نیند میں ڈر جائیں یا برا خواب دیکھیں تو یہ دعا پڑھیں

اَعُوْذُبِکَلِمَاتِ اللہِ التَّآمَّۃِ مِنْ غَضَبِہ وَعِقَابِہ وَمِنْ شَرِّ عِبَادِہ وَمِنْ ھَمَزَاتِ الشَّیَاطِیْنِ وَاَنْ یَّحْضُرُوْنِ۔

(رواہ الترمذی ٢/١٩٢)

’’میں اللہ تعالیٰ کی پکی باتوں کی پناہ پکڑتا ہوں اس کے غصہ، اس کے عذاب اور اس کی مخلوق کے شر سے اور شیطانوں کی چھیڑسے اور اس سے کہ وہ میرے قریب آئیں ۔‘‘