القرآن

القرآن

’’اے پیغمبر اپنی بیبیوں سے اور اپنی صاحبزادیوں سے اور دوسرے مسلمان کی بیبیوں سے بھی کہہ یجیئے کہ (سر سے) نیچے کر لیا کریں اپنے تھوڑی سی اپنی چادریں اس سے جلدی پہچان ہو جایا کرے گی تو آزار نہ دی جایا کریں گی اور الله تعالیٰ بخشنے والا مہربان ہے۔‘‘  (۵۹۔ سورۃ الاحزاب)


 

الحدیث

القرآن

حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علہی وسلم عید الفطر کے دن جب تک چند چھوہارے نہ کھا لیتے، عید گاہ کی طرف نہ جاتے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چھوہارے طاق عدد میں کھاتے تھے۔( بخاری۔ جلد اول:حدیث نمبر 904)


 

پیامِ حیاء کیا ہے؟

پیامِ حیاء کیا ہے؟

پیامِ حیاء خواتین کے لیے آن لائن رسالہ ہے۔ یہ ہر دو مہینے بعد شائع ہوتا ہے۔مضامین، کہانیاں، پکوان ، تعلیم و تربیت، ٹیکنالوجی اور اد ب، پیام حیاء ان سب موضوعات کا احاطہ کرتا ہے۔

پیامِ حیاء کی ٹیم:

  • مدیرِ اعلیٰ: مولانا محمد اسماعیل ریحان
  • مدیرہ مسئولہ: آمنہ خورشید
  • معاونہ: عائشہ فاروق

پیامِ حیاء کے لیے تحریر کیسے بھیجیں:

مزید پڑھیے۔۔۔

حرف ِ اول - ہلالِ عید

 حرفِ اول

ہلالِ عید پھر افق پر نمودارہوا۔دلوں کی کلیاں کھل اٹھیں،مبارک سلامت کاشورہوا۔لبوں پر دعاآگئی:
اللہم اہلہ علینا بالیمن والایمان والسلامۃ والاسلام ،ربی وربک اللہ
اے اللہ اسے چاند کوہم پر برکت وایما ن اورسلامتی واسلام کے ساتھ طلوع فرما۔اے چاندمیرااورتیرارب صرف اللہ ہے۔
یہ دعامسنون ہے۔یہ دعابتاتی ہے کہ عیدکی خوشیاں اصل خوشیاں تبھی بن سکتی ہیں جب ہم نے رمضان کی برکتیں سمیٹ لی ہوں۔ عید حقیقی عید تبھی ہے جب ایمان کی فصل کی آبیاری اچھی طرح کی گئی ہو۔عید وہی عید ہے جس میں سلامتی ہی سلامتی ہو۔جس میں امیر غریب ،چھوٹے بڑے سب ایک دوسرے سے مامون ہوں۔

مزید پڑھیے۔۔۔

آپ سے کچھ کہنا ہے

آپ سے کچھ کہنا ہے

بزرگ کہتے ہیں جیسا آپ رمضان کا مہینہ گزارتے ہیں ویسا ہی آپ کا پورا سال گزرتا ہے۔ یعنی اگر آپ نے ماہ رمضان میں روزانہ تلاوت قرآن پاک کا معمول رکھا ہے تو انشاء اللہ عام دنوں میں بھی یہ معمول آپ سے نہیں چھوٹے گا۔ اگر آپ نے اس مبارک مہینے میں خوب صدقہ و خیرات کیا ہے تو باقی مہینوں میں بھی  آپ کے دل میں غریبوں کی مدد کرنے کا جذبہ فروزاں رہے گا۔ یہی حالت نماز اور دیگر عبادات و فرائض کی ہے۔ اس لیے رمضان کے مہینے کو عمدہ طورطریقے سے گزارنا بہت ضروری سمجھا جاتا ہے۔

