سوال

(۱)جب امام رکوع میں ہو تو کیا یہ رکعت دھرانی ہوگی فاتحہ چھوٹ جانے کی وجہ سے ؟
(۲)مغرب کی تیسری رکعت میں اگر میں شامل ہوں تو تین رکعت مکمل کرنے کا کیا طریقہ ہے ؟
(۳)قبلہ کی طرف پیر کرنے کے بارے میں سنت یا حدیث مبارکہ ہے تو بتائیں ؟
(راحت اللہ خان الیکٹرک انجینئیرنگ یونیورسٹی ملائیشیا
)

جواب

(۱)جس رکعت کا رکوع مل گیا ہو وہ رکعت مل گئی اسے نہیں دھرایا جائیگا ۔

(۲) ایسی صورت میں ہر رکعت کے اندر تشہد یعنی التحیات میں بیٹھنا ہوگا مغرب کی تیسری رکعت میں شامل ہونے کے بعد بقیہ دو رکعتیں پڑھنے کا طریقہ یہ ہے کہ امام کے سلام پھیرنے کے بعد کھڑے ہوں ثنا ،سورہٗ فاتحہ اور سورت ملانے کے بعد رکعت مکمل کرکے تشہد میں بیٹھ جائیں کیونکہ آپکی دو رکعتیں ہوگئی ہیں اس کے بعد تیسری رکعت کیلئے کھڑے ہوکر سورہٗ فاتحہ اور سورت پڑھنے کے بعد رکعت مکمل کرکے تشہد میں بیٹھ جائیں اور التحیات ودرود کے بعد سلام پھیر لیں ۔

(۳)قرآن کریم میں اللہ تعالی نے شعائر اللہ کی تعظیم واحترام کا حکم دیا ہے جیسا کہ سورۃ الحج کی آیت نمبر ۳۲میں ہیـْ
ومن یعظم شعائر اللہ فانھا من تقوی القلوب اس آیت میں شعائر کی تعظیم واحترام کا حکم دیا گیا ہے اور کئی مفسرین کے مطابق شعائر میں کعبۃ اللہ بھی شامل ہے جیسا کہ احکام القرآن ابن العربی میں ہے :۔شعائر اللہ واحدھا شعیرۃ ولم یختلفوا انھا المعالم فاما المراد بھا فی الشرع ۔۔۔۔۔۔۔ففی ذلک اربعۃ اقوال الاول انھا عرفۃ والمزدلفہ والصفا والمروۃ ومحل الشعائر الی البیت العتیق ج۵ص ۴۰۸
چنانچہ کئی احادیث میں بھی آپ ﷺ نے کعبہ کی تعظیم کا نہ صرف حکم دیا بلکہ ایک موقع پر ایک شخص کو آپ ﷺنے کسی مسجد کا امام مقرر فرمایا اس نے قبلے کی طرف تھوک دیا آپ ﷺ نے اس پر اس قدر ناگواری کا اظہار فرمایا کہ اسے امامت سے معزول فرمادیا :۔عن السائب بن خلاد وھو رجل من اصحاب النبی ﷺ قال ان رجلاً ام قوم فبصق فی القبلۃورسول اللہ ﷺینظر فقال رسول اللہ ﷺ لقومہ حین فرغ لا یصلی لکم فاراد بعد ذلک ان یصلی لھم فمنعوہ فاخبروہ بقول رسول اللہ ﷺ فذکر ذلک رسول اللہ ﷺ فقال ھسبت انہ قال انک قد آذیت اللہ
ورسولہ ( ابودائود باب کراھیۃ البزاق فی المسجدج۱ ص۱۸۱طبع دارالکتاب العربی بیروت)

نیز قبلہ کی طرف رخ کرکے پیشاپ وغیرہ کی ممانعت کئی مستند اور مشہور ومعروف احادیث میں آئی ہے اس ممانعت کی وجہ بھی بے ادبی ہے۔ ان جیسی احادیث کی بناء پر فقہاء کرام نے قبلہ کی طرف پیر پھیلانے کو خلاف ادب قراردیا ہے جیسا کہ درج ذیل فقہی عبارات میں ہے :۔
فی الدر المختار ج۱ ص ۶۵۵ویکرہ تحریماً استقبال القبلۃ بالفرج الی ان قال وکما کرہ مد رجلیہ فی نوم او غیرہ الیھا ای عمداً لانہ اسائۃ ادب
وکذا فی البحر الرائق ج۲ ص۳۶ وفی الھندیہ ۵ص ۳۱۹یکرہ مد الرجلین الی القبلۃ فی النوم وغیرہ عمداً واللہ اعلم

 

  • سیرت النبی مکی حجازی Seerat-un-Nabi Makki Hijazi
  • سیرت مبارکہ پر بیانات Speeches on Seerah
  • اس ہفتے کی آواز Weekly Voice
  • مولانا طارق جمیل صاحب Daroos-e-Zindagi
  • تبلیغی اجتماع کے بیانات Tableeghi Ijtemah Bayanaat
  • القرآن کورسز نیٹ ورک Speeches at Al-Quran Courses Network Bahadurabad, Karachi
  • دیگر معروف علمائے کرام کے بیانات Speeches of Other Renowned Ulama-e-Kiram
  • ہماری تاریخ...آج کے نوجوانوں کے لیے Hamari Tareekh...Aaj kay naujawano kay lia