شمارہ نمبر 25

Issue no 25

القرآن

Al Quran

مومنو! تم پر روزے فرض کئے گئے ہیں جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کئے گئے تھے تاکہ تم تقوی اختیار کرو۔(سورۃ   البقرہ ۔ آیت نمبر 183)

 


الحدیث

Al Hadith

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "جب ماہِ رمضان شروع ہوتا ہے تو آسمان کے دروازے کھولے جاتے ہیں اور ایک روایت میں ہے کہ جنت کے دروازے کھولے جاتے ہیں اور دوزخ کے دروازے بند کیے جاتے ہیں اور شیطانوں کو قید کیا جاتا ہے اور ایک روایت میں ہے کہ رحمت کے دروازے کھولے جاتے ہیں ۔" (مشکوٰۃ المصابیح، حدیث نمبر 1860، راوی: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ)

 


 

 

ہدایت کے سنگِ میل: ام المومنین، حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا

حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا کا نام برہ تھا، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے نکاح میں آنے کے بعد آپ کا نام میمونہ رکھا جس کا معنی برکت دہندہ ہے ، آپ قبیلہ قیس بن عیلان سے تھیں۔

سلسلۂ نسب یہ ہے: میمونہ بنت حارث بن حزن بن بحیر بن ہزم بن رویبہ بن عبداللہ بن ہلال بن عامر بن صعصعہ بن معاویہ بن ہوازن بن منصور بن عکرمہ بن خصفہ بن قیس بن عیلان ۔ والدہ کا نام ہند بنت عوف بن زہیر بن حارث بن حماطہ بن جرش تھا۔

حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا کا پہلا نکاح مسعود بن عمرو بن عمیر ثقفی سے ہوا، انہوں نے کسی وجہ سے طلاق دے دی، پھر ابو رہم بن عبدالعزی کے نکاح میں آئیں۔ 7 ھ میں انہوں نے وفات پائی اور حضرت میمونہ بیوہ ہو گئیں، اسی سال حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم عمرۃ القضاء کے لئے مکہ مکرمہ تشریف لے گئے........

 

مزید پڑھیے۔۔۔

حرفِ اوّل - عید الفطر، یوم تشکر

Harf e awwal

عیدالفطرپھر سایۂ فگن ہورہی ہے۔ یہ شکر کادن ہے۔اللہ کی نعمتوں کویاد کرکے مسرورہونے کادن ہے۔اللہ نے رمضان کامہینہ امتحان کے لیے دیاتھا۔عبادت وریاضت کے اس امتحان سے ہم اسی کی توفیق اوراسی کی دی ہوئی ہمت سے گزرآئے ہیں۔چاہے روحِ عبادت میں بہت کمی تھی مگر اس کی مہربانی سے گرمی کے روز ے بھی رکھے گئے،اسی کے فضل سے تروایح بھی مکمل ہوئی ۔قرآن مجید سننے سنانے اورپڑھنے پڑھانے کاوقت ملا۔عید کادن اس لیے کہ ہم اس توفیق پر توفیق دینے والے کاشکر اداکریں اورآئندہ اس کے فرماں بردار بن کررہنے کاعہد کریں۔دوسری قومو ں کے تہواروں میں اخلاقیات کاجنازہ نکال دیاجاتاہے۔شراب خوری، رقص وسرود اوربدکاری عام ہوتی ہے۔اللہ کے دیے ہوئے اس تہوار عیدالفطر میں عفت اور پاکیزگی ہے۔عبادت اورروحانیت ہے۔دعا اورعاجزی ہے۔شائستہ اورباوقار میل ملاپ ہے۔صدقہ فطر کے ذریعے سخاوت ،ہمددری اورغریب پروری کے مناظر عام کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیے۔۔۔

کہانی: زہر

انجانے نمبر سے آنے والی مسلسل کال سے وہ عاجز آگئی اور جھنجھلاتے ہوئے موبائل کان سے لگایا اور غصے سے بولی صائمہ یاسمین شوکت راولپنڈی
’’کون ہے؟‘‘
’’ اف مسلسل پندرہ منٹ سے ٹرائی کررہا ہوں۔ آخر بندہ فون آن کرکے معلوم تو کرسکتا ہے کہ دوسری طرف شاید کوئی مشکل میں ہو، کسی کو مدد کی ضرورت ہو، کوئی تُک ہے آخر! اتنا کٹھور پن بھی اچھا نہیں ہوتا۔‘‘ دوسری جانب کوئی بے تکان بولے چلے جارہا تھا۔ 
عریشہ کو تو گویا پتنگے لگ گئے۔’’ کیا۔۔۔کون بدتمیز ہو تم۔۔۔؟‘‘
’’ آپ کا دوست!‘‘ نہایت اطمینان سے جواب آیا۔
’’ بدتمیز بے حیا۔۔۔‘‘ عریشہ نے موبائل آف کردیا اور اپنی پڑھائی میں مصروف ہوگئی۔ کل اس کا کیمسٹری کا گرینڈ ٹیسٹ تھا۔ اور ابھی بہ مشکل اس نے ایک ہی سوال یاد کیا تھا کہ موبائل فون نے اسے تنگ کردیا۔ اسے مزید چار اسباق یاد کرنے تھے۔ لہٰذا تمام سوچوں کو جھٹک کر وہ اپنی پڑھائی میں مگن ہوگئی مگر موبائل کی میسج ٹون بج اٹھی۔ اس نے سبق یاد کرتے کرتے ہاتھ بڑھاکے موبائل اٹھایا.... 

