سوال
کیانماز سے پہلے ٹخنوںسے کپڑاہٹانے کے لئے شلوارکو بل دینے سے نماز پراثر پڑتاہے ایک مولانا صاحب کہتے ہیں کہ ایسا کرنے سے نماز نہیں ہوتی ۔(ملک عاطف ،اٹک)
جواب
شلوار ٹخنوں سے نیچے رکھنا ناجائز ہے خصوصاً نماز میں ایسی حالت تو اور بھی غلط ہے لہذا نمازسے پہلے شلوار کو ٹخنوں سے اوپر کرلینا ضروری ہے اور نماز سے پہلے ایسا کرنے سے نماز پر کوئی اثر نہیں پڑتا ۔واللہ اعلم