- کام کرنے والی ماسی کے پانی پینے کا گلاس الگ کر دینے سے آپ کے اندر کی گندگی صاف نہیں ہو گی۔
- آواز کو اونچا کرنے سے کہیں بہتر ہے کہ دلیل کو مضبوط کر لیا جائے اور محض گمان اور پسند نا پسند کی بنیاد پر کسی انسان کے بارے میں رائے دے دینے سے کہیں بہتر ہے کہ خاموش رہا جائے۔
- دنیا آپ کو دیوار کے ساتھ لگانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے گی۔ یہ آپ کے اختیار میں ہے کہ آپ اس دیوار سے سر پھوڑیں اور ٹسوے بہائیں یا اس دیوار میں چھید کر کے اس کے دوسری طرف نکل کر دنیا کی باتوں سے لاپرواہ ہو جائیں۔
- جب کبھی یہ الفاظ ذہن میں ابھریں، رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں:
"وہ جان لیتا ہے نیتیں بھی۔۔۔" - ان لوگوں کو معاف کردو جو کبھی آپ کی تکلیف کا سبب بنے تھے اور انهیں یاد رکهو جو ہر وقت آپ کی خوشیوں کی تلاش میں رہتے ہیں۔
- چیزیں وقتی ہوتی ہیں ۔۔ ٹوٹ جاتی ہیں!رویّے دائمی ہوتے ہیں اور صدیوں تک اپنااثر چهوڑ جاتے ہیں!
- دوسروں کی چھوٹی چھوٹی باتوں کا خیال رکھنے سے بڑی بڑی محبتیں جنم لیتی ہیں۔
سنہری باتیں
- تفصیلات
- Written by: عائشہ فاروق،فیصل آباد