القرآن

القرآن

’’یا وہ ذات (بہتر ہے) جس نے آسمان اور زمین کوبنایا اور اس نے تمہارے لیے آسمان سے پانی بر سایا پھر اس (پانی) کے ذریعہ سے ہم نے رونق دار باغ اگائے (اور نہ) تم سے ممکن نہ تھا کہ تم ان (باغوں) کے درختوں کو اگا سکو (یہ سن کر بتلاؤ کہ) کیا الله تعالیٰ کے ساتھ (عبادت میں شریک ہونے کے لائق) کوئی اور معبود ہے (مگر مشرکین پھر بھی نہیں مانتے)بلکہ یہ ایسے لوگ ہیں کہ (دوسروں کو)) خدا کے برابر ٹھیراتے ہیں۔‘‘  (آیت 60، سورۃ النمل)

الحدیث

الحدیث

حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (ﷺ) نے فرمایا: ''جب مسلمان یا مومن بندہ وضو کرتا ہے اور اپنا چہرہ دھوتا ہے تو اس کے چہرے سے پانی کے ساتھ یا پانی کے آخری قطرے کے ساتھ وہ تمام گناہ معاف ہوجاتے ہیں جو اس نے اپنی آنکھوں سے دیکھ کر کیے تھے، پھر جب وہ اپنے ہاتھ دھوتا ہے۔ تو پانی کے ساتھ یا پانی کے آخری قطرے کے ساتھ اس کے وہ تمام گناہ معاف ہوجاتے ہیں جو اس کے ہاتھوں نے کیے تھے، پھر جب وہ اپنے پاؤں دھوتا ہے تو پانی کے ساتھ یا پانی کے آخری قطرے کے ساتھ اس کے وہ تمام گناہ معاف ہوجاتے ہیں جو اس کے پاؤں نے چل کر کیے تھے حتیٰ کہ وہ گناہوں سے پاک صاف ہوجاتا ہے۔''   (توثیق الحدیث # 129 ، أخرجہ مسلم-244)


.

آپ سے کچھ کہنا ہے

 آپ سے کچھ کہنا ہے

احمد کی نئی کلاس شروع ہوچکی تھی۔ اس نے بہت ہی شوق سے کاپیوں پر نئے کور چڑھائےلیکن جب میڈم نے اس کی کاپیز دیکھیں تو مسکرائے بغیر نہ رہ سکیں۔ دراصل احمد نے ہلکی پھلکی کاپیوں پر کور چڑھانے کے لیے موٹی سیاہ ٹیپ استعمال کی ہوئی تھی جبکہ سائنس کے جرنل کے  موٹے گتے پر کور کو چپکانے کے لیے ہلکی سی سیلوشن ٹیپ  لگا رکھی تھی۔

ہمارے رویے بھی کچھ اسی قسم کے ہیں۔ جہاں ہمیں اپنے ہی کسی  مسلمان بھائی کی کوئی خامی نظر آتی ہے ہم آؤ دیکھتے ہیں نہ تاؤ، فوراً پند و نصائح کی موٹی موٹی ٹیپ چڑھانے لگتے ہیں۔ حالانکہ اگر پیار سے سمجھائیں یا کسی حکمت یا دلیل سے بات  کریں تو سمجھ جائے گا۔

مزید پڑھیے۔۔۔

حرفِ اول

 حرفِ اول

آج کل ہر شخص امیر سے امیر ترہوناچاہتاہے۔ کوئی مفلس نہیں بنناچاہتا۔ غریب ہونے سے سب ڈرتے ہیں۔ گھبراتے ہیں ۔مگر یہ مفلسی کچھ بھی نہیں ،یہ غریبی کچھ حیثیت نہیں رکھتی اگر ہمیں اصل مفلسی اوراصل غریبی کاپتا چل جائے۔اوریہ پتا کون بتائے گا۔ ہمارے پیار ے رہبر ورہنما حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم ہی ایسے حقائق بتلانے والے ہیں۔ایک بار حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ سے پوچھا: ’’جانتے ہو مفلس کون ہے؟‘‘

