* خدا کے نزدیک زیادہ عزت والا وہ ہے جو پرہیزگار ہے۔
* اپنے دل کو اللہ کی یاد سے روشن رکھو۔
* بعض اوقات خون کے رشتے ہی رشتوں کا خون کردیتے ہیں۔
* رزق دینے والی رات اللہ کی ہی یہ بندوں سے نہیں اللہ سے مانگو۔
* استاد بادشاہ نہیں ہوتا مگر بادشاہ بناتا ہے۔
* پریشانی تذکرہ کرنے سے بڑھتی ہے اور صبر کرنے سے ختم ہوجاتی ہے۔
* بہترین انسان عمل سے پہچانا جاتا ہے اچھی باتیں تو برے لوگ بھی کرلیتے ہیں۔
* جو لوگ اپنے چراغوں کو پس پشت رکھتے ہیں انکا سایہ انہی کے راستے پر پڑتا ہے۔
* بد ترین شخص وہ ہے کہ جس کے ڈر کی وجہ سے لوگ اس کی عزت کریں۔
* برا وقت کبھی ہمیشہ نہیں رہتا اچھے وقت کی طرح گزر جاتا ہے۔
* امید صرف اللہ کی ذات سے لگاؤ بندوں سے نہیں۔
* آنسو اس وقت مقدم ہوتے ہیں جب کسی اور کہ دکھ کو محسوس کرکے نکلیں۔
* زیادہ قسمیں کھانے والا زیادہ جھوٹا ہوتا ہے۔