شمارہ نمبر 21

Ap sey kuch kehna hy

وقت دوست اور رشتے یہ وہ چیزیں ہیں جو ہمیں مفت میں‌ملتی ہیں مگر ان کی قیمت کا تب پتہ چلتا ہے جب یہ کہیں کھو جاتی ہیں۔
اتنظار کرنے والوں کو صرف اُتنا ہی ملتا ہے جتنا کوشش کرنے والوں سے بچ جاتا ہے۔
جس طرح جسم کو بیماری کی موجودگی میں کھانے کی لذت حاصل نہیں‌ہوتی اُسی طرح گناہوں کی موجودگی میں دل کو عبادت کی لذت نصیب نہیں ہوتی۔
جو غلطی کر نہیں‌ سکتا وہ فرشتہ ہے جو غلطی کر کے اُس پر ڈٹ جائے وہ شیطان ہے اور جو غلطی کر کے فورا توبہ کر لے وہ انسان ہے۔
جس شخص‌کے دُشمن نہیں‌ہیں‌ اور سب دوست ہیں اُس جیسا منافق کوئی نہیں‌ کیونکہ دُشمن اُس کے ہوتے ہیں‌ جو حق کی بات کرتا ہے۔

 

اپنا کردار ہمیشہ اچھا رکھو۔ موت انسان کو دنیا سے دور بھیج دیتی ہے لیکن کردار کو کوئی نہیں بھلاتا۔

کوشش کرو اوراللہ پر چھوڑ دو۔ جو تمھارے نصیب میں لکھا گیا ہے وہ تمھیں مل کر رہے گا چاہے ساری دنیا زور لگا لے۔

انسان کا کردار ایسی مالا ہے، جس کی گرہ کھل جائے تو تمام موتی بکھر جاتے ہیں۔
زندگی کو غنیمت جانو، عنقریب تم سے چھین لی جائے گی۔
موت سے محبت کرو تو زندگی عطا کی جائے گی۔
مایوسی انسان کی سب سے بڑی دشمن ہے۔