القرآن

القرآن

’’الله ایسا (قادر) ہے کہ اس نے آسمانوں کو بدون ستون کے اونچا کھڑا کر دیا چنانچہ تم ان (آسمانوں) کو (اسی طرح) دیکھ رہے ہو پھر عرش پر قائم ہوا اور آفتاب و ماہتاب کو کام میں لگا دیا ہر ایک ایک وقت معین میں چلتا رہتا ہے وہی (الله) ہر کام کی تدبیر کرتا ہے اور دلائل کو صاف صاف بیان کرتا ہے تاکہ تم اپنے رب کے پاس جانے کایقین کر لو۔‘‘ (سورۃ الرعد ، آیت 2) 


 

الحدیث

القرآن

"حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: میرے بچے، اگر تم سے ہو سکے تو صبح و شام اس طرح گزارو کہ تمھارے دل میں کسی کی طرف سے کوئی میل اور کھوٹ نہ ہو، تو یہ ضرور کرو۔ پھر فرمایا: میرے بچے، یہ (دل صاف رکھنا) میری سنت ہے۔ جس نے میری سنت سے محبت رکھی (اور اس پر چلا) وہی میری محبت رکھتا ہے، اور جو مجھ سے محبت رکھتا ہے وہ جنت میں میرے ساتھ ہو گا۔ (ترمذی شریف)


 

آپ سے کچھ کہنا ہے

 آپ سے کچھ کہنا ہے

رحمو بے حد پریشان تھا۔ کئی ماہ سے صحرا ء میں بارش نہیں ہوئی تھی۔ کیابچے کیا بڑے سبھی بارش کی دعا مانگ رہے تھے۔ ایک دن جب وہ اپنے جھونپڑے کے ، آسمان کی جانب ٹکٹکی جمائے بیٹھا تھا کہ اچانک مغرب سے کالی گھٹا نمودار ہوئی۔ رحمو اچھل کر کھڑا ہوگیا۔ اس نے مارے خوشی کے چلانا شروع کر دیا۔ بچوں نے صحرائی گیت گانا شروع کر دیے۔ دیکھتے ہی دیکھتے گھٹا سارے آسمان پر چھاگئی اور موسلا دھار بارش شروع ہو گئی۔ ایسی بارش کہ کنویں جل تھل ہو گئے ، جانوروں نے جی بھر کر پانی پیا اور سوکھی جھاڑیاں خوشی سے لہرانے لگیں۔  رحمو نے سب برتن ، گھڑے اور ڈول بھر لیے۔

مزید پڑھیے۔۔۔

حرف ِ اول - گرما گرم رمضان

 حرفِ اول

رمضان پھر آرہا ہے اور بھرپور گرمی کےساتھ ۔ یعنی اس بار بھی رمضان گرما گرم ہے۔ اللہ سب کو ہمت دے کہ وہ گرمی کے روزے پوری ہمت اور جذبے کے ساتھ رکھیں۔ کوئی بھی مشکل کام ہو ، مسئلہ اسے شروع کرنے کا ہوتا ہے۔ جب ہم نیت کرکے، دل مضبوط کر کے کام شروع کر دیتے ہیں تو سمجھیے آدھا کام ہو جاتا ہے۔ بس اب تسلسل باقی رکھنا ہوتا ہے اور وہ الحمد للہ ہو ہی جاتا ہے۔
رمضان میں پہلے بار گرمی نہیں ہو رہی ۔ جب سے روزے فرض ہوئے ہیں تب سے ہر تیس سال کے بعد موسموں کا ایک چکر پورا ہوتا چلا آرہا ہے۔ تیس سال پہلے روزے جون میں آئے تھے اور اب پھر جون میں ہیں۔

اس وقت کے بچے آھ بھرپور جوان ہیں اور جوان آج بوڑھے ہیں مگر روزہ رکھنے والے روزہ رکھتے ہی ہیں۔ انہیں منع بھی کریں تو نہیں رکتے۔

مزید پڑھیے۔۔۔

آ بیل مجھے مار! دوسری قسط

آ بیل !مجھے مار!

(دوسری قسط)
’’ثنا ذرانوٹ کرو،زبیدہ بنت شکیل کی دشتِ تمنا ،تلاش کرکے الگ کرنی ہے،قسط وارکہانی کے لیے پہلے اسے پڑھناہے۔‘‘
’’اچھامگر وہ توشایدجب آپ ساری ڈاک کھولیں گی تب دکھائی دے گی‘‘وہ بولی۔
تب ہمیں یاد آیاکہ ابھی توڈاک کھولنے کاکام ہی پورانہیں ہوا۔
’’پپ پانی ‘‘ہمیں اچانک سخت ترین پیاس محسوس ہوئی اورہم کرسی پرگرتے ہوئے بولے۔نسرین بھاگ کر گئی ،پانی لائی۔اس کے ساتھ ساتھ ہمارے پیٹ میں چوہے بھی دوڑنے لگے۔نسرین اورثنا کا حال بھی پتلا تھا۔

مزید پڑھیے۔۔۔

رمضان کیسے گزاریں

رمضان کیسے گزاریں

رمضان مبارک میں اپنا دن ایک خاص سوچ اور جذبہ کے تحت گزارنے کا عہد کرتے ہوئے اس ٹائم ٹیبل پر عمل کریں گے تو وقت کا صحیح استعمال ہو گا اور درجات میں اضافہ ہو گا
ان شاءاللہ 
فجر 
۱۔فجر کی اذان سنیں اور اس کا جواب دیںاور پھر اذان کے بعد کی دعا پڑھیں۔اقامت اور اذان کے درمیان اپنے لیے دعائیں مانگیں وہ قبولیت کا وقت ہے۔
۲۔اور پھر فجر کی دو سنتیں پڑھیں۔پھر فجر کی فرض نماز اپنے گھر والوں کے ساتھ باجماعت پڑھیںایسا کرنے سے پوری رات کے قیام کا ثواب ملتا ہے۔

