سوال
اگر بچپن میں عقیقہ نہ کیا جائے تو کیا اٹھارہ سال کی عمر میں عقیقہ کرسکتے ہیں؟( سعد خان ہری پور )
جواب
عقیقہ کرنا فرض واجب نہیں بلکہ سنت ہے اور احادیث میں اسکی ترغیب آئی ہے تاہم عقیقہ ساتویں دن کرنا چاہئے اگر یہ موقع گذرجائے تو نفلی صدقہ کے طور پر بعد میں بھی کرسکتے ہیں ۔واللہ اعلم