جو آپ نے کہا

(ای میلز اور پیغامات)

’’شکر لازم ہے! ‘‘کہانی بہت اچھا سبق دے گئی۔ نظم ’’ہمیشہ میں تیری رضا مانگتی ہوں‘‘ بھی بہترین تھی۔  ’’کانٹوں کے بیج‘‘ اچھی جار ہی ہے۔ ’’کیا تنہا جنت میں جانا ہے ‘‘ میں لکھاریہ نے ایک اہم ذمہ داری کی طرف توجہ دلائی۔ میں نے یہ پوچھنا تھا کہ کیا میں بھی اس میں کہانی بھیج سکتی ہوں؟  (اہلیہ عبدالسلام، جامعہ حفصہ، ہری پور)

جواب: تحریریں  پسند کرنے کا شکریہ۔کیوں نہیں!  بالکل بھیج سکتی ہیں۔

’’میرا شہید بھائی  پڑھ کر آنکھوں میں آنسو آگئے۔ اللہ لواحقین کو صبر جمیل عطا کریں۔ تمام تحریریں خوب تھیں۔ مولانا اسماعیل ریحان صاحب کا  حرفِ اول بہت اچھا ہوتا ہے۔  (شائستہ فاروق ، کراچی)

جواب: آمین!

’’آ بیل مجھے مار!‘‘ پڑھ کر ہنسی آتی رہی۔ اس کی اگلی قسط کا شدت سے انتظار ہے۔ ام وردہ سے درخواست ہے کہ اور بھی کہانیاں لکھیں۔ ان کا نے ساختہ انداز دل کو چھولیتا ہے۔ باقی رسالہ بھی بہترین تھا۔ اللہ آپ کی کاوشوں کو قبول کرے۔ آمین! (ام معاویہ، فیصل آباد)

جواب: کہانی پسند کرنے کا شکریہ۔ ام وردہ سے ہماری بھی یہی درخواست ہے!

*****************

آپ بھی رسالے سے متعلق اپنی رائے بھیج سکتے ہیں۔

ای میل ایڈریس ہے:

This e-mail address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

یا یہ فارم پُر کر کے Submit کے بٹن پر کلک کریں:

http://www.darsequran.com/index.php/payam-e-haya-e-magazine/payam-e-haya-e-magazine-urdu/236-payamehaya/payamehaya-urdu/2124-raey-den