رکن کی درجہ بندی: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
 
Jo ap ny kaha

’’ہدایت کے سنگ میل: تم ام عبداللہ ہو‘‘ بہت پیاری تحریر تھی۔ ’’ کانٹوں کے بیج‘‘  اچھی جارہی ہے۔ ’’چھوٹی کہانی بڑا سبق‘‘ بلاشبہ سبق آموز تھی۔عالیہ عبدالکلام کی  عافیہ صدیقی پر نظم بھی  بڑی موثر تھی۔’’ پکوان ‘‘ اور ’’تندرست رہیں‘‘  بھی دلچسپ تھے۔ (امِّ وردہ، حسن ابدال)

جواب: رائے دینے کا بہت شکریہ! امید ہے آئندہ  بھی ای میل کرتی رہیں گی۔

پیامِ حیاء کی ہر تحریر بڑی دلچسپ لگی۔’’ہمارا پاکستان حرف اول‘‘، ٹیکنالوجی، ’’تم ام عبداللہ ہو‘‘ اور ’’آپ سے کچھ کہنا ہے‘‘  بہت خوب کہا ہے۔  (فاطمہ سعید الرحمٰن، کراچی)

جواب: فاطمہ ! جزاکم اللہ احسن الجزاء۔اب  ہر شمارے پر آپ کے تبصرے کا انتظار رہے گا!

گوشۂ ادب میں اشفاق احمد کی باتیں بہت پسند آئیں۔ ’’دل سے محسوس کر ‘‘  نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی یاد دلا دی اور آنکھیں نم ہو گئیں۔ اللہ انہیں جلد سے جلد رہائی نصیب فرمائیں ۔ آمین ! میگزین میں لطائف کی کمی محسوس ہوتی ہے۔ دیکھیں اور سیکھیں میرا پسندیدہ سلسلہ ہے۔ میں بھی اس کے لیے کچھ  تصویریں بھیج رہی ہوں۔ سیرت کوئز کے جوابات بھی ای میل کر دیے تھے۔ امید ہے آپ کو مل گئے ہوں گے۔(سحرش مختار، گلبرگ لاہور)

جواب:سحرش ! تحریریں پسند کرنے کا بے حد شکریہ۔   آپ کی ای میلز مل گئی ہیں۔ آئندہ شمارے کے لیے ’’دیکھیں اور سیکھیں‘‘ کی تصاویر  محفوظ کر لی ہیں۔ سیرت کوئز کے جوابات والی فہرست میں آپ کا نام بھی شامل ہے۔

******************

آپ بھی رسالے سے متعلق اپنی رائے بھیج سکتی  ہیں۔

ای میل ایڈریس ہے:

This e-mail address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

یا یہ فارم پُر کر کے Submit کے بٹن پر کلک کریں: رائے دیجیے (فارم)