سوال

میرا تعلق تو الحمد للہ دیوبندی خاندان سے ہے مگر میری ایک دوست نے مجھ سے کہا ہے کہ کسی اہل حق عالم سے پوچھ کر بتائو کہ نیاز کی کیا حقیقت ہے ؟(حرا صدیقی کراچی (

جواب

نیاز کے نام سے اگر صدقہ مراد ہو تو خاموشی سے حسب استطاعت صدقہ کرنا باعث اجروثواب ہے اور اگر کسی بزرگ کے ایصال ثواب کیلئے کوئی صدقہ کرنا چاہیں تو اسمیں بھی شرعاً کوئی حرج نہیں بشرطیکہ یہ صرف اور صرف اللہ کے نام پر ہو غیر اللہ کے نام کی نیاز حرام ہے نیز آج کل نیاز کے نام سے کئی بدعات رائج ہوچکی ہیں مثلاً کوئی خاص دن متعین کرنا ،کسی پیر یا بزرگ کے نام سے اس پیر یا بزرگ کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے اجتماع اور دعوتوں کا اہتمام وغیرہ یہ افعال بدعات ہیں۔ ان سے احتراز کرنا لازم ہے۔واللہ اعلم   

  • سیرت النبی مکی حجازی Seerat-un-Nabi Makki Hijazi
  • سیرت مبارکہ پر بیانات Speeches on Seerah
  • اس ہفتے کی آواز Weekly Voice
  • مولانا طارق جمیل صاحب Daroos-e-Zindagi
  • تبلیغی اجتماع کے بیانات Tableeghi Ijtemah Bayanaat
  • القرآن کورسز نیٹ ورک Speeches at Al-Quran Courses Network Bahadurabad, Karachi
  • دیگر معروف علمائے کرام کے بیانات Speeches of Other Renowned Ulama-e-Kiram
  • ہماری تاریخ...آج کے نوجوانوں کے لیے Hamari Tareekh...Aaj kay naujawano kay lia