مزید پڑھیے۔۔۔

نعلین مبارک

 نعلین مبارک

حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جو نعلین پاک استعمال فرمائے وہ بھی بڑے بابرکت ہو گئے، صحابہ کرام رضی اللہ عنھم نے ان نعلین پاک کو تبرکاً محفوظ رکھا اور ان کے فیوض و برکات سے مستفیض ہوتے رہے۔ ان بابرکت نعلین پاک کے حوالے سے چند احادیث مبارکہ درج ذیل ہیں :

1۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ کے پاس حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نعلین پاک اور ایک پیالہ بھی محفوظ تھا جس میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پانی نوش فرماتے تھے۔ نعلین پاک کے حوالے سے حضرت عیسیٰ بن طہمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ بیان کرتے ہیں:

مزید پڑھیے۔۔۔

کہاوت کہانی

کہاوت کہانی

آپ کی جوتیوں  کا صدقہ ہے:   

یعنی  جو کچھ بھی ہے وہ آپ کی ہی بدولت ہے اور اس میں  میرا کوئی ہاتھ نہیں  ہے۔ ’’جوتیوں  کا صدقہ‘‘ سے مراد ہے کہ آپ کے لئے یہ سب کرنا کوئی بڑی بات نہ تھی۔اس کہاوت سے ایک لطیفہ منسوب ہے۔ ایک شخص نے کچھ دوستوں  کی دعوت کی۔ جب سب مہمان دسترخوان پر بیٹھ چکے تو اُس نے نوکر کو الگ لے جا کر حکم دیا کہ سب کے جوتے بازار میں  چپکے سے لے جا کر بیچ دے اور اس رقم سے کھانا خرید لائے۔چنانچہ اس نے ایسا ہی کیا۔ 

مزید پڑھیے۔۔۔

نعت: رحمت کے دریچے اور کھلے

نعت: رحمت کے دریچے اور کھلے

 جب شامِ سفر تاریک ہوئی ،وہچاند ہویدااور ہوا

منزل کی لگن کچھ اور بڑھی ، دل زمزمہ پیرا اور ہوا

جب کہر فضاوں پر چھائی ، جب صورتِ فردا دھندلائی

منظر منظر سےجلوہ فشاںوہگنبدِ خضرااور ہوا

ہر حال میں ان کی موجِ کرم تھی چارہ گرِ ادبار و الم

حد سے گزری جب تلخی ء غم ،لطفِ شہِ بطحا اور ہوا

 جوں جوں وہحرم نزدیک آیا، کب نظارے کا یارا تھا

جھکتی ہوئی نظریں اور جھکیں ،سوچوں میں اجالا اور ہوا

مزید پڑھیے۔۔۔

تبسم عبدالکریم {ارچنا} سے ایک ملاقات

 تبسم عبدالکریم  {ارچنا} سے ایک ملاقات

’’داعی کے اخلاق نے اسلام قبول کر نے پر مجبور کیا‘‘

  ۲۹ نومبر  ۲۰۰۳ء کی خوش گوار صبح تھی موسم کہر آلود تھا، ذرا سی خنکی بھی تھی تقریباً ۹ بجے صبح میں اپنی بچی سمتا کو گود میں لے کر کانپور سے لکھنؤ جانے والی بس پر بیٹھ گئی،  تھوڑی دیر بعد بس چل پڑی اور مسافروں نے اپنا اپنا ٹکٹ بنوانا شروع کیا میں نے بھی ٹکٹ بنوانے کے لئے اپنا پرس کھولا تو میرے ہوش اڑ گئے جو روپئے میں نے رکھے تھے وہ اس میں نہ تھے، ہاتھ پاؤں پھولنے لگے، سانسیں تیز تیز چلنے لگی بار بار پرس الٹتی پلٹی رہی،  