مزید پڑھیے۔۔۔

نجومِ ہدایت: جاں نثار و غمگسار بیوی

پیامِ حیاء کیا ہے؟

حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا نہ صرف حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ہم خیال اور غمگسار تھیں بلکہ ہر موقع پر اور ہر مصیبت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مدد کیلئے تیار رہتی تھیں۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے:
’’
میں جب کفار سے کوئی بات سنتا تھا اور وہ مجھ کو ناگوار معلوم ہوتی تھی تو میں خدیجہ سے کہتا، وہ اس طرح میری ڈھارس بندھاتی تھیں کہ میرے دل کو تسکین ہو جاتی تھی اور کوئی ایسا رنج ایسا نہ تھا جو خدیجہ رضی اللہ عنہا کی باتوں سے آسان اور ہلکا نہ ہوجاتا تھا۔‘‘
عفیف کندی کا بیان ہے کہ ایک مرتبہ میں زمانہ جاہلیت میں کچھ اشیاء خریدنے کیلئے مکہ آیا اور عباس بن عبدالمطّلب کے پاس ٹہرا۔ دوسرے دن جب صبح کے وقت عباس کے ہمراہ بازار کی طرف چلا۔ جب کعبہ کے پاس سے گزرا تو میں نے دیکھا ایک نوجوان شخص آیا، اپنا سر آسمان کی طرف اٹھا کر دیکھا پھر قبلہ کی طرف منہ کرے کھڑا ہو گیا،

مزید پڑھیے۔۔۔

دیکھو ذرا!

دیکھو ذرا!

’’ہیلو! بھائی جان! السلام علیکم!‘‘ نزہت نے اپنے بھائی ، فاروق صاحب کو کال کی۔

’’وعلیکم السلام ! نزہت! کیا حال چال ہیں؟‘‘ فاروق صاحب نے خوشدلی سے پوچھا۔

’’سب خیر یت ہے بھائی۔ اللہ کا شکر ہے۔ وہ آپ سے ایک بات کہنا تھی۔۔!‘‘ نزہت نے ہچکچاتے ہوئے کہا۔

’’ہاں ہاں کہو!‘‘ فاروق صاحب کے لہجے کی پچاس فیصد خوشدلی کم  ہو گئی جس کا اندازہ نزہت کو بھی ہوچکا تھا لیکن کہے بنا چارہ کہاں تھا۔

مزید پڑھیے۔۔۔

کانٹوں کے بیج - قسط نمبر 5

دیکھو ذرا!

عائشہ ہسپتال سے گھر آچکی تھی۔ وہ بلڈ پریشر لو ہونے کی وجہ سے بے ہوش ہو گئی تھی ۔ کچھ رات کی نیند بھی پوری نہ ہوئی تھی اور کچھ زرینہ بیگم کی ناراضگی کی ٹینشن۔ اس نے دو وقت سے کھانا بھی نہیں کھایا تھا۔ چنانچہ اس کے  کمزور اعصاب  یہ سب برداشت نہ کر پائے تھے۔

’’آپ کی وائف بہت کمزور ہیں۔ ان کی غذا کا خاص خیال رکھیں۔‘‘ جب ڈاکٹر نے کوئی تیسری بات اظہر سے یہ بات کہی تو وہ چڑ گیا۔

’’یہ میں اتنے جو پھل فروٹ لاتا ہوں وہ تم کھاتی کیوں نہیں ہو؟ کہاں جاتا ہے سب۔ بے بی بھی ویک ہو رہا ہے۔ آخر تم اپنا خیال کیوں نہیں رکھتیں؟‘‘ گاڑی میں بیٹھتے ہی اظہر شروع ہو گیا۔

مزید پڑھیے۔۔۔

میری مثالی پھپھو

میری مثالی پھپھو

’’پھپھو بھی نوڈلز کی طرح ہوتی ہیں۔ دو منٹ میں الجھنے کے لیے تیار ہوجاتی ہیں۔‘‘ نجانے کس دانشور کا یہ قول ہے ؟ یقینا دانشور کا واسطہ ایسی پھپھو سے ہوا ہوگا ۔ لیکن ہماری پھپھو بالکل بھی ایسی نہیں ۔ چار بھائیوں کی اکلوتی بہن والدین کی اکلوتی بیٹی ۔ پھپھو کی شادی کو ماشاء اللہ 50 سال سے زیادہ عرصہ ہوگیا ہے ۔سسرال میں سب سے بڑی بہو ہیں ۔خاندان کی کوئی بھی تقریب ہو خوشی کا موقع ہو یا غم کا پھپھو کے بغیر نا مکمل ہے ۔ خاندان کی ساری خواتین چاہے وہ عمر میں پھپھو سے بڑی ہوں یا چھوٹی ہر معاملہ میں پھپھو سے مشورہ کرنا ضروری سمجھتی ہیں۔

