ایسے شخص کو دوست رکھو جو نیکی کر کے بھول جائے۔
انسان زبان کے پردے میں چھپا ہوا ہے۔
جیسے نظر آنا چاہتے ہو ویسے بن جاؤ۔
ایسی خوشی سے بچو جو دوسروں کو دکھ دینے سے حاصل ہوتی ہے۔
جو کچھ اللہ نے تم کو دیا ہے اُس پر قناعت کرنا۔
معاف کردینے سے انسان کی اپنی روح پاک ہوجاتی ہے۔
محنت اتنی خاموشی سے کرو کہ تمہاری کامیابی شور مچا رہے۔
اپنے ضمیر کی عدالت میں ضرور جا یا کرو ، کیونکہ وہاں کبھی غلط فیصلے نہیں ہوتے۔
اگر تو چاہتا ہے کہ تیرا نام باقی رہے تو اپنی اولاد کی اچھی تربیت کر۔
اللہ کے سوا کبھی بھی کسی سے سوال نہ کرو۔
نیک انسان اپنے انجام سے خوفزدہ نہیں ہوتے۔
جس کا مددگار اللہ کے سوا کوئی نہ ہو، خبردار اُس پر ظلم نہ کرنا۔
ظلم اور غرور کی سزا دنیا میں ضرورملتی ہے۔
موت کو ہر وقت یاد رکھو مگر موت کی تمنا کبھی نہ کرو۔
ہمیشہ سچ بولو تاکہ تمہیں قسم کھانے کی ضرورت نہ پڑے۔