض ایسی بھی ہیں جو یقیناً آپ کے لیے نئی ثابت ہوں گی...

پاکستان کا نام جنوری 1933میں چوہدری رحمت علی خاں نے تجویز کیا تھا ۔

پاکستان کے قیام کا اعلان 3جون 1947کو ہواتھا۔ 
پاکستان اقوامِ متحدہ کا رکن 30ستمبر 1947 کو بنا تھا ۔

 پاکستان کا پہلا سکہ 3جون 1948 کو جاری ہوا تھا ۔

پاکستان کا پہلا ڈاک ٹکٹ 9جولائی 1948 کو جاری ہوا تھا ۔

 اسلام آباد کو پاکستان کا دارالحکومت 1960 میں کیا تھا ۔

 پاکستان کا پہلا ٹی وی سٹیشن 24 نومبر 1964 کو قائم ہوا ۔

 پاکستان ریڈ کراس سِوسائٹی کا نام بدل کر 1974 میں ہلالِ احمر رکھا گیا ۔

 پاکستان نے 28مئی 1998 کو چاغی بلوچستان کے مقام پر چھ ایٹمی دھماکے کئے ۔

 پاکستان کا جھنڈا قائد اعظم نے ڈیزائن کیا۔

 پاکستان ان چند ممالک میں سے ایک ہے جہاں موسم کی نوعیت بدلتی رہتی ہے 12. یہاں چاروں موسموں کا لطف لیا جا سکتا ہے ۔ اگر گرمی کی حدت 55ڈگری تک جاتی ہے تو سردی کی شدت ّ22 تک ہو جاتی ہے ۔

 ہمارے پاس ضلع جہلم میں دنیا کی سب سے بڑی نمک کی کان ہے جو تقریبا 20 کلو میٹر تک پھیلی ہوئی ہے ۔ اور یہ نمک بھی خالص ترین نمک ہے ۔ کھیوڑہ کے نام سے یہ جگہ دنیا بر مین جانی پہچانی جاتی ہے ۔

 جدید ترین جائزے کے مطابق ہمارے پیارے صوبہ بلوچستان میں کوئلے کے سب سے بڑے ذخائر پائے جاتے ہیں ۔

 ہماری سرزمین سے چونے کا پتھر جو سیمنٹ بنانے کے کام آتا ہے ۔سب سے زیادہ نکلتا ہے ۔ اس سے بننے والا سیمنٹ کسی بھی طرح معیار میں کم نہی ۔

 ہمارے صوبے بلوچستان کے جنگلات میں صنوبر اور چیڑ کے درختوں کی ایسی اقسام ہیں جو دنیا میں اور کہیں نہی مِلتیں ۔

 مارکو پولو نامی بھیڑ صرف شمالی علاقوں میں ملتی ہے ۔

 انتہائی خوبصورت پرندہ تلور صرف صحرائے بلوچستان میں ملتا ہے ۔

 سنگ چور نامی دنیا کا سب سے زیادہ زہریلا سانپ صرف پاکستان میں ہی پایا جاتا ہے۔

 دنیا میں سب سے میٹھے اور لذیذ آم شجاع آباد پاکستان کے مانے جاتے ہیں ۔

 دنیا کا سب سے اعلیٰ نہری نظام صرف پاکستان کا ہے ۔

 دنیا کی سب سے بڑی مصنوعی جھیل تربیلا جھیل ہے ۔

 پنکھوں کی سب سے بڑی صنعت ہمارے شہروں گوجرانوالہ اور گجرات ہے ۔ لکڑی کی کے مشہور و معروف فرنیچر کیلئے ہمارا شہر چنیوٹ مشہور ہے بہت ۔

 دنیا کا سب سے بڑا قبرستان ٹھٹھہ میں ہے ۔