زندگی کے کسی نہ کسی موڑ پر اچانک کچھ سنہری الفاظ نکل کر آپ کے سامنے آجاتے ہیں آپ کے رہنما بن جاتے ہیں۔ کچھ ایسے ہی الفاظ لیے یہ انمول کہانیاں اس Category میں پیشِ خدمت ہیں۔
- تفصیلات
- Written by: عالیہ جاوید - لاہور
مانو بہت پریشان تھی۔اسے کچھ سمجھ نہیں آرہی تھی۔ صبح اس کی یونیورسٹی میں کلچرل ویک تھا ۔ مانو نے بھی اس میں آرائشی اشیاء کا سٹال لگانا تھا۔ لیکن اب اس کا سارا پلان خراب ہوتا نظر آرہا تھا۔
۔۔۔۔۔۔
’’اٹھو مانو! آپی آئی ہیں اور تمھیں بلا رہی ہیں۔‘‘ مانو کے چھوٹے بھائی یاسر نے اسے اٹھاتے ہوئے کہا۔
’’اوہ میں ابھی آئی۔‘‘ مانو یکدم اٹھ بیٹھی۔ آپی اس کی سب سے اچھی اور گہری دوست بھی تھیں۔ اور ان کے پیارے گوگلو سے بیٹے ببلو میں تو مانو کی جان تھی۔
- تفصیلات
- Written by: بنتِ محمد، کراچی
دادا ابو کی وفات کے بعدگھر کے سب بچے چپ سے تھے۔ سردیوں کی چھٹیاں بھی ہو چکی تھیں۔ میں نے سب کو اپنے کمرے میں بلا لیا۔
’’چاچو! آپ کوپتہ ہے دادا ابو سب سے زیادہ آپ کو یاد کر رہے تھے۔‘‘ شزا نے بتایا۔
’’ہاں تو اس لیے ناں کہ دادا ابو سب سے زیادہ چاچو سے پیار کرتے ہیں۔‘‘ عمر نے بڑے مدبر انداز میں کہا۔
’’ہاں! ‘‘ میں نے ٹھنڈی سانس لی۔ ’’جب ابو جی فوت ہونے لگے
صفحہ 12 کا 12