الہی میں تجھ سے دعا مانگتی ہوں
دعا مانگتی ہوں عطاء مانگتی ہوں
نہ تو مجھ سے روٹھے کبھی یا الٰہی
ہمیشہ میں تیری رضا مانگتی ہوں
حبیبِ خدا کا جو دیدار کرلے
خدایا میں ایسی نگاہ مانگتی ہوں
نہیں دور حاضر میں جو، اب کہیں بھی
میں تجھ سے وہ عہدو وفا مانگتی ہوں
کبھی میں نہ بہکوں کبھی نہ میں بھٹکوں
میں بنت حوا ہوں حیا مانگتی ہوں
زمانہ بڑا ہی کٹھن ہے اے مولا
.... میں بے بس ہوں تیری پناہ مانگتی ہوں