رمضان مبارک میں اپنا دن ایک خاص سوچ اور جذبہ کے تحت گزارنے کا عہد کرتے ہوئے اس ٹائم ٹیبل پر عمل کریں گے تو وقت کا صحیح استعمال ہو گا اور درجات میں اضافہ ہو گا
ان شاءاللہ
فجر
۱۔فجر کی اذان سنیں اور اس کا جواب دیںاور پھر اذان کے بعد کی دعا پڑھیں۔اقامت اور اذان کے درمیان اپنے لیے دعائیں مانگیں وہ قبولیت کا وقت ہے۔
۲۔اور پھر فجر کی دو سنتیں پڑھیں۔پھر فجر کی فرض نماز اپنے گھر والوں کے ساتھ باجماعت پڑھیںایسا کرنے سے پوری رات کے قیام کا ثواب ملتا ہے۔
۳۔نماز کے بعد صبح کے اذکار اور نماز کے بعد کے اذکار پڑھیں۔
۴۔فجر کی نماز سے لے کر اشراق تک اپنی نماز کی جگہ پر بیٹھیںاس دورران ٓپ قرآن مجید،تسبیحات،اور مختلف دعائیں پڑھ سکتے ہیں۔یا فجر کے بعد آپ کسی دورة قرآن میں چلے جائیںاس کے بعد اشراق کی نمازجو کہ چار یا چھے یا آٹھ رکعات ہیں پڑھیں اور سو جائیں
۱۔دس بجے اٹھ جائیں
۲۔ساڑھے دس تک قرآن مجید پڑھیں۔
۳۔گیارہ بجے تک تفسیر کی کوئی کتاب پڑھیں۔
۴۔ساڑھے بارہ تک قرآن مجید پڑھیں،پھر ظہر کی نماز کی تیاری کریں۔
ظہر
۱۔ظہر کی اذان سنیں اور اس کا جواب دیں
۲۔اور پھر اذان کے بعد کی دعا پڑھیں۔اقامت اور اذان کے درمیان اپنے لیے اور مسلمانوں کے لیے دعائیں مانگیں وہ قبولیت کا وقت ہے۔
۳۔ ظہر(کے فرض سے پہلے) کی چار سنتیں دو دو کر کے پڑھیں،پھر چارفرض پڑھیں،پھر دو سنتیں۔
۴۔پھر نماز کے بعد کے اذکار پڑھیں۔
۵۔اس کے بعد جتنا قرآن پاک پڑھ سکتی ہیں پڑھ لیں۔
۶۔تفسیر کی جو کتاب شروع کی تھی اس میں سے کچھ حصہ پڑھیں۔
۷۔سنت کو پورا کرتے ہوئے تھوڑی دیر قیلولہ کر لیں۔
۸۔افطاری بنانے کے لیے ابھی کچن میں چلی جائیں تاکہ آپ مغرب سے کچھ دیر پہلے اپنے آپ کو ذکر اذکار کے لیے فارغ کر سکیں۔
۹۔عصر کی نماز کے لیے تیاری کریں۔نمازوں کا انتظار کرنے کا احادیث میں بہت زیادہ اجر بیان کیا گیا ہے اسے حاصل کرنے کی کوشش کریں۔
عصر
۱۔عصر کی اذان سنیں اور اس کا جواب دیںاور پھر اذان کے بعد کی دعا پڑہیں۔اقامت اور اذان کے درمیان اپنے لیے دعائیں مانگیں وہ قبولیت کا وقت ہے۔
۲۔ عصر کی نمازپڑھیں۔اگر وقت ہو تو نما زکے بعد آدھے گھنٹے تک قرآن مجید پڑھیں۔
۳۔پھر آپ افطاری کا کام مکمل کرنے کے لیے کچن کی طرف چلی جائیں۔کام کرنے کے دوران ٹیپ ریکارڈ پر قرآن مجید لگا لیں۔اگر ٹیپ نہیں ہے تو موبائل پر لگا لیں۔