مزید پڑھیے۔۔۔

عید کو مکدر نہ کیجیے

میری مثالی پھپھو

عید الفطر کا دن مسلمانوں کے لیے بڑی مسرت او رخوشی کا دن ہے او ریہ خوشی اس بنا پر ہے کہ حق تعالیٰ نے اپنے فضل وکرم سے رمضان شریف کے روزے رکھنے کی توفیق بخشی اور شب میں تراویح ادا کرنے او راس میں کلام الہٰی پڑھنے اور سننے کی سعادت عطا فرمائی، حق تعالیٰ کے نزدیک عید کا دن اور عید کی رات دونوں ہی بہت مبارک اور بڑی فضیلت والے دن ہیں، جس کا اندازہ آپ کو اس حدیث سے ہو گا۔
عید اور شب عید کی خاص فضیلت
حضرت ابن عباس رضی الله تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے حضور اقدس صلی الله علیہ وسلم کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ جنت کو رمضان شریف کے لیے خوش بوؤں کی دھونی دی جاتی ہے

مزید پڑھیے۔۔۔

درسِ قرآن ڈاٹ کام اپ ڈیٹ

درسِ قرآن ڈاٹ کام اپ ڈیٹ

اس ماہ رمضان (2016) میں درسِ قرآن ڈاٹ کام نے ایک  نیا اور منفرد سلسلہ ’’لائیو رمضان ٹرانسمیشن‘‘ شروع کیا جس میں بیسیوں علمائے کرام نے شرکت کی۔ اس ٹرانسمیشن کو عوام الناس میں بے حد مقبولیت حاصل ہوئی۔ معروف روزنامہ ’’امت‘‘ نے اس سلسلے کی رپورٹنگ کی جو درج ذیل ہے۔ 

121

مزید پڑھیے۔۔۔

گوشۂ ادب:عید گاہ - افسانہ

درسِ قرآن ڈاٹ کام اپ ڈیٹ

رمضان کے پورے تیس روزوں کے بعد آج عید آئی ہے۔ کتنی سہانی اور رنگین صبح ہے۔ بچہ کی طرح پر تبسم، درختوں پر کچھ عجیب ہر یاول ہے۔ کھیتوں میں عجیب رونق ہے۔ آسمان پر کچھ عجیب فضا ہے۔ آج کا آفتاب دیکھو کتنا پیارا ہے گویا دنیا کو عید کی خوشی پر مبارک باد دے رہا ہو۔ گاؤں میںکتنی چہل پہل ہے۔ عید گاہ جانے کی دھوم ہے۔ کسی کے کرتے میں بٹن نہیں ہیں، سوئی دھاگہ لینے جارہا ہے۔ کسی کے جوتے سخت ہوگئے ہیں اسے تیل اور پانی سے نرم کر رہا ہے۔ جلدی جلدی بیلوں کوپانی دے دیں۔ عید گاہ سے لوٹتے لوٹتے دوپہر ہوجائے گی۔ بچے سب سے زیادہ خوش ہیں، کسی نے ایک روزہ رکھا،

مزید پڑھیے۔۔۔

بچوں کی تربیت: ہمارے بچے ہمارا مستقبل

بچوں کی تربیت: ہمارے بچے ہمارا مستقبل

بقول روسو انسان کمزور پیدا ہوتا ہے اسے توانائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ وہ بے سروسامان ہوتا ہے، اسے مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔ وہ ناسمجھ ہوتا ہے ، اسے عقل آموزی کی ضرورت ہوتی ہے۔ جو چیزیں اس کے پاس پیدائش کے وقت نہیں ہوتیں وہ اسے جسمانی اور ذہنی نشوونما کے ساتھ ساتھ تعلیم سے ملتی ہیں اور تعلیم کے لیے بچے کی پہلی درس گاہ ماں کی آغوش ہے۔ وہ زندگی کا پہلا سبق وہیں سیکھتا ہے۔ سائنس کی جدید تحقیقات نے یہ ثابت کردیا ہے کہ بچے کی ذہنی، اخلاقی اور جسمانی تربیت کا اصل مقام اسکول اور کالج نہیں بلکہ ماں کی گود اور گھر کا ماحول ہے۔ چنانچہ گھر کے ماحول کا بچے کی زندگی پر بہت گہرا اثر پڑتا ہے۔

مزید پڑھیے۔۔۔

ٹیکنالوجی : انٹرنیٹ کو بچوں کے لیے محفوظ بنائیں

ٹیکنالوجی : انٹرنیٹ کو بچوں کے لیے محفوظ بنائیں

آج کل کمپیوٹر ہر گھر میں موجود ہے اور بچوں کا کمپیوٹر استعمال کرنا لازمی ہو چکا ہے بلکہ کمپیوٹر استعمال کرنے والے بچوں کو ذہین تصور کیا جاتا ہے۔ کمپیوٹر موجود ہو اور انٹرنیٹ نہ ہو؟ یہ تو ممکن نہیں۔ بچوں کو ذاتی کمپیوٹر فراہم کرنے والے والدین اکثر پریشان رہتے ہیں کہ کہیں ان کے بچے انٹرنیٹ کی برائیوں کا نشانہ نا بن جائیں۔ پیرینٹل کنٹرول کے ویسے تو کئی سافٹ ویئر اور ایپلی کیشنز دستیاب ہیں مثلاً

