سوال: (A130523)
ہمارے پاس ایک ملازم عیسائی ہے ۔اس سے ہم کون کون سے کام کروا سکتے ہیں ؟کپڑے دھلوا سکتے ہیں ؟کچن کے کام کروا سکتے ہیں؟شریعت کس حد تک اجازت دیتی ہے،ہمارا باورچی اہل تشی ہے کیا اس کے ہاتھ کا پکا ہوا کھانا ٹھیک ہے؟تفسیل سے جواب دیں ۔ (م -ع) مظفرگڑھ پنجاب
جواب
غیر مسلم ملازم سے تمام جائز کام لئے جاسکتے ہیں اگر اسکے ہاتھ پاک ،صاف ہوں تو اس سے کپڑے دھلوانا ،کھانا پکوانا جائز ہے اورغیر مسلم کے جھوٹے برتنوں کو دھو کر استعمال کرنا بھی جائز ہے ۔