آم موسم گرما کا قدرت کی طرف سے عطا کردہ بہترین تحفہ ہے۔ آم کو پھلوں میں پھلوں کا بادشاہ بولاجاتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے آم میں بیش بہا فوائد رکھتے ہیں ۔ پاکستان آم کی کاشت میں نمبر ون پر آتا ہے۔ دنیا میں سب سے بہترین آموں کی پیداوار پاکستان اور ہندوستان میں پائی جاتی ہے۔ آم وہ پھل ہے جس کا انتظار گرمیوں میں بچوں، بڑوں اور بزرگوں کو شدت سے ہوتا ہے۔ پاکستان میں صوبہ پنجاب اور سندھ سرفہرست ہیں پوری دنیا میں سو سے زیادہ آم کی اقسام پائی جاتی ہیں۔ یہ tropical علاقوں کا پھل ہے ۔ اس کا سائنسی نام Mangifera Indica ہے۔ اس لذیز پھل کے بے شمار فائدے ہیں۔
اس میں وٹامن اے ،بی اور سی پایا جاتا ہے ۔ اس میں کیلشیم ، فاسفورس اور بہت سے حرارے پائے جاتے ہیں۔ آم کے استعمال سے آپ کے جسم میں کولیسٹرول کی مقدار کم ہوتی ہے ۔ اس میں موجود وٹامن سی اور pectin خاص طور سے (LDL) کولیسٹرول کم کرتے ہیں۔
آم میں آئرن کی مقدار بھی کافی کثیر ہوتی ہے جن حضرات میں خون کی کمی ہو ان کو استعمال کافی فائدہ دیتا ہے۔ آم میں ایک بڑی مقدارر antoxidants موجود ہوتے ہیں ۔ آم کے استعمال سے جسم میں کینسر اور دل کے امراض کے خلاف قوتِ مدافعت پیدا ہوجاتی ہے۔
آم مختلف اقسام میں بآسانی دستیاب ہوتا ہے اور باہر کے ملکوں کے مقابلے میں پاکستان میں مناسب قیمتوں میں مل جاتا ہے۔ گرمیوں میں اس کوو ٹھنڈا کر کے کوئی توروٹی کے ساتھ کھاتا ہے اور کوئی اس کا شیک بناتا ہے اور کوئی اس کو میٹھے میں استعمال کر کے لطف اندوز ہوتا ہے۔
آم کو ہمیشہ کھانے کے بعد کھائیں نہار منہ نہ کھائیں گرمیوں میں آم کا شربت بھی کافی مفید ہوتا ہے۔ اور آم جب کیری کی شکل میں ہوتا ہے توو اس کا اچار بھی بہت مزیدار ہوتا ہے۔ کیری کی چٹنی بھی بنائی جاتی ہے اور اس کو سالن میں استعمال کیا جاتا ہے۔
بے شک آم کی انفرادیت پھلوں میں اپنی مثال آپ ہے کھانے بیٹھو تو آپ کا دل ہی نہیں بھرتا کیونکہ اللہ تعالیٰ نے آم کو بنایا ہی اتنا خوش ذائقہہ ہے اور پھر اس میں اتنے فوائد بھی عطا کردئیے۔ بس ہر سال آم کھانے کے بعد اللہ کا شکر بجا لائیں اور اس کی عطا کی ہوئی نعمتوں کی قدر کریں۔