مزید پڑھیے۔۔۔

عید الفطر کے فضائل

عید کا لفظ ”عود“ سے بنا ہے، جس کا معنیٰ ہے: ”لوٹنا“، عید ہر سال لوٹتی ہے اور اسکے لوٹ کر آنے کی خواہش کی جاتی ہے۔ ”فطر“ کا معنیٰ ہے: ”روزہ توڑنا یا ختم کرنا“۔ عید الفطر کے روز روزوں کا سلسلہ ختم ہوتا ہے، اس روز اللہ تعالیٰ بندوں کو روزہ اور عبادتِ رمضان کا ثواب عطا فرماتے ہیں، لہذا اس دن کو ”عید الفطر“ قرار دیا گیا ہے۔
ہجرت مدینہ سے پہلے یثرب کے لوگ دوعیدیں مناتے تھے، جن میں وہ لہو و لعب میں مشغول ہوتے اور بے راہروی کے مرتکب ہوتے، چنانچہ نبی اکرمﷺ نے زمانہ جاہلیت کی دو غلط رسوم پر مشتمل عیدوں کی جگہ ”عید الفطر“ اور ”عید الاضحیٰ“ منانے اور ان دونوں عیدوں میں شرع کی حدود میں رہ کر خوشی منانے، اچھا لباس پہننے، اور بے راہ روی کی جگہ عبادت، صدقہ اور قربانی کا حکم دیا۔ چنانچہ رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس نے پانچ راتوں 8، 9، 10 ذوالحج کی راتیں، عید الفطر کی رات، اور 15شعبان کی رات (شب برات) کو شب بیداری کی اس کےلئے جنت واجب ہو گئی۔“ 

مزید پڑھیے۔۔۔

کیا آپ جانتے ہیں

سورج کے گرد نو اہم سیارے گردش کرتے ہیں : عطارد ، زہرہ ، زمین ، مریخ ، مشتری
، زحل ،Uranus ، نیپچون ، اور پلوٹو (جدید تحقیق کی بنا پر پلوٹو کو 2006 میں ہمارے نظامِ
شمسی سے خارج قرار دیا گیا ہے)۔

سورج نظام شمسی کی 99،85 ٪ کمیت پر مشتمل ہے۔

سائز، حرارت اور  کیمیائی ساخت کی بناء پر G2 dwarf کے طور پر ایک درجہ بندی کیا گیا سورج، ایک درمیانے سائز کا ستارہ ہے۔ ایک G star تھوڑا ٹھنڈا ہوتا ہے (تقریباً 5،000-6،000 کیلِون کے درمیان درجہ حرارت) اور پیچیدہ کیمیسٹری کا حامل ہوتا ہے،جس کا مطلب ہے یہ ہیلیم سے بھاری کیمیکلز پر مشتمل ہے۔

 

 

مزید پڑھیے۔۔۔

حکایت: مہر کی لکھائی

ایک اللہ والے سے کسی نے اپنے مقدر کی شکایت کرتے ہوئے کہا:

جو کام کرتا ہوں اُلٹا ، جو کام کرتاہوں اُلٹا ، میرے تو سارے کام ہی اُلٹے پڑتے ہیں -

 اُنھوں نے پوچھا :

 مُہر دیکھی ہے ؟

 کہنے لگا :

 جی !

پوچھا:

 یہ بھی جانتے ہوکہ مہر پر لکھائی کیسے ہوتی ہے؟ 

 کہنے لگا :

مزید پڑھیے۔۔۔

آم ۔ قدرت کا تحفہ

آم موسم گرما کا قدرت کی طرف سے عطا کردہ بہترین تحفہ ہے۔ آم کو پھلوں میں پھلوں کا بادشاہ بولاجاتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے آم میں بیش بہا فوائد رکھتے ہیں ۔ پاکستان آم کی کاشت میں نمبر ون پر آتا ہے۔ دنیا میں سب سے بہترین آموں کی پیداوار پاکستان اور ہندوستان میں پائی جاتی ہے۔ آم وہ پھل ہے جس کا انتظار گرمیوں میں بچوں، بڑوں اور بزرگوں کو شدت سے ہوتا ہے۔ پاکستان میں صوبہ پنجاب اور سندھ سرفہرست ہیں پوری دنیا میں سو سے زیادہ آم کی اقسام پائی جاتی ہیں۔ یہ tropical علاقوں کا پھل ہے ۔ اس کا سائنسی نام Mangifera Indica ہے۔ اس لذیز پھل کے بے شمار فائدے ہیں۔ 