بمشکل تمام کل بتیس روپئے نکلے،جب کہ کرایہ اڑتیس روپئے تھا اب کنڈیکٹر شور مچانے لگا کہ کس نے ٹکٹ نہیں بنوایا ہے۔

مزید پڑھیے۔۔۔

سنہر ی بات

سنہر ی بات

وہ مجھ سے پوچھتے ھیں عبادت کیا ھے
کسی پیاسے کو اپنے حصے کا پانی پلانا
عبادت ہے !
بھنور میں ڈوبتے کو ساحلوں تک لے کے جانا
عبادت ہے !
کہیں ھم راز سارے کھول سکتے ہوں
مگر پھر بھی !
کسی کی بے بسی کو دیکھ کر خاموش رہ جانا
عبادت ہے !
کسی کے واسطے جبراً ہی ہونٹوں پر ہنسی لانا عبادت ہے !
کہیں بارش میں سہمے
بھیگتے بلی کے بچے کو !

مزید پڑھیے۔۔۔

شکریہ درس قرآن ڈاٹ کام

شکریہ درس قرآن ڈاٹ کام

’’تم لوگوں کی فرمائشیں ہی ختم نہیں ہوتیں۔جب دیکھو نیا مطالبہ لے کر آجاتی ہو۔ ہمارے پاس بھی کوئی خزانہ نہیں ہے بی بی۔محنت کی کمائی ہے لٹا نہیں سکتی ۔‘‘ جھنجهلائے لہجے میں سکینہ کی کلاس لی تھی میں نے۔سکینہ چپ چاپ اٹھ کے کام پہ لگ گئی مگر میرا موڈ خراب ہی رہا۔ میں جو شاپنگ کے بارے میں سوچ رہی تھی بدمزہ ہو گئی تھی۔ کافی دیر تک بڑبڑاتے ہوئے غصہ نکال کرمیں اب نئے سرے سے شاپنگ کی لسٹ بنانے لگی۔

مزید پڑھیے۔۔۔

آ بیل !مجھے مار!

آ بیل !مجھے مار!

(انتخاب کہانی : قسط ۱)
’’دیکھاآپ نے ۔۔۔قاریات کتنے شوق سے بار بار مطالبہ کر رہی ہیں کہ بھابھی کی تحریر بھی لگائیے مگر۔۔۔ مگر آ پ ہیں کہ بس ۔۔۔ کیاکوئی دشمنی ہے آپ کومیری تحریروں سے۔۔۔‘‘ میں نے خواتین کے خطوط والاصفحہ یکدم ان کے سامنے کرتے ہوئے کہاتووہ جوکہ مطالعے میں مصروف تھے، بوکھلاہی گئے۔

’’اوہو،کچھ صبر کرلوناں ۔دیرسے تحریریں شایع ہونے کی شکایت صرف تم کونہیں سبھی کو ہے۔‘‘وہ ایک بار پھر اخبار کی سرخیوں پرنظرجما کربولے۔
’’
مگر میں نے توبہت اچھی چیزیں بھیجی تھیں۔اورآپ کے ہاتھ میں دی تھیں ،یادہے ناں۔‘‘میں نے بڑے مان سے کہا۔

مزید پڑھیے۔۔۔

بریک فاسٹ برگر

بریک فاسٹ برگر

  اجزاء:

