اردو پاکستان کی قومی زبان ہے اور دنیا میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانوں میں شمار ہوتی ہے۔ اردو اپنے اندر ایسی کشش رکھتی ہے جو دوسرے کو اپنی طرف کھینچنے اور اسے اپنالینے پر مجبور کردیتی ہے۔
ایسی زبان اس بات کا تقاضہ کرتی ہے کہ اسے صحیح سے بولا اور لکھا جائے لیکن یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم اپنی قومی زبان کے باب میں بےپرواہ ہیں اردو بولنے اور لکھنے والوں کی بہت بڑی تعداد اپنی قومی زبان کی صحت سے غفلت برت رہی ہے۔
چند غلط بولے جانے والے الفاظ کا صحیح تلفظ ذکر کیا جارہا ہے۔
صحیح تلفظ غلط تلفظ
مُثبَت مَثبَت
خُودكُشى خودكَشى
مُطَالَعَه مُطالِعَه
تَفرِقَه تَفَرقَه
تَجرِبَه تَجَربَه
مُصَالَحَت مُصَالِحَت
مُعَاوَضَه مُعَاوِضَه
اِزدِوَاج اَزدِوَاج
مُشَاهَدَه مُشَاهِده
وَاپَس وَاپِس
وَابَستَه وَابِستَه
اِغوَا اَغوَا
مُعَالَجه مُعالِجَه
اَخلَاق اِخلَاق
غَلَطِى غَلطِى
مِزَاح مَزَاح
رُسُوم رَسُوم
اِستِفَادَه اِستَفَادَه
مَشعَل مِشعَل
تَشَيُّع تَشِيع
مُبَاحَثَه مُبَاحِثَه
الغرض کوئی بھی زبان بولنے میں سب سے زیادہ ضرورت اس امر کی ہوتی ہے کہ اسے ٹھیک تلفظ کے ساتھ ادا کیا جائے کیونکہ صحیح تلفظ کے بغیر زبان" زبان" نہیں ہوتی....