اکثر مضامین اچھے تھے۔ سوائے تعریف کے کچھ نہیں کہہ سکتی۔’’یہ راستہ کوئی اورتھا‘‘ منفرد موضوع پر بہت اچھی تھی۔’’اسمارٹ فون‘‘ جیسے مضامین کو ہم نے بہت پسند کیا ہے۔’’ واپس بھی جانا ہے‘‘ مزے دار تحریر تھی مگراس میں بعض سطروں میں فونٹ مدہم تھا۔ اس کی وجہ سمجھ نہیں آئی۔ (ام وردہ، حسن الابدال)
جواب: رائے کا بہت شکریہ۔ جی وہ خرابی ٹھیک کر دی گئی ہے۔
’’کانٹوں کے بیج بہت اچھی جارہی ہے۔ گوشۂ ادب پڑھ کر ہمیں بھی اپنا عمرہ کرنا یاد آگیا۔ ہماری بھی کچھ ایسی ہی حالت ہو ئی تھی۔ چھوٹی کہانی بڑا سبق واقعی سبق آموز تھی۔ (ام حریم ، کراچی)
عبرت انگیز واقعات پڑھ کر دل کانپ کر رہ گیا۔ کیا میں آپ کو کتابوں سے کچھ اقتباسات بھیج سکتی ہوں؟ ’’یہ راستہ کوئی اورتھا‘‘ کہانی بہت ہی اچھی لگی۔ حرفِ اول واقعی بہت اہم سبق دے گیا۔ (عائشہ مختار، لاہور)
جواب: جی بھیج سکتی ہیں۔
’’آ بیل مجھے مار‘‘ پڑھ کر ہنسی آجاتی ہے۔ دل کرتا ہے یہ کہانی ختم ہی نہ ہو۔ مدیرہ بننے کے لیے کیا واقعی اتنی مشکلات اٹھانی پڑتی ہیں؟ ’’واپس بھی جانا ہے‘‘ بہت اچھی کہانی تھی۔ ہدایت کے سنگ میل اس بار بھی خوب رہا۔ (بنت عبدالواحد سجاد، کراچی)
ٹیکنالوجی اور تندرست رہیں جیسے مضامین میرے پسندیدہ ہیں۔ میں بھی ان سلسلوں کے لیے کچھ بھیجنا چاہتی ہوں۔ سنہری باتیں بہت خوبصورت تھیں۔ واقعی خوش نصیبی اپنے نصیب پر خوش رہنے کا نام ہے۔ (جویریہ امل، فیصل آباد)
جواب: ضرور بھیجیں۔