سوال:  (A130523)

مجھے ہر وقت غلط خیال آتا ہے۔ نماز میںدھیان نھیں ہوتا ہے مجھے کوئی ایسا عمل بتا دیںجس سے میرا اللہ سے تعلق گہرا ہو جائے۔مجھے گناہ ہونے کا ڈر لگا رہتا ہے ۔نظر کی حفاظت کے لیے کوئی آیات بتائیں؟ (ش-ا) انڈیا

جواب

غلط قسم کے خیالات سے گھبرانے کی ضرورت نہیں انکی طرف توجہ نہ کریں اللہ تعالی سے تعلق گہرا ہونے کا نسخہ یہ ہے کہ تقوی اختیار کیا جائے اور تقوی کے حصول کا طریقہ اللہ تعالی نے قرآن کریم کے اندر یہ بتایا ہے کہ اللہ والوں سے تعلق پیدا کیا جائے چنانچہ اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا :۔یاایھاالذین آمنو اتقو اللہ وکونو ا مع الصادقین اے ایمان والو!تقوی اختیار کرو اور سچے لوگوں کے ساتھ ہوجائو اس آیت کے پہلے حصے میں تقوی کا حکم اور دوسرے حصہ میں اسکے حصول کا طریقہ کار بیان کیا گیا ہے لہذا کسی حقیقی اللہ والے سے اصلاحی تعلق قائم کرلیں ۔ان شاء اللہ اس سے نظروں کی حفاظت اور گناہوں سے بچنے کی عادت پڑیگی ۔

  • سیرت النبی مکی حجازی Seerat-un-Nabi Makki Hijazi
  • سیرت مبارکہ پر بیانات Speeches on Seerah
  • اس ہفتے کی آواز Weekly Voice
  • مولانا طارق جمیل صاحب Daroos-e-Zindagi
  • تبلیغی اجتماع کے بیانات Tableeghi Ijtemah Bayanaat
  • القرآن کورسز نیٹ ورک Speeches at Al-Quran Courses Network Bahadurabad, Karachi
  • دیگر معروف علمائے کرام کے بیانات Speeches of Other Renowned Ulama-e-Kiram
  • ہماری تاریخ...آج کے نوجوانوں کے لیے Hamari Tareekh...Aaj kay naujawano kay lia