کامیابی کا راز

          Print

ہانی بہت نیک، ہوشیار اور سلجهی ہوئی لڑکی تهی۔ وہ ہر کلاس میں اوّل آتی تهی۔ اس کی ذہانت کی وجہ سے اس کے اساتذہ بھی اسے بہت پسند کرتے تھے۔ اس کے اوّل آنے پر اسے ہر سال انعام سے نوازا جاتا۔ اسکول میں تو سب ہانی کو پسند کرتے ہی تهے اور وہ گهر میں بهی سب کی پیاری تهی۔ دادا، امّی، ابّا، بھیّا سب اس سے محبت کرتے تهے کیونکہ وہ بہت فرمانبردار بچی تهی۔

 ہانی اسکول کے ہر مقابلے میں حصہ لیتی اور زیادہ سے زیادہ مقابلہ جیت کر انعام حاصل کرتی۔ اس طرح اس کے پاس کافی انعامات جمع ہوگئے تھے۔ وہ ان انعامات کو دیکھتی اور خوش ہوکر کہتی کہ یہ میری محنت کا نتیجہ ہے۔

 امتیازی نمبروں سے پاس ہوکر ہانی آٹھویں کلاس میں داخل ہوئی۔ اس نے سال کی ابتدا سے ہی محنت کی اپنی پڑهائی کا ٹائم ٹیبل بنایا اور اس کے مطابق ہر کام وقت پر کیا کرتی۔ امتحانات قریب تهے۔ ہانی کی ہی طرح دوسرے طلبہ بھی بے حد محنت کررہے تھے۔ وہ بھی ہانی کی طرح اوّل آنا چاہتے تھے۔

 امتحانات ختم ہوچکے تھے۔ سبهی کو نتیجے کا انتظار تها۔ اور جب رزلٹ آیا تو سارے طلبہ حیران رہ گئے کیونکہ انهوں نے بهی اس دفعہ کافی محنت کی تهی۔ لیکن پہلی پوزیشن پهر سے ہانی کی تهی۔

 ہانی جب انعام لے کر اسٹیج سے اتری تو تمام طلبہ اس کے پاس آئے پہلے اسے مبارکباد دی پهر رمشہ نے ہانی سے کہا۔ "آخر تمہاری کامیابی کا راز کیا ہے؟ کچھ خاص نہیں، بس وقت کی پابندی اور خدا پر توکل ہی میری کامیابی کا راز ہے ہانی نے جواب دیا۔ ''ہم کچھ سمجهے نہیں" سب نے ایک ساتھ کہا۔ ٹھہرو میں سمجهاتی ہوں، دراصل بات یہ ہے کہ میں اپنا سارا کام وقت پر کرتی ہوں۔ ہر دم پڑهتے رہنا بهی ٹهیک نہیں بلکہ ذہن کو سکون بھی ملنا چاہئے اسی لیے فارغ وقت میں میں کتابیں پڑھتی ہوں مجهے مطالعے کا کافی شوق ہے۔ 

 ہمارے گهر کے سارے افراد نماز اور قرآن پڑھنے کے پابند ہیں، میں نے آج تک اپنے والدین اور ہمارے گهر کی کسی بهی افراد کو نماز قضا کرتے یا چهوڑتے نہیں دیکها، جب میں نے نماز پڑهنی شروع کی تو امّی نے مجهے ایک نصیحت کی کہ بیٹا کوشش کرنا کہ نماز وقت پر ادا کرو۔ کام کرتے کرتے اگر نماز کا وقت ہوجائے تو نماز کو اہمیت دینا۔ بس پهر کیا تھا میں نماز وقت پر ادا کرنے لگی۔ 

 شروعات میں مشکل ضرور ہوئی لیکن بعد میں یہ میری عادت بن گئی۔ میں نماز وقت پر ادا کرنے لگی تو زندگی کاہر کام وقت پر ادا کرنا میرا معمول بن گیا۔

 میں ہر کام اللہ پر یقین رکھ کر ہی کرتی ہو۔ ساتھ ساتھ میں اپنی دعاؤں پر بهی یقین رکھتی ہو۔ جب مجهے ان دعاؤں کہ ذریعے کامیابی ملتی ہے تو میں اس پر غرور نہیں کرتی بلکہ اسے اپنے والدین اور دعاؤں کا ثمر مانتی ہوں اور اللہ کی شکر گزار ہوتی ہو کہ انهوں نے مجهے میری محنت کا صلہ مجهے دیا۔

 بس یہی ہے میری کامیابی کا راز۔ ہانی کی ان باتوں کا سارے بچوں پر بہت اثر ہوا انهوں نے بهی یہ عہد کیا کہ وہ ان ساری باتوں پر ضرور عمل کرے گے تاکہ کامیابی ان کے قدم چومے۔ 

 سچ ہے کہ کامیابی کے لئے وقت کا پابند ہونا ضروری ہے اور نماز کی پابندی ہی ہر کام وقت پر کرنا سکهاتی ہے۔ دنیا میں جن لوگوں نے بھی کامیابی حاصل کی اس کا راز وقت کی پابندی ہے اور خدا پر بھروسہ کامیابی کی کنجی ہے۔


{rsform 7}