ساسجز ڈیڑھ کپ

قیمہ ایک کپ  اُبلا ہوا

نمک حسبِ ذائقہ

کالی مرچ حسبِ ضرورت

انڈے دو عدد

ڈبل روٹی سلائس ایک عدد

مزید پڑھیے۔۔۔

اپنے آپ کو پہچانیں

 اپنے آپ کو پہچانیں

مجھے یاد ہے میں شادی سے پہلےپینٹنگز بنایا کرتی تھی۔ پنسل شیڈنگ،  واٹر کلرز اور آئل پینٹس۔ یہ شوق میری زندگی   میرا جنون تھا ۔ میں پینٹنگ بورڈ کے سامنے گھنٹوں کھڑی رہتی تھی۔ کبھی مجھے تھکاوٹ محسوس نہیں ہوتی تھی۔یہ اور بات ہے کہ پینٹنگ بنانے کے بعد میں اسے کچھ دن تک تنقیدی نظروں سے دیکھتی رہتی تھی پھر پھاڑ کر پھینک دیا کرتی تھی۔ کیونکہ مجھے اپنے فن پر کبھی کوئی تعریف یا حوصلہ افزائی نہیں ملی۔

ابو کچھ سخت طبیعت کے تھے اور امی جی ، ہم چھ بہن بھائیوں کے کاموں میں ازحد مصروف۔  میں نے اپنی آخری پینٹنگ، ایک بڑے چارٹ پیپر پر جوبنائی تھی وہ ایک  بچے اور بلی کی تھی  ۔

مزید پڑھیے۔۔۔

کچن کی دیکھ بھال

کچن کی دیکھ بھال

آپ اپنے کچن کی منصوبہ بندی اور ڈیزائننگ کررہی ہیں یا اس کو جدید ترین بنانا چاہتی ہیں۔ اگر آپ کا جواب ہاں میں ہے تو آپ کو اس کیلئے باقاعدہ منصوبہ بندی پر عمل پیرا ہونا پڑے گا۔ پہلے زمانے میں خواتین کا تمام تروقت گھروں میں ہی گزرتا تھا۔ ان کو کہیں نوکری وغیرہ نہیں کرنا پڑتی تھی اور نہ ہی ٹی وی جیسی چیز تھی۔ گھروں کے سارے کام ایک ہی جگہ سرانجام پاتے تھے۔ ایک ہی جگہ کھانا پینا اور اہم فیصلے بھی ایک ہی جگہ مل بیٹھ کر ہوجاتے تھے۔

رفتہ رفتہ جب رہن سہن بدلا تو لوگوںکو ہر کام کیلئے الگ کمروں کی اہمیت کا احساس ہوا اور یوں کچن بھی ایک اہم ضرورت بن کر ابھرا۔

مزید پڑھیے۔۔۔

کانٹوں کے بیج - قسط نمبر 3

 کانٹوں کے بیج

(تیسری  قسط)

زرینہ بیگم ایک پل کو تو خاموش رہ گئیں پھر کہنے لگیں۔’’ ہاں دیکھو ، ڈائری میں نمبر لکھا تو تھا میں نے۔ اللہ خیر کرے زینب کو ڈاکٹر نے کیوں کہ دیا۔۔ سب ٹھیک تو ہے ناں ۔۔‘‘ یہ کہتے کہتے وہ اٹھ کھڑی ہوئیں اور نازیہ کو لیے اپنے کمرے میں چلی گئیں۔  شرمندگی یا ندامت کے ذرا بھی آثار ان کے چہرے پر دور دور تک نہیں تھے۔

 عائشہ کا بیٹا پیدا ہوا تھا۔ محمود صاحب بے حد خوش تھے البتہ زرینہ بیگم ذرا اکھڑی اکھڑی سی تھیں۔ زرینہ بیگم کی زریں ہدایات اپنی جگہ رہ گئی  تھیں ۔ اظہر نے اچھے سے ہسپتال میں عائشہ کی ڈلیوری کرائی تھی۔

مزید پڑھیے۔۔۔

جنت کیسی ہو گی؟

جنت کیسی ہو گی؟

جنت کی چھت ؟

اللہ کا عرش ہو گا۔
جنت کی کنکریاں؟
موتی اور یاقوت کی ہوں گی۔
جنت کی اینٹیں؟
ایک اینٹ سونے کی اور دوسری چاندی کی ہو گی۔
جنت کا درخت ؟

مزید پڑھیے۔۔۔