شمارہ نمبر 25

ہوگئے رخصت مبارک ایام رمضان المبارک کے۔۔۔ جو تھےپر خلوص عبادات اورخشوع و خضوع والی لمبی لمبی نمازوں کے۔۔۔۔ لیکن یاد رکھیں عید بھی اللہ کی ہے بڑی نعمت ۔۔۔جس میں ہوتی ہے نیک بندوں کی مہمان نوازی۔۔۔  تو کیوں ناں ہوجائے مزے دار ڈش سے آپ کے گھر میں بھی مہمان نوازی ۔۔۔ چلیےآج آپ کی خدمت میں پیش ہے یہ ڈش سندھی بریانی کی! ضرور عید کے دن آزمائیے اور لطف اندوز ہوں  کیوں کہ بنا اس کے دسترخوان کی رونق ہوگی نامکمل۔۔۔! توپہلے ضروری اجزاء شیلف پر سجائیں ۔

اجزاء:-

چکن کی بوٹی /گوشت 1کلو 

باسمتی چاول 1 کلو دھو کر 20 منٹ کےلئے بھگو دیں ۔

دہی 1 کپ

 

 

 

لال مرچ پاؤڈر 1 کھانے کا چمچہ 

دھنیا پاوڈ 2 چمچ

ادرک لہسن پیسٹ 1 چمچہ 

پساگرم مصالحہ 1 چمچہ 

نمک حسب ذائقہ 

آلو بخارے1 کپ ،ایک کپ گرم پانی میں بھگو دیں 

پودینہ ایک گھٹی باریک کٹا ہوا 

ہری مرچ 6 عدد

لیموں رس

تیز پات کے 3 پتے

آلو آدھا کلو ہلکی سی بھاپ دے کر چار چار ٹکڑے کاٹ لیں اور ڈیپ فرائی کرلیں۔

ٹماٹر 4 عدد

پیاز 4 ڈلی باریک کٹی ہوئی 

گرم دودہ آدھی پیالی

زردہ کا رنگ چوتھائی چمچہ 

تیل 2 پیالی

بنانے کی ترکیب:-

سب سے پہلے ایک دیگچی میں تیل ڈال کر پیاز براون کرنے کے بعد آدھی پیاز نکال کر اخبار میں پھیلا دیں۔آدھی میں چکن اور سارے مصالحے جات ڈال دیں ۔جب چکن کا پانی خشک ہوجائے تو آلو بخارے کی گھٹلیاں نکال لیں اور اچھی طرح سے رس نکال کر چکن میں ڈال دیں ساتھ میں ٹماٹر،دہی ،ہری مرچیں بھی ۔اور بھون لیں۔

پھر دوسری  بڑی دیگچی میں پانی گرم کریں ساتھ میں ہری مرچیں تیز پات کے پتے پودینہ ڈال کر پانی کو ابال کر بھیگے ہوئے چاول ڈال کر نمک ایک کھانے کا چمچہ سفید سرکہ ڈال کر چاول دو کنی ابالیں۔جب دو کنی ابال آجائے تو پانی چھان لیں۔

پھر اسی چاول والی دیگچی میں نیچے ذرا سا تیل لگا کر آدھے چاولوں کی تہ لگائیں پھر چکن کی تہہ تھوڑی سی تلی پیاز پھر باقی چاول کی تہہ ساتھ میں گرم دودھ میں زردہ کا رنگ ملا کر ڈال دیں اوپر تلی پیاز لیموں کا رس ڈال کر توئے پر تیز آنچ سے دم لگائیں ۔10منٹ بعد ہلکی آنچ کریں 15 منٹ بعد سندھی بریانی ڈش آوٹ کرکے کباب رائتہ اور سلاد کے ساتھ مہمانوں کو پیش کرکے مزے مزے کی تعریفوں کو قبول کریں ۔