مزید پڑھیے۔۔۔

کانٹوں کے بیج قسط نمبر 4

 کانٹوں کے بیج

(چوتھی قسط)
عائشہ کی امی رہنے کو ایک ہفتے کے لیے آئی تھیں لیکن بمشکل تین دن ہی رہ سکیں۔ زرینہ بیگم کا اکھڑا ہوا لہجہ ان کے لیے پریشان کن تھا۔ 
’’یہ تمھارے ساتھ کیسی ہیں؟ بلکہ یہ بتاؤ کہ اظہر کیسا ہے تمھارے ساتھ؟ مجھے تو فکر ہونے لگی ہے۔‘‘ آخر ایک دن عائشہ سے انہوں نے پوچھ ہی لیا۔ 
عائشہ نے پہلے تو پھرتی سے دروازہ بند کیا کیونکہ ساتھ ہی کچن تھا اور زرینہ بیگم کے کان بہت تیز تھے۔ کبھی تو وہ پاس بیٹھے محمود صاحب

مزید پڑھیے۔۔۔

! شکر لازم ہے

شکر لازم ہے!

شام کے وقت بھی گرمی اور حبس اتنا کہ دم گھٹ رہا تھا ۔اسنیکس کے ساتھ سافٹ ڈرنک کا آڈر دے کر فورا گاڑی کے شیشے اوپر کیے کہ اتنی سی دیرمیں کولنگ ختم اور لو کے تھپیڑوں نے گال سرخ کر دیے، سخت بوریت ہو رہی تھی ۔ تنگ آ کر یونہی سڑک پر گہما گہمی کو دیکھنے لگی ۔
ایسے میں سڑک پار بے دھیانی میں ایک گدھا گاری پہ نظر پڑی جہاں ایک نوجوان جوڑا بیٹھا تھا اور عورت کی گود میں ایک چند ماہ بچہ تھا جسے وہ گود میں لٹائے تھپک رہی تھی ۔ پاس ہی کسی چیز کے ڈھیر کو انہوں نے کپڑے سے ڈھک رکھا تھا۔

مزید پڑھیے۔۔۔

میرا شہید بھائی

میرا شہید  بھائی

٢٨اپریل ٢٠١٤ پیر کا دن ، ١١ بجے کا عمل تھا جب بڑے بھائی دوڑ کر آئے۔
"ابو ..ابو جلدی چلئے حادثہ ہوا ہے بہت سے بچے زخمی ہیں ، جا کر دیکھتے ہیں کہ زاہد بھائی کہاں ہے؟
پھر گھر میں غم اور کہرام مچ گیا۔ ہر ایک عافیت کی دعا کرنے لگا۔
بڑے بھائی نے پکارا : " ابو اس طرف آئیں زاہد کے جوتے ٹوپی اور بیگ ملا ہے جس پر خون کے چھینٹے ہیں یقیناً وہ بھی ان بچوں میں ہو گا۔ ‘

مزید پڑھیے۔۔۔

! ہمیشہ میں تیری رضا مانگتی ہوں

ہمیشہ میں تیری رضا مانگتی ہوں!

الہی میں تجھ سے دعا مانگتی ہوں
دعا مانگتی ہوں عطاء مانگتی ہوں
نہ تو مجھ سے روٹھے کبھی یا الٰہی
ہمیشہ میں تیری رضا مانگتی ہوں
حبیبِ خدا کا جو دیدار کرلے
خدایا میں ایسی نگاہ مانگتی ہوں
نہیں دور حاضر میں جو، اب کہیں بھی
میں تجھ سے وہ عہدو وفا مانگتی ہوں

مزید پڑھیے۔۔۔

کیا تنہا جنت میں جانا ہے؟

کیا تنہا جنت میں جانا ہے؟

ابھی میری ایک دوست سے بات ہورہی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ کچھ عرصے پہلے لکھتی تھیں پھر انہوں نے لکھنا چھوڑ دیا۔ میں نے کہا آپ لکھا کریں۔ اللہ نے جو آپ کے اندر صلاحیت رکھی ہے اس کو ضرور استعمال میں لائیں۔ کہنے لگیں۔ میں عبادت کرتی ہوں ۔ درس سننے بھی جاتی ہوں۔ مجھے اس روٹین میں سکون ملتا ہے۔ گھر کے کام کرکے مجھے خوشی ملتی ہے۔ میں نے کہا ۔ یہ بہت اچھی بات ہے۔ 

مجھے ایک کہانی یاد آگئی ہے۔ کسی تالاب میں دو مینڈک رہا کرتے تھے۔ موٹو اور چھوٹو۔ وہ دونوں گہرے دوست تھے۔ اکھٹے کھیلے کودتے اور اٹکھیلیاں کرتے۔ ایک دن جب آندھی چلی تو تالاب کے کنارے اگے ہوئے درختوں سے بہت سارے پتے پانی میں آگرے

مزید پڑھیے۔۔۔

مزیدار فالودہ

مزیدار فالودہ

اجزاء:
دودھ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک لیٹر 
کنڈیسنڈ ملک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 2/1کپ 
لال شربت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حسبِ ضرورت 
فروٹ کوکٹیل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کپ 
ونیلا آئس کریم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 2/1لیٹر 
اسٹرابیری جیلی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک پیکٹ 
فالودہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حسبِ ضرورت 
فالودہ کے اجزاء 
کارن فلور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کپ 
پانی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 3کپ

مزید پڑھیے۔۔۔