سوال
میں ایک یورپی ملک میں رہتا ہوں جہاں باتھ رومز میں طہارت کیلئے پانی نہیں ہوتا ایسی صورت میں ٹشو پیپر استعمال کرنا پڑتا ہے ٹشو پیپرز کے استنجاء کی شرعی حیثیت بیان فرمادیں دونوں جگہوں کے اعتبار سے( محمد عمیر خلیل جرمنی )
جواب
پاخانہ کی صورت میں طہارت کیلئے پانی استعمال کرنا ضروری ہے جبکہ صرف پیشاپ کی صورت میں اگرچہ ٹشو پیپر سے استنجاء کی گنجائش ہے مگر تلوث کے خطرہ کی صورت میں اسکی عادت بنانا درست نہیں۔