’’بریکنگ نیوز! نوجوان پاکستانی سائنسدان نے نیوٹن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ ‘‘

کمال نے ٹی وی آن کیا تو سکرین پر بریکنگ نیوز دکھائی جارہی تھی۔ اتنے میں عمران اند ر داخل ہوا۔ اس کے ہاتھ میں کھانے کی ٹرے تھی۔ اس کی نظر سکرین پر پڑی تو یکدم اس کے منہ سے نکلا۔

’’اوئے یہ تو جیدا ہے ! ہے ناں کمالے۔   دیکھ تو سہی۔‘‘ عمران کے لہجے میں جو  ش ، حیرانی اور حسد سب کچھ تھا۔

کمال جو اب تک میٹریس  پر ایک اور میلی سی چادر کھانے کے لیے بچھا چکا تھا، نے مڑ کر دیکھا۔

’’ہیں! اپنا جیدا! یہ کیسے؟؟‘‘

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