مزید پڑھیے۔۔۔

کہانی: ذرا سی بات - آخری قسط

Al Hadith

آج برسوں بعد شمائلہ بیگم کو  اللہ یاد آیا تھا۔دل سے اس سے پکارا تھا وہ فو را اٹھیں وضو بنایا ۔اور نماز ادا کر نے لگیں۔آنسو مصلی کو بھگوتے رہے وہ اپنے گناہوں پہ نادم تھیں۔اپنی ہر کوتاہی پہ شرمندہ اپنے رب کے حضور لوٹ چکی تھیں۔انھیں اب اپنی ہر غلطی کو سدھارنا تھا۔ اس مکان کو گھر  بنانا تھا ۔

شمائلہ بیگم کی آنکھوں کے گرد جو پٹی بندھی تھی وہ کھل چکی تھی وہ جو انھیں خود پہ ناز تھا اور غرور تھا۔ ہر جگہ خود کو متعارف کراتی نہ تھکتی تھیں آج وہ سب خاک میں مل گیا تھا۔وہ آئینے کے سامنے کھڑی بغور اپنے سراپے کو دیکھر رہی تھیں۔حسن کی دولت سے مالا مال۔ 

 

مزید پڑھیے۔۔۔

سرکے کے فوائد

سرکہ (عربی: خل ، انگریزی:Vinegar، فارسی: سرکہ) ایک تیزابی مادہ ہوتا ہے جو عام طور پر ایتھنول (شراب) یا کی تبخیر سے تیار کیا جاتا ہے۔ اسے آپ شراب کی اگلی شکل کہہ سکتے ہیں۔ انگور، گنا، جامن، سیب وغیرہ میں سے کسی کو برتن میں رکھ کر دھوپ میں رکھ کر بھی تیار ہو سکتا ہے جس میں اصل میں پھل سڑ کر سرکہ بنتا ہے۔ طبِ اسلامی، چینی طب وغیرہ میں فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔ بعض احادیثِ نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ذریعے اس کے فوائد بیان کیے جاتے ہیں۔ یہ مسامات میں آسانی سے نفوذ کرتا ہے اس لیے بعض ادویہ کو سرکہ میں ملا کر دیا جاتا ہے۔

 

 

مزید پڑھیے۔۔۔

سندھی بریانی

ہوگئے رخصت مبارک ایام رمضان المبارک کے۔۔۔ جو تھےپر خلوص عبادات اورخشوع و خضوع والی لمبی لمبی نمازوں کے۔۔۔۔ لیکن یاد رکھیں عید بھی اللہ کی ہے بڑی نعمت ۔۔۔جس میں ہوتی ہے نیک بندوں کی مہمان نوازی۔۔۔  تو کیوں ناں ہوجائے مزے دار ڈش سے آپ کے گھر میں بھی مہمان نوازی ۔۔۔ چلیےآج آپ کی خدمت میں پیش ہے یہ ڈش سندھی بریانی کی! ضرور عید کے دن آزمائیے اور لطف اندوز ہوں  کیوں کہ بنا اس کے دسترخوان کی رونق ہوگی نامکمل۔۔۔! توپہلے ضروری اجزاء شیلف پر سجائیں ۔

اجزاء:-

چکن کی بوٹی /گوشت 1کلو 

باسمتی چاول 1 کلو دھو کر 20 منٹ کےلئے بھگو دیں ۔

دہی 1 کپ

 

 

مزید پڑھیے۔۔۔

اشفاق احمد کی باتیں

’’میں نے کہا فرمائیے۔ تو وہ کہنے لگے کہ میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ میری نمازوں اور داڑھی پر نہ جائیں اور میرے حصے کے پیسے الگ دیں۔

ان کے اس طرح ڈائریکٹ الفاظ کہنے سے مجھے تکلیف بھی ہوئی اسی لۓ اس نے کہا کہ آپ محسوس نہ کرنا یہ تو ہمارا ۔۔۔۔۔ ان اکیس لوگوں سے تحقیق کرنے کے بعد پتہ یہ چلا ....

 

مزید پڑھیے۔۔۔

سنہری باتیں

ایسے شخص کو دوست رکھو جو نیکی کر کے بھول جائے۔ 
 انسان زبان کے پردے میں چھپا ہوا ہے۔ 
 جیسے نظر آنا چاہتے ہو ویسے بن جاؤ۔ 
 ایسی خوشی سے بچو جو دوسروں کو دکھ دینے سے حاصل ہوتی ہے۔ 
 جو کچھ اللہ نے تم کو دیا ہے اُس پر قناعت کرنا۔ 
 معاف کردینے سے انسان کی اپنی روح پاک ہوجاتی ہے۔ 
 محنت اتنی خاموشی سے کرو کہ تمہاری کامیابی شور مچا رہے۔

مزید پڑھیے۔۔۔