سنہر ی بات

وہ مجھ سے پوچھتے ھیں عبادت کیا ھے
کسی پیاسے کو اپنے حصے کا پانی پلانا
عبادت ہے !
بھنور میں ڈوبتے کو ساحلوں تک لے کے جانا
عبادت ہے !
کہیں ھم راز سارے کھول سکتے ہوں
مگر پھر بھی !
کسی کی بے بسی کو دیکھ کر خاموش رہ جانا
عبادت ہے !
کسی کے واسطے جبراً ہی ہونٹوں پر ہنسی لانا عبادت ہے !
کہیں بارش میں سہمے
بھیگتے بلی کے بچے کو !

 

ذرا سی دیر کو گھر لے کے آنا
عبادت ہے !
کوئی چڑیا جو کمرے میں بھٹکتی آن نکلی ہو
تو اس چڑیا کو !
پنکھے بند کر کے راستہ باہر کا دِکھلانا
عبادت ہے !