Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
Dekhen Aur seekhen

تخلیقی صلاحیتوں سے مراد کسی انسان کی وہ صلاحیتیں ہیں جن کی بدولت وہ نئے نئے آئیڈیاز تخلیق کر تا ہے اور ان کی بنیاد پر عملی زندگی میں نئی نئی اختراعات کرتا ہے۔ تخلیقی صلاحیتیں رکھنے والے افراد کی کچھ ایسی خصوصیات ہوتی ہیں جو انہیں دوسروں سے نمایاں کرتی ہیں۔ ماہرین نفسیات کی تحقیقات کے مطابق یہ لوگ انفرادیت پسند ہوتے ہیں اور روایتی سوچ اور کردار کے مقابلے میں اپنی ذات اور سوچ کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔ یہ دوسروں پر کم انحصار کرتے ہیں...

 

اور اکثر معاملات میں خود مختار ہوتے ہیں حتی کہ ان کے جاننے والے انہیں ضدی اور سرکش قرار دے دیتے ہیں۔ ان میں عموماً لوگوں کی خوشنودی حاصل کرنے کا احساس کم ہوتا ہے۔ یہ مستقل مزاج ہوتے ہیں، جس کام میں دلچسپی لیتے ہیں، اسے تندہی سے کرتے ہیں اور ناکامیوں اور مشکلات سے نہیں گھبراتے۔ اگر ان کے ساتھی ان کا ساتھ چھوڑ بھی جائیں تو یہ ثابت قدم رہتے ہیں۔

اگر آپ تخلیقی صلاحیتوں کی مالک ہیں اور  فرصت  کے اوقات میں فالتو اشیاء سے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا جادو جگاتی رہتی ہیں تو دیر کس با ت کی! 

ابھی ہمیں ان تمام اشیاء کی فوٹوز سینڈ کریں۔ ہمیں آپ کی creativity اپنی قاریات کے ساتھ شئیر کر کے بہت خوشی ملے گی۔

ای میل ایڈریس: This e-mail address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.


Dekhen aur Seekhen 1

Dekhen aur seekhen 2

Dekhen aur seekhen 3