افطاری بناتے ہوئے اللہ کے نبیﷺ کا فرمان ذہن میں رکھیں:جس نے کسی مسلمان کا روزہ افطار کروایا تو اسے روزہ رکھنے والے کے برابر اجر ملے گا،اور روزے دار کے اجر میں بھی کمی نہیں آئے گی
مغرب سے پہلے
مغرب سے کم از کم ۵۱ منٹ پہلے اپنے آپ کو فارغ کر لیں
۱۔اس وقت سے لے کر آذان تک آپ کثرة سے دعائیں اور استغفار کریں۔
۲۔اس وقت دعائیں کثرت سے کریں،کیونکہ آپ ﷺ کے فرمان کا مفہوم ہے کہ روزے دار کی دعا افطاری کے وقت رد نہیں کی جاتی۔اور دعا میں اپنے مسلمان بھایﺅں کو بھی یاد رکھنا کیونکہ اگر مسلمان اپنے بھائی کے پیٹھ پیچھے اس کے لیے دعا کرے تو وہ قبول کی جاتی ہے۔
مغرب
۱۔آذان کی پہلی تکبیر کے ساتھ ہی روزہ افطار کر لیں۔کیونکہ آپ ﷺ کی حدیث کا مفہوم ہے کہ لوگ اس وقت تک بھلائی میں رہیں گے جب تک وہ افطار میں جلدی کریںگے اور سحری میں تاخیر کریں گے۔
۲۔آذان کاجواب دیں۔
۳۔تازہ کھجور یا خشک کھجور سے افطاری کرتے ہوئے سنت کی پیروی کریں۔اگر یہ میسر نہ ہو تو سادہ پانی سے افطاری کرنا اللہ کے نبی کی سنت ہے۔اپنے معدہ کوسکون دیں اور نماز کے لیے اٹھ جائیں،اس کے بعد پھر اپنی افطاری مکمل کرلیں۔
عشائ
۱۔افطاری کے بعد اپنا کچن سمیٹنے میں جلدی کریں کیونکہ تراویح کا وقت جلدی ہو جاتا ہے
۲۔پھر تراویح کی نماز کے کیے تیاری کریں۔اگر آپ مسجد میں پڑھتی ہیں تواچھا پردہ کریں،آدمیوں سے دور راستہ اختیار کریں،خوشبو مت لگا کر جائیں۔اور اگر آپ گھر میں پڑہتی ہیں تو پر سکون ماحول اختیار کریں۔جہاں تصاویر اور شور شرابا نہ ہو،بلکہ خاموشی ہو۔
۲۔اپنے کچن کے کام کاج سے فارغ ہو کرگیارہ بجے سے پہلے سونے کی پوری کوشش کریں تاکہ رات کے آخری حصہ میں اٹھ سکیں۔
سونے سے پہلے
۱۔وضوئ ´ کریں۔
۲۔اپنے سارے دن کے اعمال کا محاسبہ کریں۔
۳۔سونے سے پہلے کی دعائیں پڑھیں۔
رات کا آخری حصہ
سحری کے لمحات بہت قیمتی ہوتے ہیں انہیں سو کر ضائع مت کریں بلکہ اس وقت اللہ کا ذکر اور نماز اور استغفار کثرت سے کریں۔
۱۔رات کا آخری حصہ میں اٹھیں اور سنت مطھرہ کا خیال رکھتے ہوئے تہجد کے اذکار پڑھیں،مسواک کریںاور آل عمرآن کی آخری آیات کی تلاوت کریں ۔
۲۔ قیام اللیل اور وترپڑھیں۔
۳۔ گھر والوں کو بھی قیام اللیل کے لیے جگائیں۔
۴۔پھر اپنے اور گھر والوںکے لیے سحری کھانے کا اہتمام کریں کیونکہ سحری کھانے میں برکت ہوتی ہے۔
اللہ تعالیٰ میرے اور آپکے روزے قبول فرمائے اور ہمیں عمل صالح کی توفیق عطا فرمائے آمین