سوال
اگر کوئی مسلمان مرتد ہوجائے تو کیااس کا نکاح برقراررہتاہے ؟اگر وہ دوبارہ مسلمان ہوجائے تو کیا دوبارہ نکاح کرے گا یا اس کاپرانا نکا ح برقرارہے ؟(آصف سرگودھا)
جواب
اگر کوئی شخص نعوذباللہ مرتد ہوجائے تو بالاتفاق اسکا نکاح فسخ ہوجاتا ہے ۔عورت عدت گذارکر دوسری جگہ نکاح کرسکتی ہے دوبارہ مسلمان ہونے کی صورت میں نیا نکاح کرنا ہوگا پرانا نکاح برقرار نہیں رہیگا ۔
(تفصیل کیلئے دیکھئے حیلہ ٗناجزہ ص۱۰۶ وفتاوی دارالعلوم دیوبندج۷ ص ۴۵۵)