شمارہ نمبر 21

رکن کی درجہ بندی: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
 
Kahani Kanton ky beej

بچوں کی صحت اور تندرستی کے لئیے بہت ضروری ہے کہ انہیں جو کا دلیہ ہر روز دیا جائے۔کبھی نمکین کبھی میٹھاکبھی سوپ کے ساتھ اورکبھی دال سبزی کے ساتھ ۔ دلیے سے تیار شدہ کچھ ڈشز بتارہی ہوں۔

میٹھا دلیہ شہد اور پھلوں کے ساتھ :

کیوکر دلیہ چار ٹیبل اسپون

پانی ایک کپ سے سوا کپ

چینی ایک ٹیبل اسپون

شہد دو ٹیبل اسپون

دھی ایک ٹیبل اسپون

دودھ چھ ٹیبل اسپون

اپنی پسند کے پھل مثلا کیلا چیکو سیب وغیرہ

ترکیب:

ایک پین میں پانی ڈال کر پکنے کے لئیے رکھ دیں اور اس میں چینی بھی شامل کرلیں اور چمچے سے ھلاتے رھیں پھر اس میں دلیہ ڈال کر چار پانچ منٹ پکائیں مناسب گاڑھا ھوجائے تو اتار لیں۔

تھوڑا ٹھنڈا ھوجائے تو دھی ڈال کر مکس کرلیں ( دھی کھٹا نہ ھو

اب اس میں دودھ ملالیں اور پھل چھوٹے کٹے ھوئے شامل کردیں۔

ڈش میں نکال کر اوپر سے شھد اور پھل سجادیں۔

اسٹرابیری کے موسم میں وہ بھی شامل کرسکتے ھیں یا جو بچہ شوق سے کھائے وہ شامل کرلیں

نمکین دلیہ سوپ کے ساتھ :

چکن یا مٹن ایک پاؤ گوشت

یا قیمہ

کیوکر دلیہ چار ٹیبل اسپون

پیاز ایک چھوٹی

کالی مرچ ثابت دو عدد

مونگ کی دال ( ابلی ھوئی) دو تین ٹیبل اسپون

نمک حسب زائقہ

گارنش کے لئیے ھرا دھنیا

تیل دو ٹیبل اسپون

ترکیب:

تیل گرم کریں اس میں چکن یا مٹن یا قیمہ ڈال کر ھلکا سا فرائی کرلیں رنگ بدل جائے تو اب اس میں دو کپ پانی ڈال کر پکنے دیں اور اس میں کالی مرچ نمک اور پیاز بھی کاٹ کر شامل کرلیں۔

چکن جلدی گل جائے گی لیکن مٹن اور قیمہ گلنے میں وقت لے گا تو رات کو بھی تیار کرکے رکھ سکتے ہیں۔

اب جب گل جائے تو اس میں اتنا پانی ہو کہ اندازے سے ایک کپ رہے اگر کم لگے تو اور پانی شامل کرلیں۔

اب یخنی چھان کر الگ کرلیں اور گوشت کا ریشہ کرلیں قیمہ ہے تو میش کرلیں یا کچل لیں۔

اب اس ڈیڑھ سے دو کپ یخنی کو پین میں ڈال کر کیوکر دلیہ شامل کرکے دال بھی ملالیں اور اتنا پکائیں کہ یک جان ہوکر حلیم کی طرح ہوجائے۔

اس میں گوشت کا ریشہ بھی مناسب مقدار میں ملالیں سارا نہ ڈالیں بہت گاڑھا اچھا نہیں لگتا۔

اگر چاہیں تو اس میں مزید کالی مرچ چھڑک لیں۔

اور اگر چاہیں تو اوپر سے بھی دو ٹیبل اسپون تیل گرم کرکے تین پیاز کے لچھے تل کر بگھار بھی دے سکتی ہیں۔

دلیہ سبزیوں کے ساتھ :

اوپر والا پورا طریقہ ہے بس دال کی جگہ اپنے بچے کی پسند کی کچھ ابلی ھوئی سبزیاں مثلا آلو مٹر پالک گاجر شامل کرلیں۔

سبزیوں کو ابالتے ھوئے نمک شامل کرلیں اور ان کا پانی ضائع مت کریں بلکہ دلیے میں ہی مکس کردیں۔

جو بچے سبزی بالکل نہ کھاتے ہوں ان کو ابلی ہوئی سبزی بلنڈر میں پیس کر دلیے میں ملاکر دی جاسکتی ہے۔

یہ کچھ آئیڈیاز تھے آپ اس میں بہت زیادہ ورائٹی لاسکتی ہیں۔کریم چاکلیٹ پسے ہوئے بسکٹ ویفر زحتی کہ آئس کریم بھی میٹھے دلیے میں ڈال کر دی جاسکتی ہے اور نمکین دلیے میں آپ ابلے ہوئے چاول میش کرکے آلو تلے ہوئے یا گرم دلیے میں چیز کرش کرکے ڈال سکتی ہیں۔ مکھن بھی ڈال کے پیش کیا جاسکتا ہے۔