آپ سے کچھ کہنا ہے

رحمو بے حد پریشان تھا۔ کئی ماہ سے صحرا ء میں بارش نہیں ہوئی تھی۔ کیابچے کیا بڑے سبھی بارش کی دعا مانگ رہے تھے۔ ایک دن جب وہ اپنے جھونپڑے کے ، آسمان کی جانب ٹکٹکی جمائے بیٹھا تھا کہ اچانک مغرب سے کالی گھٹا نمودار ہوئی۔ رحمو اچھل کر کھڑا ہوگیا۔ اس نے مارے خوشی کے چلانا شروع کر دیا۔ بچوں نے صحرائی گیت گانا شروع کر دیے۔ دیکھتے ہی دیکھتے گھٹا سارے آسمان پر چھاگئی اور موسلا دھار بارش شروع ہو گئی۔ ایسی بارش کہ کنویں جل تھل ہو گئے ، جانوروں نے جی بھر کر پانی پیا اور سوکھی جھاڑیاں خوشی سے لہرانے لگیں۔  رحمو نے سب برتن ، گھڑے اور ڈول بھر لیے۔

 

تالاب تو ویسے ہی لبالب بھر چکے تھے۔ رحمو نے خوشی خوشی میلے کپڑوں کی گٹھڑی بنائی اور تالاب کے کنارے لا کر دھونے لگا۔  جب سب کپڑے ہوا میں لٹک کر سوکھ گئے تو اس نے اپنی قمیص اتاری اور تالاب میں اتر گیا۔ جب وہ باہر نکلا تو پہلے والے میلے کچیلے رحمو سے یکسر مختلف رحمو تھا۔ کئی مہینوں کی میل کچیل اتر گئی تھی اور صاف ستھرے کپڑے پہنے رحمو کے چہرے پر زندگی پر چمک تھی۔

رمضان آرہا ہے۔ رحمتوں اور نیکیوں کی بارش ہونے والی ہے۔ برکتوں کی گھٹا چھا چکی ہے۔ آئیں ہم سب بھی رحمو بن جائیں!  سال بھر کے گناہوں کی میل اس بارش میں دھو لیں۔ روح و دل کے گوشے گوشے کو رحمتوں  سے بھر لیں۔ نفس کے میلے کپڑوں کو رمضان کی بارش  سے دھو کر صاف ستھرا کر لیں۔ لیکن کیسے اور کیونکر؟  اس سوال کا جواب پانے کے لیے درسِ قرآن ڈاٹ کام نے سوشل ویب سائٹ فیس بک پر لائیو پروگرامز کا سلسلہ شروع کیا ہے جہاں مولانا طارق جمیل صاحب، مفتی محمد زبیر صاحب، مولانا عبد الرحمٰن مدنی صاحب ، مولانا  سید محمد خرم  اور دیگر جید علماء کرام رمضان کے فضائل اور خصوصیات سے آگاہ کر رہے ہیں۔ یہ پروگرامز ، ماہ مبارک میں صبح سے لے کر شام تک ہر روز دکھائے جائیں گے۔ اوقاتِ کار معلوم کرنے کے لیے فیس بک وزٹ کریں۔ Facebook.com/darsequran1
ماہِ رمضان کی افادیت کو سمجھنے اور اس مبارک مہینے سے بھرپور روحانی فائدہ اٹھانے کے لیے یہ پروگرامز ضرور دیکھیں۔آئیں!  رحمو کی طرح ہم بھی انوار اور برکتوں کی اس بارش میں جل تھل ہو جائیں!