شمارہ نمبر 25

ایک اللہ والے سے کسی نے اپنے مقدر کی شکایت کرتے ہوئے کہا:

جو کام کرتا ہوں اُلٹا ، جو کام کرتاہوں اُلٹا ، میرے تو سارے کام ہی اُلٹے پڑتے ہیں -

 اُنھوں نے پوچھا :

 مُہر دیکھی ہے ؟

 کہنے لگا :

 جی !

پوچھا:

 یہ بھی جانتے ہوکہ مہر پر لکھائی کیسے ہوتی ہے؟ 

 کہنے لگا :

 

مہرپر اُلٹے الفاظ لکھے جاتے ہیں -

اُنھوں نے پوچھا:

 میاں جانتے ہو وہ سیدھے کیسے ہوتے ہیں؟

  کہنے لگا :

 جب مہر کاغذ پرلگتی ہے تو الفاظ سیدھے ہوجاتے ہیں -

 آپ نے فرمایا:

 جس طرح مُہر اپناماتھا کاغذ پر ٹیکتی ہے تو اُس کے اُلٹے الفاظ سیدھے ہوجاتے ہیں ، اِسی طرح توبھی وضو کر کے مسجد جا اور اپنے مالک کے حضور ماتھا ٹیک ( سجدہ کر ) ، تیرے بھی اُلٹے کام سیدھے ہوجائیں گے -

 سبحان اللہ!  وہ کیسے لوگ تھے جو مخلوق کوخالق کے قریب کرتے تھے!!