اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ بیش بہا نعمتوں میں سے گُڑ بھی ہمارے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔ گٹر کے فوائد بہت زیادہ ہیں۔ 
ہم کو گُڑ بازار میں بآسانی مل جاتا ہے مگر آج کے جدید دور میں بھی گُڑ کی تیاری کے لیے روایتی طریقے ہی استعمال کئے جاتے ہیں جو کہ انتہائی مشقت طلب اور کئی گھنٹوں پر محیط ہوتے ہیں ۔ گُڑ کو گنے کے رس سے حاصل کیا جاتا ہے گُڑ کے بہت سارے طبی فوائد ہیں جو کہ ہمارے لیے بہت انمول اور قیمتی ہیں۔ 
*
گُڑ میں خون صاف کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے گُڑ کے استعمال سے ہم خون کی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔


*
گُڑ پیٹ میں بننے والی گیس اور آنتوں کے علاج کے لیے انتہائی مفید ہے ۔ ہر کانے کے بعد چھوٹا سا ٹکڑا گُڑ کھا لیں تو آپ 
پیٹ کے بھاری پن اور گیس سے بچ سکتے ہیں۔ 
*
گُڑ میں آئرن میگنیشیم اور پوٹاشیم پر مشتمل ہوتا ہے جو کہ سر درد کے خلاف مذاہمت کرتے ہیں اور اگر سر میں درد ہو رہا ہو تو گُڑ 
کی وجہ سے درد میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔ 
*
ہچکیاں آنے کی صورت میں ایک چمچ پر گُڑ اور تھوڑا سا ادرک رکھ کر نیم گرم پانی کے ساتھ کھانے سے آپ کا گلا صاف 
ہوجاتا ہے اور ہچکیاں رک جاتی ہیں۔
*
گُڑ نظام تنفس کے مسائل سے بھی بچاتا ہے یہ جسم کے درجہ حرارت کو بھی برقرار رکھتا ہے۔ 
*
گُڑ کا استعمال آپ کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے اور یوں آپ جسمانی طور پر تندرست رہتے ہیں ۔ 
*
جن افراد میں خون کی کمی پائی جاتی ہے گُڑ میں موجود آئرن کی مقدار ان کی خون کی کمی کو بڑھا دیتی ہے۔ 
*
اگر آپ کو تھکن محسوس ہورہی ہو تو تھوڑا سا گُڑ کھالیں یہ آپ کی توانائی میں اضافہ کرے گا۔ 
*
گُڑ وزن میں کمی لانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے گُڑ میں موجود وٹامن اور معدنیات کی بھاری مقدار انسان کے نظام 
ہضم کو بہترین رکھتے ہیں۔ 
غرض یہ کہ اللہ پاک نے اپنی ہر شے میں کوئی نہ کوئی فائدہ ضرور رکھا ہے۔ ہم نے آپ کو گُڑ کے فوائد سے آگاہ کیا ہے تاکہ آپ سب بھی اس سے فائدہ حاصل کرسکیں اور تندرست اور توانا رہ سکیں۔