اپنے بچوں کو انٹرنیٹ پر غیر اخلاقی مواد سے محفوظ رکھیں

لیکن یہ کام وائی فائی راؤٹر کی کنفگریشن بدل کر بھی کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیے۔۔۔

سنہری باتیں

سنہری باتیں
  • کام کرنے والی ماسی کے پانی پینے کا گلاس الگ کر دینے سے آپ کے اندر کی گندگی صاف نہیں ہو گی۔
  • آواز کو اونچا کرنے سے کہیں بہتر ہے کہ دلیل کو مضبوط کر لیا جائے اور محض گمان اور پسند نا پسند کی بنیاد پر کسی انسان کے بارے میں رائے دے دینے سے کہیں بہتر ہے کہ خاموش رہا جائے۔

    مزید پڑھیے۔۔۔

پکوان

پکوان

چکن شوارما:

اجزاء برائے روٹی

انڈہ 1 عدد
میدہ 2 کپ تقریباً(750 گرام)
دودھ 1/2 کپ
دہی 1/2 کپ
نمک ایک چائے کا چمچ
چینی ایک چائے کا چمچ
بیکنگ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
آئل ایک کھانے کا چمچ

مزید پڑھیے۔۔۔

سیرت کوئز

پکوان

1۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے جبرئیل کی سب سے پہلی ملاقات کہاں ہوئی ؟ 
2۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے امین الامت کا خطاب کس کو عطا فرمایا؟
3
۔مکہ والوں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو تبلیغ اسلام سے روکنے کے لئے کس کو اپنا نمائندہ بناکر بھیجا تھا؟
4۔قریش مکہ اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان حدیبیہ میں صلح نامہ لکھتے وقت قریش کا نمائندہ کون تھا؟ 
5۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے انتقال کے بعد کس ام المؤمنین کا سب سے پہلے وصال ہوا ؟

نوٹ:

اپنے جوابات اس ای میل پر روانہ کریں:

This e-mail address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

آخری تاریخ 20 جولائی ہے۔

جوابات بھیجنے والی تمام خواتین کے نام اگلے شمارے میں اسی صفحہ پر شائع کیے جائیں گے۔انشاء اللہ! 


تندرست رہیں

تندرست رہیں

بلڈ شوگر بڑھانے والی 7 عام وجوہات:

ذیابیطس ایک ایسا مرض ہے جو کسی کو لاحق ہوجائے تو اس سے نجات فی الحال تو ناممکن ہی سمجھی جاتی ہے۔
اس کے شکار افراد مخصوص غذاﺅں یا عادات کے نتیجے میں اسے کنٹرول میں رکھ سکتے ہیں۔
تاہم اگر آپ ذیابیطس کے شکار ہیں اور اپنے بلڈ شوگر لیول کو روزمرہ کی بنیاد پر چیک کرتے ہیں یا اسے صحت مند سطح پر رکھنے کے لیے فکر مند رہتے ہیں تو یہ ضروری ہے کہ ان غیر متوقع عناصر سے آگاہ ہو جو آپ کے معمول کے بلڈ شوگر لیول کو بڑھانے کا باعث بن سکتے ہیں۔
ناشتہ نہ کرنا

مزید پڑھیے۔۔۔

جو آپ نے کہا

جو آپ نے کہا

(ای میلز اور پیغامات)

’’شکر لازم ہے! ‘‘کہانی بہت اچھا سبق دے گئی۔ نظم ’’ہمیشہ میں تیری رضا مانگتی ہوں‘‘ بھی بہترین تھی۔  ’’کانٹوں کے بیج‘‘ اچھی جار ہی ہے۔ ’’کیا تنہا جنت میں جانا ہے ‘‘ میں لکھاریہ نے ایک اہم ذمہ داری کی طرف توجہ دلائی۔ میں نے یہ پوچھنا تھا کہ کیا میں بھی اس میں کہانی بھیج سکتی ہوں؟  (اہلیہ عبدالسلام، جامعہ حفصہ، ہری پور)

جواب: تحریریں  پسند کرنے کا شکریہ۔کیوں نہیں!  بالکل بھیج سکتی ہیں۔

مزید پڑھیے۔۔۔