butterfly

اس Category میں ننھے منے کم سن بچوں کی کہانیاں شامل ہیں۔ چھوٹی چھوٹی معصوم سی باتوں کے ذریعے زندگی کے بڑے بڑے سبق سیکھنے ہوں تو یہ کہانیاں ضرور پڑھیں۔


 

Lalach ki saza

سوہنے موہنے بچو! ایک تھی چیونٹی۔ رنگ اس کا بھورا سا تھا باقی سیاہ چیونٹیوں سے بالکل مختلف!جس کی وجہ سے اس کی سہیلیاں اسے بھینی کہتی تھیں۔

  بھینی  کو، اپنی سہلیوں کے برعکس  قطار میں چلنا بالکل پسند نہیں تھا۔ جب بھی اس کی ساتھی چیونٹیاں ایک لمبی سیدھی سپاٹ قطار میں چل رہی ہوتیں بھینی کبھی دائیں چلنے لگتی کبھی بائیں اور کبھی تو رک کر کچن سے آتی ہوئی مزیدار کھانوں کی خوشبوؤں کا مزہ لینے لگتی۔اس کا دل کرتا فوراً کچن میں جا کر مزے مزے کے کھانے کھانے لگے۔ سردار چیونٹی، نینی نے اس کو کتنا ہی سمجھایا اور ایک بار تو باقاعدہ سزا بھی دی لیکن بھوری چیونٹی کی عادت نہ بد ل سکی۔

 خیر! ایک دن جب جاسوس چیونٹی ،

Naadan Mena

کالےپروں اور نارنجی چونچ والی مینا بہت ہی جوشیلی تھی۔ اس کے چھوٹے چھوٹے ملائم سے پر نکل چکے تھے اور اس کا بس نہیں چلتا تھا کہ اڑ کر جنگل کے باہر  کی ساری دنیا دیکھ ڈالے۔

اس کے ماں باپ نے بارہا سمجھایا کہ بیٹا! ابھی آپ بہت چھوٹی اور ناسمجھ ہو لیکن مینا ایک کان سے سن کر دوسرے سے نکال دیتی۔

ایک دن جب مینا کے ماں باپ کھانا لینے جنگل کے دوسرے سرے پر گئے تو مینا نے دیکھا وہ گھونسلے کا دروازہ باہر سے بند کرنا بھول گئے تھے۔ بس پھر کیا تھا! مینا کی تو دلی مراد بر آئی۔ 

اس نے فوراً باہر نکل کر دیکھا۔ اردگرد کے درختوں کے ہرے پتے نرم دھوپ میں بہت بھلے لگ رہے تھے۔

Kahani Nanhi Titli Parhiye

    پیارے بچو! یہ کہانی ہے ایک ننھی  منی سی تتلی کی جس کو اپنے خوبصورت پَر بہت اچھے لگتے تھے۔ اوراس کے پر تھے ہی اتنے پیارے۔ نیلے نیلے دائروں کے اندر سرخ نکتے اور سبز دھاریوں سے بھرے  ہوئے۔ لیکن اس خوبصورتی  نے اس کو کچھ مغرور سا بنا دیا تھا۔ وہ جہاں بھی اپنی ہمسائی تتلی کو اڑتے دیکھتی  اس کا مذاق اڑانے لگ جاتی۔ بچو! سیا ہ تتلی اپنی مرضی  سے تو سیاہ پیدا نہیں ہوئی تھی ناں! یہ تو بڑے اور عظیم رب کی قدرت ہے کہ وہ کسی کو خوبصورت کسی کو کالا کسی کو گورا کسی کو بدنما اور کسی کو خوشنما پیدا کر تا ہے۔ ہمیں کبھی اپنی اچھی اچھی چیزوں پر اترانا نہیں چاہیے بلکہ اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے۔