سوال
مجھے اس بات کا علم ہے کہ سید کو زکوٰۃ اور کسی قسم کے صدقات ہم نہیں دے سکتے ،ازراہ کرم تسلی بخش جواب دیں دلیل کے ساتھ ۔!(حناکامران ، کراچی)
جواب
جی ہا ں سید کوزکوٰۃ نہیں دی جاسکتی اسی طرح صدقات واجبہ مثلا صدقہ فطر اور نذر کے پیسے وغیرہ بھی ان کو نہیں دیئے جاسکتے ،البتہ صدقات نافلہ دے سکتے ہیںاور مختلف احادیث سے یہ بات ثابت ہے مختلف مستند احادیث کے علاوہ صحیح مسلم شریف کی درج ذیل حدیث میں بھی آپ ﷺنے ارشاد فرمایا :۔
قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم :ان ھذہ الصدقات انماھی اوساخ الناس وانھالاتحل لمحمدولالآل محمد(مسلم ۱؍۱۶۱)واللہ اعلم