سوال
اگر میں اپنی والدہ کو کچھ روپے دیدوں تو ان پیسوںکی زکوۃ دینا میرے ذمہ ہوگا یا نہیں ؟(واصف لاہور)
جواب
اگر آپ اپنی والدہ کو یہ رقم ھبہ یعنی گفٹ کے طور پر دینگے تو پھر اسکی زکوۃ (اگر یہ رقم خود یا دیگر قابل زکوۃ اموال سے مل کر نصاب تک پہنچ جائے تو ) آپ پر واجب نہیں بلکہ آپکی والدہ پر اسکی زکوۃ ادا کرنا لازم ہوگا ۔اور اگروالدہ کو آپ یہ رقم بطور قرض دینگے تو پھر اسکی زکوۃ آپ پر لازم ہوگی ۔